Tursh Ho Kar Shirin - Article No. 2500

Tursh Ho Kar Shirin

ترش ہو کر شیریں - تحریر نمبر 2500

ننھی منی چیری،پھل کھائیں یا کھانے تیار کر لیں

بدھ 27 جولائی 2022

اسٹرابیری کا موسم جاتے ہی چیری بازاروں کی رونق بنتی ہے۔یہ بھی کامیاب اور قدرے مہنگا پھل ہے لیکن بچے اور بڑے اسے شوق سے کھاتے ہیں۔صحت کا شعور رکھنے والے افراد بھی اپنے موسم کا تحفہ سمجھ کر تازہ حالت میں کھاتے ہیں۔ظاہر ہے کہ قدرت نے کوئی بھی پھل یا سبزی بنا غذائیت اور افادیت کے پیدا نہیں کی۔چیری بھی مانع تکسیدی اجزاء سے بھرپور پھل ہے اور سوزش کے خاتمے میں بے حد مفید سمجھی جاتی ہے۔
محنت کش افراد یا باقاعدہ ورزش کرنے والے اسے غذا کا حصہ بنا کے توانائی حاصل کر سکتے ہیں۔یہ دل کے لئے بھی تقویت کا باعث بننے والا پھل ہے۔
ہڈی کے امراض،جوڑوں کے درد وغیرہ میں بھی اکسیر ہے۔بے خوابی کا شکار افراد کے لئے بہترین خوراک ہے۔چیری میں حراروں (کیلوریز) کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ معدنی اجزاء وٹامن A,C اور E کی مقدار بقدر زیادہ ہے۔

معدنی اجزاء میں پوٹاشیم،میگنیشیم،کیلشیم اور بیٹاکیروٹین موجود ہیں جو صحت کے لئے بے حد مفید ہیں۔میٹھی اور سادہ ذائقے والی چیری ہزاروں برس سے یونان اور روم میں کاشت کیا جانے والا پھل ہے۔وہیں سے جنوبی امریکہ میں کاشت کرنے کا عمل شروع ہوا اور اب دنیا کے ہر خطے میں تجارتی باغبانی کا حصہ بن رہی ہیں۔اس پھل کے جامنی،سرخ مائل سیاہ اور زردی مائل سرخ رنگ ہو سکتے ہیں۔

طبی غذائیت
چیریز میں Ascorbic Acid یعنی وٹامن C موجود ہے جو مسکن پھلوں میں قابل ذکر ہے۔مختلف حساسیت اور بخاروں کے علاوہ تھکن دور کرنے کے لئے اس پھل کی بڑی افادیت ہے۔یہ درد کش پھل ہے۔یہ پھل کینسر سے مدافعت کرتا ہے۔ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بھی نقصان دہ نہیں ہے۔یہ جسم میں انسولین کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے اور ان بیماریوں میں مبتلا افراد کے لئے موزوں پھل ہے اس میں موجود Polyphenols ایسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ کی وجہ سے شریانوں میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔ایک کپ کے برابر چیریز میں 18 فیصد وٹامن C اور 97 کیلوریز موجود ہیں۔جبکہ چارٹ کے مطابق غذائیت کی تفصیل درج ذیل ہے۔
پروٹین 2 گرام
چکنائی 1 گرام سے کم
کاربوہائیڈریٹس 25 گرام
فائبر 3 گرام
شکر 20 گرام
اپنے بچوں کو کھانوں کے درمیانی عرصے میں چیری دھو کر کھلائیں یہ پروسیسڈ کھانوں سے ہزارہا درجے بہتر غذا ہے۔
آپ چاہیں تو اسے اسمودھی میں شامل کر سکتے ہیں۔دہی میں ملا کر دے سکتے ہیں۔جوس اور دلیوں کی شکل میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔بیرونی ملکوں میں ایک ڈش Pico De Gallo بنائی جاتی ہے جس میں پیاز،ٹماٹر اور ہیلا پینو کے ساتھ چیریز کا استعمال کیا جاتا ہے۔چیریز کو چائنیز کھانوں میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔ایک مخصوص ایرانی ڈش Albaloo Polo میں باسمتی چاولوں کے ساتھ چیریز شامل کی جاتی ہیں۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj