Achi Neend K 10 Tarikay - Article No. 1139

اچھی نیند لینے کے 10 طریقے - تحریر نمبر 1139
صبح آپ پرواز سے کہیں جارہے ہوں یا ہنگامی طور پر آپ کو جلد بیدار ہوکر کوئی کام کرنا ہو، جس سے آپ کی نیند مکمل نہ ہورہی ہوتو اس کے لیے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں
منگل 5 ستمبر 2017
ذیل میں ایسے طریقے بتائے جارہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ گہری نیند لے سکتے اور تازہ دم ہوسکتے ہیں:
(1)صبح آپ پرواز سے کہیں جارہے ہوں یا ہنگامی طور پر آپ کو جلد بیدار ہوکر کوئی کام کرنا ہو، جس سے آپ کی نیند مکمل نہ ہورہی ہوتو اس کے لیے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔ آپ دن میں کسی وقت سو کر اپنی نیند پوری کرسکتے ہیں ۔ خلائی ادارے ناسا کے پائلٹوں نے بتایاہے کہ اگر آپ 26 منٹ کے لیے گہری نیند سوجائیں تو پوری طرح سے تروتازہ ہوسکتے ہیں۔
(2)سائنس داں کہتے ہیں کہ رات کو بستر پر جانے سے پہلے ٹیلی وژن دیکھنا چھوڑ دیں، کمپیوٹر پر کام کرنا بند کردیں اور اپنے موبائل فون کو بھی بند کردیں۔ کمرے میں ہلکی روشنی والا سبز یا نیلا بلب جلائیں،اس لیے کہ یہ روشنیاں ٹھنڈی ہوتی ہیں اور اعصاب کو سکون بخشتی ہیں۔
(جاری ہے)
ّ(3)بعض افراد کی خواب گاہیں گرم ہوتی ہیں۔ ایئر کنڈیشنر کو اس طرح سے سیٹ کیجئے کہ کمرا ٹھنڈا رہے۔ کمرے کا درجہٴ حرارت جتنا کم ہوگا، آپ کو اتنی ہی اچھی نیند آئے گی۔ آپ کی خواب گاہ کا درجہٴ حرارت 18,5 سے لے کر20 درجے سینٹی گریڈ ہونا چاہیے۔
(4)نیند لانے کے لیے خود کو آمادہ کیجئے اور ہلکی پھلکی کتابوں کا مطالعہ کیجیے۔ لطیفوں کی کتابیں پڑھیے یا ڈائجسٹ وغیرہ ہاتھ میں لیجئے۔
(5)وہ افراد جنھیں بے خوابی کی شکایت ہو ، وہ سونے سے پیشتر دس پندرہ منٹ تک دھیمے سُروں والی موسیقی سُنیں تو انھیں اچھی نیند آجائے گی اور بے خوابی دور ہوجائے گی۔
(6)بون یونی ورسٹی (جرمنی)میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق وہ افراد جو کام کی زیادتی کی وجہ سے 24 گھنٹوں میں تھوڑی دیر کے لیے بھی نہیں سوپاتے، وہ پراگندہ ذہنی میں مبتلا ہوجاتے ہیں، انھیں ہیولے نظر آتے ہیں، انھیں خوشبو کی پہچان نہیں رہتی اور وقت گزرنے کا احساس بھی جاتا رہتا ہے۔24 گھنٹوں میں سے سونے کے لیے ضرور کچھ وقت نکالیے۔
(7)الی نائے(امریکا)کی ایک یونی ورسٹی کے ماہر کہتے ہیں کہ آپ سونے کے دوران بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ موسیقی کی کوئی مدھر دھن ہیڈ فون کے ذریعے سنیں گے تو یہ آپ کی یادداشت میں محفوظ ہوجائے گی اور آپ کو نیند کی وادیوں میں لے جائے گی۔ اسی خیال کو بنیاد بنا کر سوئٹزرلینڈ کی دو جامعات نے غیر ملکی زبانوں کو سکھانے کے لیے اسباق تیار کیے ہیں، جورات کو سونے سے پیشتر سنے جاتے ہیں، تاکہ ان اسباق کے الفاظ آپ کی یاداشت میں جگہ بنالیں۔ ان اسباق کو 90 منٹ تک سننے سے آپ لفظوں سے مانوس ہونے لگتے ہیں۔ مسلسل اس طریقے پر عمل کرنے سے آپ دوسری زبانیں بھی سیکھ سکتے ہیں۔
(8) ماہرینِ صحت کے مطابق خواتین کے مقابلے میں مردوں کو اچھی اور گہری نیند نہیں آتی۔ اصل میں نیند کا تعلق اچھی صحت سے بھی ہے، لہٰذا اپنی صحت پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔
(9)جب بستر پر لیٹیں تو کسی متحرک چیز کا تصور نہ کریں، مثلاََ میدان سے گزرتی ہوئی بھیڑیں یا سڑکوں پر دوڑتے ہوئی گاڑیاں، بلکہ ساکت منظر کا تصور کریں۔ اس کے باوجود اگر پندرہ یا بیس منٹ تک نیند نہ آئے تو بستر چھوڑ کر دوسرے کمرے میں چلے جائیں اور کوئی ایسا مشغلہ اختیار کریں جس میں آپ خاموشی سے منہک ہوجائیں، مثلاََ چند منٹ کے لیے کوئی کتاب پڑھیں۔ تھوڑی دیر میں آپ کو نیند آنے لگے گی۔
(10)آپ کو غنودگی اس وقت محسوس ہوتی ہے، جب ایک سالمہ ،(MOLECULE )،جسے ”ایڈینوسائن“ کہتے ہیں، دماغ کے حاسوں سے چمٹ جاتا ہے اور ان کی حرکات وسکنات کو سست کرنا شروع کردیتا ہے، لہٰذا آپ کو نیند آجاتی ہے۔ کیفین کا معاملہ اس کے برعکس ہے۔ کیفین کے سالمے”ایڈینوسائن“ کی طرح دکھائی دیتے ہیں اور دماغ کے انھی حاصوں سے چمٹ سکتے ہیں،جن کی حرکات و سکنات کو ”ایڈینوسائن“ سست کردیتا ہے۔ یہ سالمے ”ایڈینوسائن“ کے فعل پر اثر انداز ہوکر اس کے کام کو بند کردیتے ہیں، جس کی وجہ سے غنودگی ختم ہوجاتی ہے اور دماغ مستعد ہوجاتا ہے۔
Browse More Healthart

