Amla Qudrat Ja Behtareen Sehat Baksh Tonic - Article No. 1355

Amla Qudrat Ja Behtareen Sehat Baksh Tonic

آملہ قدرت کا بہترین صحت بخش ٹانک - تحریر نمبر 1355

آملہ ہڈیوں کے بوسیدگی ‘بھر بھرے پن‘ جوڑوں کے درد اور ہڈیوں کی بیماری میں اس حد تک شفا بخشتا ہے کہ موروشنی بیماریاں بھی ختم ہوجاتی ہیں یہ جگر کی فعالیت اور بحالی میں اہم ترین شفائی اثرات فرہم کرتا ہے ۔

منگل 28 اگست 2018


دیگر پھلوں کے مقابلے میں آملہ کی ایک حیرت انگیز خصوصیت یہ ہے کہ اس میں موجود وٹامن Cکا ذخیرہ پکانے کے بعد بھی ضائع نہیں ہوتا ہے ۔
آملہ ہڈیوں کے بوسیدگی ‘بھر بھرے پن‘ جوڑوں کے درد اور ہڈیوں کی بیماری میں اس حد تک شفا بخشتا ہے کہ موروشنی بیماریاں بھی ختم ہوجاتی ہیں یہ جگر کی فعالیت اور بحالی میں اہم ترین شفائی اثرات فرہم کرتا ہے ۔


آملہ یا انڈین گوسبیری جس کا سائنٹفک نام Phyllanthus Emblica ہے ‘زمانہ قدیم سے بہترین شفائی اور دوائی خواص کا حامل رہا ہے ۔یہ ہزاروں سال سے لاتعداد ادویات کا لازمی جزو ہے ۔یہ جھاڑیوں پر اُگتا ہے اور برصغیر پاک وہند میں آیو رویدک ‘ہربل اور یونانی دواؤں میں استعمال ہوتا ہے ۔یہ تازہ پھل اور خشک دونوں حیثیت میں مفید اور مستعمل ہے ۔

(جاری ہے)

