Zaitoon Ka Tail - Article No. 2298

Zaitoon Ka Tail

زیتون کا تیل - تحریر نمبر 2298

امراض قلب اور دیگر کئی امراض میں مفید ہے

پیر 15 نومبر 2021

ہڈیوں سے لے کر کولیسٹرول اور مختلف نوعیت کی جسمانی تکالیف کے حل کے لئے زیتون کا تیل مفید ہے خاص طور پر امراض قلب کے لئے یہ بہترین مانا جاتا ہے۔زیتون کے تیل میں ایک خاص قسم کی چکنائی Oleate پائی جاتی ہے۔یہ چکنائی ہارٹ اٹیک سے متاثرہ دل کو خون زیادہ موٴثر طریقے سے پمپ کرنے میں مدد دیتی ہے۔زیتون کے کئی طبی فوائد ہیں۔زیتون کے تیل کی مالش کرنے سے اعضا کو قوت ملتی ہے۔
یہ پٹھوں کے درد میں مفید ہے۔زیتون کے تیل کو مرہم میں شامل کرکے لگانے سے زخم جلد بھر جاتے ہیں۔ناسور (ہمیشہ رسنے والا پھوڑا) کو مندمل کرنے میں زیتون مفید ہے۔زیتون کا تیل تیزابیت کو ختم کرتا ہے اور جھلیوں کی حفاظت کرتا ہے۔معدہ میں زخم کی صورت میں زیتون کا تیل مفید ہے۔خالی پیٹ زیتون کا تیل زخموں پر دوا کا کام کرتے ہوئے معدے کو درست کرتا ہے۔

(جاری ہے)

جسم کی خشکی دور کرنے اور جلدی امراض مثلاً چنبل اور خشک گنج میں مفید ہے۔انفلوئنزا اور نمونیہ کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔زیتون کا تیل کلونجی میں ملا کر ناک میں ڈالنا نکسیر کے لئے مفید ہے۔
چکنائی میں تیزابیت
چکنائی جذب نہ کرنے کے باعث ناصرف جسم کو انرجی نہیں ملتی بلکہ تیزابی چکنائی جسم میں رہ جاتی ہے جو کہ Arteries کو خون کی فراہمی سے روکتے ہیں۔
Oleate چکنائی فوری طور پر جسم میں موجود جینز (Genes) کو متحرک کرکے ایسے Enzymes پیدا کرتا ہے جس سے جسم میں موجود چربی گھلتی ہے تاکہ دل اس کو باآسانی جذب کر سکے۔Oleate کی افادیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ ناصرف دل بہتر طریقے سے خون پمپ کرتا ہے بلکہ باڈی میں شامل تیزابی چکنائی کو کم کرکے چکنائی کی مقدار کو مساوی کرکے Metabolism کو تیز کرتا ہے۔
Oleate کی اس خاصیت کی وجہ سے صحت مند چکنائی (HDL) امراض قلب میں مبتلا لوگوں کے لئے مفید بھی ہے اور ضروری بھی۔
سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیتون کا تیل جسم میں خون کی روانی کو تیز کرتا ہے نیز Platelets کی تعداد کو بڑھاتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ زیتون کے تیل میں بنے کھانوں کے استعمال سے رگوں میں چکنائی کے جمنے کی صلاحیت بہت حد تک کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک اور دل کے دیگر امراض میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
زیتون کے تیل کو کھانے پینے کے علاوہ کاسمیٹکس ،دواؤں اور صابن وغیرہ بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔زیتون حسن و خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔زیتون کے تیل میں موجود وٹامن ای اور پولی فینولز جلد کو خوبصورت بناتے ہیں۔روزانہ چہرے پر اس کا مساج کرنا جلد کو جھریوں،جھائیوں اور داغ دھبوں سے نجات دیتا ہے۔زیتون کا تیل ناخنوں کے لئے بھی مفید ہے۔

زیتون کا تیل جلد کے لئے بہترین موئسچرائزر ہے۔یہ جلد کو مطلوبہ نمی فراہم کرتا ہے۔زیتون کا تیل جلد کے خلیات کو بند نہیں کرتا،جس کے باعث انہیں آکسیجن ملتی رہتی ہے۔زیتون کے تیل کے ذریعے جگر کو مختلف نوعیت کے زہر سے صاف رکھا جا سکتا ہے۔اس کے لئے زیتون کے تیل کے دو چمچ لیموں کے رس میں ملا کر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔زیتون کا تیل فیٹی ایسڈز کی بڑی مقدار پر مشتمل ہوتا ہے ،جس کا شمار فائدے کے لحاظ سے بہترین روغنیات میں ہوتا ہے۔
یہ انسان کو سیرابی کا احساس بھی دیتے ہیں۔زیتون کے تیل کو مکھن کا بہترین نعم البدل سمجھا جاتا ہے۔فیٹی ایسڈز انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس طرح بیماریوں اور امراض کے خلاف جسم کی مزاحمتی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔زیتون کا تیل سوزش کے خلاف اپنے فوائد کے سبب بھی جانا جاتا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ زیتون کا تیل خون میں شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے۔
زیتون کا تیل انسانی دماغ کو صحت مند بناتا ہے۔یہ یادداشت کو مضبوط بناتا اور ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کرتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل میں موجود ایک مرکب اولیو سینتھل یادداشت کو بہتر بناتا ہے اور یادداشت کی خرابی،جیسے الزائمر اور ڈیمینشیا جیسے امراض سے روکتا ہے۔بالوں کی صحت کے لئے زیتون کا تیل مفید ہے۔
یہ بالوں کی بے رونقی اور خشکی کو ختم کرکے انہیں جاندار اور لچک دار بناتا ہے۔زیتون کا آئل مفید غذائی عناصر،فیٹی،ایسڈز،وٹامنز،اینٹی آکسیڈنٹس اور مونو سیچوریٹڈ فیٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کو نرم اور نم رکھتے ہیں۔زیتون کا تیل ہاضمے کے عمل اور قولون کی حرکت کو تقویت دیتا اور قبض سے بچاتا ہے۔زیتون کے تیل کی مالش،فالج،گٹھیا،خارش،جوڑوں کے اور پرانے درد کے لئے مفید ہے۔سر میں پیدا ہونے والی خشکی اور گنج پن سے چھٹکارے کے لئے بھی اسے استعمال کیا جاتا ہے۔

Browse More Ghiza Kay Zariay Mukhtalif Bemarion Ka Elaaj