رمضان میں کونسی غذا کھائے اور کن سے پرہیز کریں
Ramzan Mein Konsi Ghiza Khaye Aur Kin Se Parhez Karen

روزہ رکھنے سے انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں
Roza Rakhne Se Insani Jism Mein Kya Tabdiliyan Aati Hain

حسِ مزاح صحت کی کنجی
Hiss E Mizah Sehat Ki Kunji

اُف سر درد
Uff Sar Dard

ہر وقت تھکاوٹ کا احساس کیوں
Har Waqt Thakawat Ka Ehsaas Kyun

طلوعِ آفتاب سے قبل جاگنے کے فوائد
Tulu E Aftab Se Qabal Jagne Ke Fawaid

منہ کی بدبو دور کیسے کی جائے
Munh Ki Badboo Door Kaise Ki Jaye

خراٹے لینے والے شریکِ حیات سے خبردار
Kharate Lene Wale Shareek E Hayat Se Khabardar

اچھی طرح چبائیے
Achi Tarah Chabaiye

مسوفونیا ۔ ایک عام مگر پُر اسرار مرض
Misophonia - Aik Aam Magar Pur Asrar Marz

لو تھائی رائیڈ ہارمونز بچے کی نشو و نما پر اثر انداز ہوتے ہیں
Low Thyroid Hormone Bache Ki Growth Par Asar Andaz Hote Hain

چنبل
Psoriasis