یہ پھل Phyllanthaceae فیملی سے تعلق رکھتا ہے ۔اس کا درخت 8سے 18میٹرتک اونچا ہوتا ہے اس کا تنا خمیدہ اور شاخیں پھیلی ہوئی ہوتی ہیں ۔اس کی شا خیں چکنی اور غیر روئیں دار ہوتی ہیں یا بہت ہی ہلکی روئیں دار دکھائی دیتی ہیں ۔یہ 10سے20سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہیں پتے سادہ اور ایک دوسرے سے قریب قریب ہوتے ہیں ۔آملہ کے پھول سبزی مائل زرد ہوتے ہیں ۔پھل کی بناوٹ تقریباََ بیضوی اور گول ہوتی ہے اور رنگت میں سبز مائل پیلے رنگ کے ہوتے ہیں ۔
یہ ہموار اور سخت ہوتے ہیں ۔اس کی باہری سطح پر چھ عمودی لمبی لائنیں یا لکیریں ہوتی ہیں ۔
غذا اور دوائی خصوصیات :
آملہ بہت سی بیماریوں کا علاج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔یہ وٹامن ''C''کا بہترین ذریعہ ہے اس میں کنوں کے مقابلے میں 20گنا زیادہ وٹامن ''C''کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں اس کی ایک حیرت انگیز خصوصیت یہ ہے کہ دیگر پھلوں کے مقابلے میں پکانے کے بعد بھی اس میں وٹامن ''C''کا ذخیرہ ضائع نہیں ہوتا ہے ۔
آملہ کا تازہ پھل 80فیصد پروٹین ‘کا ر بوہائیڈریٹ ‘ریشے ‘معدنیات اور وٹامن فراہم کرسکتا ہے ۔آملہ جسم کے کو لیسٹرول کو درست رکھتا ہے ۔آملہ جسم کی شریانوں اور وریدوں میں جمع ہوجانے والے کو لیسٹرول کو خود میں موجود وٹامن ''C''کی طاقت سے ختم کر دیتا ہے ۔یہ بلڈ پریشر کم کرتا ہے ۔اس میں اینٹی وائرل اور اینٹی مائیکرو بائل کی زبردست خصوصیات ہوتی ہیں یہ ہڈیوں کی بو سیدگی ‘بھر بھرے پن ‘جوڑوں کے درد اور ہڈیوں کی بیماریوں کو اس حد تک شفا بخشتا ہے کہ اگر یہ بیماریاں موروثی بھی ہوں تو ختم ہوجاتی ہیں ۔
آملہ جگر کی فعالیت اور بحالی میں اہم ترین شفائی اثرات فراہم کرتا ہے آملہ کا استعمال ہمیں بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ا س پھل کا ہر حصہ ہی شفائی خواص کا حا مل ہے ۔آملہ کے پتے بھی کے ذخم اور گردے کے امراض میں مفید قرار دئیے طبی تحقیق کے بعد ذیابیطس‘ چھوت کی بیماریوں‘ با فتوں جارہے ہیں آیوروید ک طریقہ کے مطا بق آملہ‘ دل کے امراض‘ بانجھ پن‘ نامردی ‘یا دداشت کی کمزوری‘ معدے کے امراض ‘تیز ابیت ‘کیڑوں کی افزائش (پیٹ میں کیڑے وغیرہ ہوجانا )‘ پیشاب کی نالیوں اور پیشاب سے متعلقہ امراض‘ ذہنی بیماریوں اور جلدی مسائل کے ساتھ ساتھ سر چکرانے کے مرض میں بہترین شفا فراہم کرتا ہے ۔
آملہ اضافی تھوک کی پیدائش کور وکتا ہے ۔یہ متلی ‘چکر‘ الٹی‘ جسم کے درجہ حرارت میں عدم توازن‘جسم کی گرمی کا بڑھ جانا‘ ماہواری نظام میں خرابی اور جریان سے نجات دلاتا ہے ۔آملہ کا استعمال کیلشیم کے انجذاب کو بڑھا کر ہڈیوں بالوں اور ناخنوں کو مضبوطی بخشتا ہے ۔آملہ کا خشک پھل ڈائر یا اور پیچش کا شافی علاج ہے ۔آملہ جراثیم کش ہوتا ہے آملہ بالوں کو بھی نئی زندگی بخشتا ہے ۔
ایک گلاس پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر ایک چمچہ شہد ملائیں اور اسے 2کھانے کے چمچے آملہ کے ساتھ نہار منہ چبا کر استعمال کریں ۔یہ تازگی اور توانائی کا خزانہ فراہم کرنے میں معاون ومددگار ہے ۔اسے استعمال کرنے سے پورادن ہشاش بشاش اور توانائی سے بھر پور گزرے گا ۔چائنیز تھراپی میں روایتی طور پر اس پھل کوYuganzi کہا جاتا ہے جس کا استعمال گلے کی خراش اور انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے
بطور غذا :
آملہ کو بطور غذا کچا بھی کھایا جاسکتا ہے ۔
اسے کئی قسم کی ڈشز میں بھی استعمال کیاجاتا ہے ۔آملہ کو نمک اور مصالحہ جات کی شمولیت کے ساتھ اچار بنا کر کھایاجاتا ہے ۔آملہ کو مختلف قسم کی دالوں کے ساتھ بھی پکاکر کھایاجاتا ہے آملہ کا سفوف کئی قسم کے پکوان ‘سلاد اور سبزیوں میں استعمال ہوتا ہے آملہ کے سفوف کو اےئر ٹائٹ جار میں ایک برس تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے ۔آملہ کو نمک کے پانی میں ذراسی ہلدی کے ساتھ بھگو کر رکھاجاتا ہے جو پھلوں کے سلاد کی ڈریسنگ میں بے حد لطف دیتا ہے ۔

Browse More Healthart