Achi Tarah Chabaiye - Article No. 2926

Achi Tarah Chabaiye

اچھی طرح چبائیے - تحریر نمبر 2926

ہر لقمے کو اچھی طرح چبا کر کھانا بہت ضروری ہے کیونکہ اس عمل سے چند اقسام کے سرطان سے مدافعت ملتی ہے

جمعہ 24 جنوری 2025

اپنے کھانا کھانے کی عادات کی جانچ کیجئے۔کہیں آپ جلدی جلدی کھانے اور ان کو بغیر چبائے نگل لینے کے عادی تو نہیں؟ اگر اس سوال کا جواب مثبت ہے تو اپنی اس عادت کو تبدیل کرنے کا تہیہ کر لیں۔حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر لقمے کو اچھی طرح چبا کر کھانا بہت ضروری ہے کیونکہ اس عمل سے چند اقسام کے سرطان سے مدافعت ملتی ہے۔
ماہرین نے یہ بات واضح طور پر بتائی ہے کہ ہاضمے کا ابتدائی مرحلہ آپ کے منہ سے ہی شروع ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

کھانے کے ذرات ٹوٹنے کی شروعات ہمارے چبانے کے عمل سے ہوتی ہے۔اگر ہم کھانا اچھی طرح چبائے بغیر نگل لیں گے تو کھانا اسی حالت میں معدے میں چلا جاتا ہے اور یہ عمل کھانے میں موجود اہم غذائی ذرات کو ہمارے جسم میں اچھی طرح جذب ہونے کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے۔اگر کھانے کو اچھی طرح چبا کر نہ کھایا جائے تو نظامِ ہضم ناقص ہو جاتا ہے‘ آنتوں کے فعل میں خرابی پیدا ہوتی ہے اور ہر وقت اپھارہ کا احساس رہتا ہے۔اگر یہ علامات زیادہ عرصے تک رہیں تو معدے کی بیماری ہو سکتی ہے‘ جو شدت اختیار کر کے معدے کا سرطان بھی بن سکتی ہے۔

Browse More Healthart