- Home
- Health
- Articles
- Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj
- Sehat Aur Husn Ke Liye Lemon Ke Hairat Angez Fawaid
Sehat Aur Husn Ke Liye Lemon Ke Hairat Angez Fawaid - Article No. 2885
صحت اور حسن کے لئے لیموں کے حیرت انگیز فوائد - تحریر نمبر 2885
لیموں اصل میں ایک پھل ہے مگر اسے عموماً سبزیوں کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے
پیر 30 ستمبر 2024
لیموں اصل میں ایک پھل ہے مگر اسے عموماً سبزیوں کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔پکے ہوئے کا رنگ زرد جبکہ کچے لیموں کا رنگ سبز ہوتا ہے۔اس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے۔اس میں سڑک ایسڈ پایا جاتا ہے۔اس کی کئی اقسام ہیں۔سب سے اعلیٰ قسم کاغذی لیموں کی ہے جس کا چھلکا کاغذ کی طرح پتلا ہوتا ہے۔اس کی مقدار خوراک چھ ماشہ لیموں کا رس ہے جبکہ روغن لیموں کی مقدار ایک سے تین قطرے تک ہے۔وٹامن بی اور سی اور نمکیات کا بہترین ماخذ ہے اس میں وٹامن اے معمولی مقدار میں پایا جاتا ہے۔لیموں کے بے شمار فوائد ہیں۔
یہ مفرح اور سردی پہنچاتا ہے۔دافع صفرا ہوتا ہے۔بھوک لگاتا ہے اور پیاس کو تسکین دیتا ہے۔اس کے استعمال سے پیٹ ہلکا اور نرم ہو جاتا ہے۔
(جاری ہے)
لیموں قبض کشا بھی ہے۔گردے اور مثانے کی پتھری کو لیموں کی سکنجبین نکال سکتی ہے۔
متلی اور قے میں بے حد مفید ہے۔تازہ لیموں کی سکنجبین بنا کر بخار میں پلانے سے افاقہ ہوتا ہے۔ملیریا بخار کی صورت میں لیموں کو نمک اور مرچ سیاہ لگا کر چوسنا بخار کی شدت کو کم کرتا ہے۔خون کے جوش کو ٹھیک کرتا ہے۔معدہ اور جگر کو قوت دیتا ہے اور خاص طور پر جگر کے گرم مواد کا جاذب ہے۔لیموں کو کاٹ کر اگر چہرے پر ملا جائے تو چھائیاں اور کیل مہاسے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔اگر دانتوں سے خون آتا ہو تو ایک عدد لیموں کا رس، ایک گلاس نیم گرم پانی اور شہد دو بڑے چمچے ملا کر روزانہ غرارے کرنے سے یہ بیماری دور ہو جاتی ہے۔لیموں کا تازہ رس سر سے لے کر پاؤں تک پوری جسمانی مشینری کو اوورہال کرتا ہے اور اس کا اعتدال کے ساتھ استعمال صحت کا ضامن ہے۔لیموں کو سونگھنا نزلہ کو بند کرتا ہے۔یرقان میں لیموں کے رس کا استعمال بے حد مفید ہے سکنجبین بنا کر دن میں تین بار استعمال کریں۔بعض دفعہ لیموں کے رس کو شہد میں ملا کر چٹانے سے کھانسی ٹھیک ہو جاتی ہے۔لیموں کا رس بیسن میں ملا کر چہرے پر لگانے سے داغ‘ دھبے دور ہو جاتے ہیں۔تازہ لیموں کے چھلکے سے روغن لیموں تیار کیا جاتا ہے جو پیٹ کی گیس میں بے حد مفید ہے۔بیرونی ممالک میں لیموں کے چھلکوں سے مربہ بنایا جاتا ہے جس کو ماملیڈ کہتے ہیں۔لیموں کا اچار بڑھی ہوئی تلی کیلئے مفید ہوتا ہے۔چاولوں کو ابالتے وقت اگر ایک چمچ لیموں کا رس اس میں ڈال دیا جائے تو چاول خوش رنگ اور خوشبودار بنتے ہیں۔روسٹ اشیاء پر لیموں نچوڑ کر کھایا جائے تو کھانے کا ذائقہ اچھا ہو جاتا ہے اور کھانا ہضم بھی جلدی ہو جاتا ہے۔مچھلی کی بو دور کرنے کیلئے اس پر لیموں مل کر رکھنا چاہئے اس سے مچھلی خوش ذائقہ بھی پکتی ہے۔لیموں کے چھلکوں سے دانت صاف کرنے سے دانت درد کی شکایت نہیں ہوتی۔لیموں کا رس بیرونی طور پر جلد کو نرم اور حسین بناتا ہے۔وزن کم کرنے کیلئے لیموں کا رس دو چمچے، شہد دو چمچے ایک گلاس پانی میں ملا کر صبح نہار منہ پینا بہت مفید ہے۔دو ہفتے کے مسلسل استعمال سے وزن میں کمی آتی ہے۔
Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj
ڈائلیسز کے مریض کیا کھائیں
Dialysis Ke Mareez Kya Khayen
صحت اور حسن کے لئے لیموں کے حیرت انگیز فوائد
Sehat Aur Husn Ke Liye Lemon Ke Hairat Angez Fawaid
پپیتا ہی نہیں اس کے بیج بھی فائدہ مند
Papita Hi Nahi Is Ke Beej Bhi Faida Mand
سرسوں کا تیل پکانے کے لئے مفید یا خطرناک
Sarson Ka Tail Pakane Ke Liye Mufeed Ya Khatarnak
سیب کا سرکہ
Apple Cider Vinegar
گرمی کا دشمن تربوز
Garmi Ka Dushman Tarbooz
شوگر سے بچانے والی غذائیں
Sugar Se Bachane Wali Ghazain
برسات کا موسم بیماریوں کا موسم
Barsaat Ka Mausam Bimariyon Ka Mausam
لیموں سبزیوں کا بادشاہ
Lemon Sabziyon Ka Badshah
دوا بھی، غذا بھی
Dawa Bhi, Ghiza Bhi
پھل کھائیں کولیسٹرول گھٹائیں
Phal Khaain Cholesterol Ghatain
گریپ فروٹ انتہائی اثر انگیز پھل
Grapefruit Intehai Assar Angaiz Phal