Akhtlaj Qlab Ya Dil Ki Dhadkan - Article No. 1266

Akhtlaj Qlab Ya Dil Ki Dhadkan

اختلاج قلب یا دل کی دھڑکن - تحریر نمبر 1266

اگر دل زور زور سے دھڑک رہا ہو تو ہر بار اسے بیماری کی علامت بھی قرار نہیں دیا جاسکتادل کی دھڑکن بے ضرر توجہ طلب یا خطرناک ہوسکتی ہے

بدھ 28 فروری 2018

ایک صحت مند آدمی کو اپنے دل کی دھڑکن کا احساس نہیں ہوتا،لیکن اگر دل زور زور سے دھڑک رہا ہو تو ہر بار اسے بیماری کی علامت بھی قرار نہیں دیا جاسکتادل کی دھڑکن بے ضرر توجہ طلب یا خطرناک ہوسکتی ہے اور ہم اس اعتبار سے دل کی اس خرابی کی تین قسموں کا ذکر کرتے ہیں پہلی قسم فطری دھڑکن ہے دھڑکن سے مراد زور دار دھڑکن ہے مثلاً ورزش یا سانس پھولنے سے دل کا زور زور سے دھڑکنا فطری عمل ہے کیونکہ دل کو زیادہ خون سپلائی کرنا پڑتا ہے دوسری قسم فعلی بیماریوں Functional Disorders کی ہے ان میں دل کے عضو میں کوئی خرابی نہیں ہوتی البتہ بیرونی عوامل کے زیر اثر دھڑکن کا احساس بڑھ جاتا ہے ان میں بدہضمی انیمیا خون کی کمی فرط جذبات جذبات کی نوعیت خواہ کچھ ہو حیض کی باقاعدگی بخار چائے تمباک یا کافی کا زیادہ استعمال کمزوری صحت وغیرہ شامل ہیں تیسری قسم داخلی یا عضوی بیماریوں Organic Diseases کی ہے اس صورت میں دھڑکن خود دل کی بیماری کی وجہ سے ہوتی ہے ان میں جوڑوں کے درد اور خود دل کی کئی بیماریاں شامل ہے دل کی دھڑکن زیادہ تر فطری یا فعلی نوعیت کی ہوتی ہے دل کی بیماریاں نسبتاً بہت دیکھنے میں آتی ہے علاج کے نقطہ نظر سے فعلی اور عضوی بیماری میں تمیز کرنا ضروری ہے فعلی خرابی کی وجہ سے دل کی دھڑکن اچانک تیز ہو جاتی ہے اور پھر کچھ دیر بعد خود بخود سنبھالنے بھی لگتی ہے یہ بیماری اکثر اوقات عورتوں میں پائی جاتی ہے دل کی دھڑکن بہت نمایاں اور زور دار ہوتی ہے بیٹھے یا لیٹے رہنے سے اس دھڑکن میں اضافہ ہوجاتا ہے اور کام کاج یا ورزش کرنے سے یہ کم ہوجاتی ہے اس کے برعکس دل کی عضوی خرابی کی وجہ سے ہونے والی دھڑکن آہستہ آہستہ تیز ہوجاتی ہے اور مسلسل جاری رہتی ہے یہ بیماری عموماًصرف مردوں کو لگتی ہے اور عورتوں میں شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتی ہے اور عموماً اس کا سبب کبھی پہلے ہونے والا جوڑوں کا درد ہوتا ہے بیٹھنے یا لیٹنے سے یہ کم ہوجاتی ہے اور ورزش کرنے سے بڑھ جاتی ہے یہ زیادہ نمایاں اور زور دار نہیں ہوتی ان کے علاوہ مریض کو ہاتھ پاﺅں شل ہونے ٹخنوں پر ورم آنے یا ہاتھ پاﺅں نیلے اور ٹھنڈے پڑنے کی شکایت ہوتی ہے ان میں تمیز کرنے سے آپ کے لیے علاج میں سہولت رہے گی،
علاج:فطری دھڑکن کو اس کے حال پر چھوڑدیجیے اس کے علاج کی ضرورت نہیں ہوتی اگر دھڑکن فعلی نوعیت کی ہے تو بھی زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یہ مہلک ثابت نہیں ہوسکتی البتہ اگر آپ اس کا سبب جانتے رہیں تو اسے دور کرنے کی کوشش کیجیے یاد رکھیے اگر فعلی خرابی دل پر مسلسل دباﺅ ڈالتی رہے تو دل بالآخر کسی عضوی خرابی کا شکار ہوجاتا ہے نفسیاتی تناﺅ کو کم کرنے کی کوشش کریں اس مقصد کے لیے آپ لارجیکٹل سٹیلازین ڈراماسین یا اے وومن وغیرہ ایک یا دو گولیاں جب آپ تکلیف محسوس کریں استعمال کرسکتے ہیں لیکن آپ کی قوت ارادی دواﺅں سے زیادہ موثر کردار ادا کرسکتی ہے اپنے آپ کو یقین دلائیے کہ آپ قطعاً کسی خطرناک مرض میں مبتلا نہیں ہیں نشہ آور اشیا کا استعمال وقتی طور پر ختم کردیںاگر اسے پھر شروع کرنا پڑے تو بھی احتیاط سے شروع کریں اور اگر تکلیف پھر ہونے لگے تو پرہیزکریں بدہضمی کا علاج کریں اور اگر ہاضمے کی خرابی کی وجہ سے آپ کا جی متلا رہا ہو تو منہ میں سوڈا منٹ یا پیپر منٹ کی گولی رکھ کر چوسیں اپنے آپ کوک مطالعے یا کسی دوسرے شغل میں مشغول رکھ کر آپ فعلی دھڑکن کا احساس کم کرسکتے ہیں صحت کو بہتر بنائیں اگر فعلی دھڑکن کا سبب انیمیا یا کوئی دوسری بیماری ہے تو اس کا علاج کریں اگر آپ فعلی بیماری کے متعلق بلاوجہ پریشان ہوتے رہے ہو تو یہ عضوی بیماری کا روپ دھار سکتی ہے بعض اوقات آپ پرسکون اورہواد ار کمرے میں لیٹ کر چند لمبے لمبے سانس لینے سے دل کی دھڑکن کم کرسکیں گے بلاوجہ اپنے اندر بیماری تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں بعض اوقات آپ کو یہ تلاش آپ کو سچ مچ بیماربناسکتی ہے اگر آپ اوپر بیان کی گئی علامت کی روسے کسی عضوی بیماری کا شکار ہیں یا آپ کے دل کی دھڑکن بڑھنے سے پہلے کبھی جوڑوں کا درد ہوتا رہا ہے توفوراً ڈاکٹر سے ملیے زیادہ متفکر نہ ہوں اس سے آپ کی بیماری اور بڑھ جائے گی یاد رکھیے دل کی اکثر عضوی بیماریوں کا اگر بروقت علاج شروع کردیا جائے تو وہ مہلک ثابت نہیں ہوتیں اور دل کی اکثر بیماریاں صرف اسی صورت میں مہلک ثابت ہوتی ہیں جب مریض خود ہمت ہار بیٹھتا ہے اگر آپ واقعی جینا چاہتے ہیں تو آپ دل کی اکثر بیماریوں کو شکست دے سکتے ہیں۔

Browse More Healthart