Alzheimer Ki Bemari Aur Aabi Nargis - Article No. 1399

Alzheimer Ki Bemari Aur Aabi Nargis

الزائمر کی بیماری اور آبی نرگس - تحریر نمبر 1399

الزائمر کی بیماری کے لئے آبی نرگس(Daffodils)کے پھولوں سے دواتیار کی جارہی ہے ۔کیمیائی طور پر اس دواGalantamineکے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ

جمعہ 26 اکتوبر 2018

الزائمر کی بیماری کے لئے آبی نرگس(Daffodils)کے پھولوں سے دواتیار کی جارہی ہے ۔کیمیائی طور پر اس دواGalantamineکے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ اس دوا کا نام ہے Reminyl۔یہ توقع کی جارہی ہے کہ یہ دو الزائمر کے اثرات کو سست کر دے گی۔اس دوا کا استعمال 2600مریضوں پر کیا گیا۔
دوا کے استعمال کے بعد ان مریضوں کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں بہتری واقع ہوئی اور دوا کے اثرات نے ان مریضوں کی یا دداشت پر بھی مثبت اثر ڈالا ہے ۔

(جاری ہے)

اس دوا کے اثرات کو پہلی مرتبہ یونیورسٹی آف میری لینڈ(University of Maryland)اور جرمنی کی Johannes Guttenburg Universityمیں لیب میں کئے جانے والے چند کاموں کے دوران دریافت کیا گیا۔
”بلاشبہ ا س دوا کی مدد سے الزائمر کے مریضوں کا معیارِ زندگی بڑھایا جا سکے گا ۔ساتھ ہی ان مریضوں کی فیملی کو بھی اس دوا کے اثرات فائدہ حاصل ہو گا۔یونیورسٹی آف میری لینڈ کے ڈاکٹر Edson Albuquerqueجو اس دوا کی ریسرچ ٹیم کے سر براہ بھی ہیں ‘نے بتایا کہ Reminylکو امریکی ادارےFDAاور اس کے علاوہ دیگر 21ممالک نے بھی منظور ی کی سند دے دی ہے ۔

Browse More Healthart