Sehat Bakhash Kachi Sabzian - Article No. 1484

Sehat Bakhash Kachi Sabzian

صحت بخش کچّی سبزیاں - تحریر نمبر 1484

کچی سبزیوں سے کئی قسم کا سلاد بنا یا جا سکتا ہے ۔سلاد کو ہر کھانے کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے ۔یہ کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ذیل میں سلاد کی چند اقسام درج کی جارہی ہیں۔

ہفتہ 9 فروری 2019

حکیم سید عمران فیاض
کچی سبزیوں سے کئی قسم کا سلاد بنا یا جا سکتا ہے ۔سلاد کو ہر کھانے کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے ۔یہ کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ذیل میں سلاد کی چند اقسام درج کی جارہی ہیں:
پیاز ،ٹماٹر اور پودینے کو کاٹ کر سلاد بنالیں ۔پھر اس میں تھوڑا سا نمک اور کالی مرچ کا سفوف بھی شامل کرلیں ۔اگر سلاد کو مزید مزے دار اور ہاضم بنانا ہے تو اس میں آدھے لیموں کا رس بھی نچوڑ لیں۔


کھیرے کو کاٹ کر اس کے باریک قتلے بنالیں ۔پھر ان قتلوں میں اُبلے ہوئے آلو ،ٹماٹر اور پودینہ شامل کرکے نمک اور کالی مرچ کا سفوف بھی ملالیں ،لذیذ اور ہاضم سلاد تیار ہے۔
مولی کو کدوکش کرلیں ۔پھر اس میں مولی کے پتے،پیاز اور ٹماٹر ملا کر نمک اور کالی مرچ کاسفوف بھی شامل کرلیں ،سلاد تیار ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ہاضمے میں اکسیر ہے۔
پیاز کی د و قسمیں ہیں :پہلی جنگلی،دوسری بستانی۔

ان دونوں میں بہ ظاہر کوئی فرق نہیں ہے ۔بستانی پیاز ادویہ میں استعمال کی جاتی ہے ۔پیاز بہت اہم ومفید سبزی ہے ۔یہ ہر سالن میں ڈالی جاتی ہے ۔یہ ہر پکوان کی جان ہے ۔موسم برسات کی بیماریوں کو دُور کرتی ہے ۔تلّی کے ورم کو ختم کرتی ہے ۔تقطیر البول اور ہیضے میں نافع ہے ۔یہ کچی اور پکی دونوں حالتوں میں کھائی جاتی ہے۔
پیاز کی طرح لہسن بھی مفید ہے ۔
یہ خون کے دباؤ کو کم کرتا ہے ۔پولیو،آنتوں کے امراض ،پھوڑوں ،
جلدی امراض اور پیٹ کے کیڑوں سے نجات دلاتا ہے ۔ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا اور تنفس کے نظام کو بہتر کرتا ہے ۔رُکے ہوئے پیشاب وایّام جاری کرنے اور آواز کو صاف کرنے میں موٴثر ہے ۔جوڑوں کے درد ورم ،فالج ،لقوے اور رعشے سے چھٹکارا دلانے میں بھی مدد کرتا ہے ۔
پیاز اور لہسن کی طرح ادرک کی اہمیت وافادیت بھی کچھ کم نہیں ۔
ادرک کھانا ہضم کرنے میں معاون ہے ۔ریاح کی زیادتی کو ختم کرتی ہے ۔کم زور اعصاب وبلغمی مزاج والے افراد کے لیے فائدہ مند ہے ۔
لیموں کا شمار بہت مفید سبزیوں میں کیا جاتا ہے۔ اگر طبیعت میں بھاری پن اور متلی کی کیفیت ہوتو صبح کے وقت ہلکی چائے بنا کر اس میں آدھے لیموں کا رس نچوڑ کر پییں ،فرحت حاصل ہوگی اور طبیعت کا بوجھل پن دُور ہو جائے گا۔
لیموں کا اچار بہت ذائقے دار اور ہاضم ہوتا ہے ۔
اگر آپ اچار بنانا چاہتے ہیں تو خوب عمدہ قسم کے لیموں خریدلیں ۔اگر لیموؤں کی تعداد 50ہے تو ان میں ایک کلو نمک ملا کر 8دن تک دھوپ میں رکھیں ۔8دن کے بعد لیموؤں کو خشک کرلیں اور مرتبان میں ڈال کر اس میں دگنے لیموؤں کا رس نچوڑ دیں ۔پھر مرتبان کو 4دن کے لیے دھوپ میں رکھ دیں ۔صحت بخش اور مزے دار لیموں کا اچار تیار ہے ۔
سبزی ،دال یا دال چاول کے ساتھ خوب مزے لے کر کھائیے۔
لیموں کے اچار کی طرح لیموں سے بنی ہوئی سکنج بین بھی بہت مفید اور مزے دار ہوتی ہے ۔سکنج بین بنانے کے لیے حسبِ ضرورت پانی لے کر اس میں شکر ملا لیں ۔اس کے بعد لیموں کا رس شامل کرلیں ۔خوش ذائقہ سکنج بین تیار ہے ۔لیموں سے تیار کردہ لیمن اسکواش بھی فائدہ مند اور مزے میں اچھا ہوتا ہے ۔

ایک کلو رسیلے لیموؤں کا رس نکال لیں اور اس میں ایک کلو شکر ملا کر ہفتہ بھر کے لیے دھوپ میں رکھ دیں ۔
ایک ہفتے بعد چھان کر بڑی بوتل میں بھرلیں اور ریفر یجریٹر میں رکھ دیں ۔جب بھی پیاس ستائے ،لیمن اسکواش نوشِ جاں کیجیے۔
لیموں بالوں کے لیے بھی مفید ہے ۔لیموں کے رس میں آملہ پیس کر ملا کر لگدی بنالیں ۔نہانے سے گھنٹہ بھر پہلے اس لگدی کو خوب اچھی طرح بالوں کی جڑوں میں لگالیں ۔
اس عمل سے بال لمبے اور چمکیلے ہو جائیں گے ۔چہرے کا رنگ گورا کرنے اور کیل مہاسوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے رات کو سونے سے قبل کسی اچھے صابن سے منھ دھولیجیے۔پھر چہرے کو تو لیے سے خشک کرکے پیالی میں نکالا ہوا لیموں کا رس روئی کے صاف پھا ہے کی مدد سے آنکھیں بچا کر پورے چہرے پر لگا لیجیے۔صبح نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیجیے ۔یہ عمل چند روز کرنے سے چہرہ گورا ہو جائے گا اور کیل مہاسے ختم ہو جائیں گے ۔
لیموں مقویِ معدہ ہے ۔پیاس بجھاتا ہے ۔متلی اور قے کو دُور کرتا ہے ۔
سر کی خشکی(DANDRUFF) ختم کرنے کے لیے ایک پاؤ تل کے تیل میں چوتھائی حصہ لیموں کا رس شامل کرکے چند دن تک بالوں کی جڑوں میں لگائیے،خشکی جاتی رہے گی۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj