Aankhon Ki Roshni Main Izafay K Liay Mufeed Ghizayen - Article No. 1020
آنکھوں کی روشنی میں اضافے کے لئے مفید غذائیں - تحریر نمبر 1020
آنکھیں قدرت کا حسین تحفہ ہیں انکے کمزور ہونے پر آپ پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں آنکھوں کی نظر زچاہے قریب کی ہویا دور کی دونوں ہی صورتوں میں پریشانی اور ذہنی تناؤ سے کمزور ہوتی ہیں۔ بہت سے بچوں کی نظریں پیدائشی کمزور ہوتی ہیں، لیکن
پیر 17 اکتوبر 2016
پاؤں کے تلوں میں سرسوں کے تیل کی مالش کرنے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے ۔
بادام رات میں بھگو کر صبح چھلکا اتار کربارہ گرام مکھن اور مصری میں ملاکر ایک ماہ تک کھانے نظر تیز ہوجاتی ہے ۔
(جاری ہے)
چالیس دن تک سات بادام، مصری، سونف دونوں دس دس گرام پیس کررات کو گرم دودھ کے ساتھ لینے سے آنکھوں کی روشنی تیز ہوتی ہے اسکے بعد رات بھرپانی نہ پئیں ۔
کھانے کے بعد سوند کھانے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے ۔
پسی ہوئی سونف آدھا چمچ میں تھوڑی سی چینی ملاکر دودھ کے ساتھ لے لیں اس سے نظر بڑھے گی ۔
پھول گوبھی کا رس پینے سے آنکھوں کی کمزوری دور ہوتی ہے ۔
آنکھوں کے آگے اندھیر آتا ہوتو آنولے کا رس پانی میں ملاکر صبح وشام چاردن پینے سے فائدہ ہوتا ہے ۔
پیاز کے لگاتار استعمال سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے ۔
تازہ دودھ چھان کر بغیر گرم کئے مصری یاشہد، بھیگی ہوئی بیس کشمش کا پانی ملا کر چالیس دن پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے ۔
بیر آنکھوں کی روشنی میں اضافہ کرتا ہے ۔
اگر نظر تھوڑی کمزور ہے تو ٹماٹر نے حد مفید ہے ۔
گاجر اور پالک کارس 125گرام ملا کر پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھ جاتی ہے ۔
گہیوں کے پودے کا رس آنکھوں کی روشنی میں اضافہ کرتا ہے ۔
سبز دھنیا آنولے کے ساتھ پیس کرکھانے سے آنکھوں کی کمزوری دور ہوتی ہے ۔
صبح سویرے ننگے پاؤں سبز گھاس پر چلنے سے آنکھوں کی روشنی میں اضافہ ہوتا ہے ۔
پالک کارس پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے ۔
خوبانی آنکھوں کے لئے بے حد مفید ہے اور اس موسم میں دستیاب بھی ۔
آنکھوں کی بنیائی تیز کرنے کے لئے مچھلی کااستعمال ضرور کریں ۔
گرین ٹی نہ صرف آنکھوں میں ہونے والے انفیکشن کے خطرات کوکم کرتی ہے بلکہ آنکھوں کیلئے بھی مفید ہے ۔
خشک ناریل ، کیلااور گنا آنکھوں کے لئے مفید ہیں۔
Browse More Healthart
ماہِ صیام اور ذیابیطس
Mah E Siyam Aur Ziabetus
روزہ اور صحت
Roza Aur Sehat
بدلتا موسم اداس کیوں کر دیتا ہے
Badalta Mausam Udaas Kyun Kar Deta Hai
فاقہ کرنا متعدد بیماریوں کے خلاف مفید قرار
Faqa Karna Mutadid Bimariyon Ke Khilaf Mufeed Qarar
پیٹ کے السر کی نشاندہی سانس کے ذریعے
Stomach Ulcer Ki Nishandahi Saans Ke Zariye
ٹھنڈے پانی سے نہانے کے صحت بخش فوائد
Thande Pani Se Nahane Ke Sehat Bakhsh Fawaid