Ankhy B Tawaja Ki Talib Hy - Article No. 1143

Ankhy B Tawaja Ki Talib Hy

آنکھیں بھی توجہ کی طالب ہیں - تحریر نمبر 1143

آنکھ بہت نازک عضو ہے ، اس لیے اس کی صحت کے لیے خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ آنکھوں کو ہر روز کم از کم دوبار صاف پانی سے دھونا چاہیے

منگل 12 ستمبر 2017

آنکھیں بھی توجہ کی طالب ہیں
شکیل صدیقی:
آنکھ بہت نازک عضو ہے ، اس لیے اس کی صحت کے لیے خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ آنکھوں کو ہر روز کم از کم دوبار صاف پانی سے دھونا چاہیے۔ معالج کے مشورے کے بغیر کوئی دوا نہیں ڈالنی چاہیے۔ سر میں مستقل درد رہتا ہو تو بینائی چیک کروانی چاہیے۔ ذیل میں چند ایسی علامتیں درج کی جارہی ہیں، جن کے ظاہر ہونے پر فوراََ آنکھوں کے معالج سے رابطہ کرنا چاہیے۔

پیلی آنکھیں:عمر میں اضافہ ہونے پر بعض افراد کی آنکھوں میں زردی مائل بھورا رنگ جھلکنے لگتا ہے، اس لیے کہ ان کی غذاؤں میں پھل اور سبزیاں کم اور چکنائی زیادہ ہوتی ہے،نتیجتاََ ان کے جسموں میں چکنائی جمع ہونے لگتی ہے، جس سے آنکھوں پر تواثر نہیں پڑتا ، البتہ جلد کی ضرور متاثر ہوتی ہے اور انھیں یرقان ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایسی صورت میں کسی معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔


دھندلی بصیرت:بصارت میں دھند لا پن آجانا موتیا بند کی ابتدائی علامت بھی ہوسکتی ہے۔ اس میں آنکھوں کے سامنے سائے سے نظر آنے لگتے ہیں، جو جراحی کے بعد ختم ہوجاتے ہیں۔ اگر اسے بے پروائی سے ٹال دیا جائے تو کالا پانی ہوسکتا ہے اور آنکھوں کی بینائی بھی ختم ہوسکتی ہے۔
سُوجی ہوئی آنکھیں:ایسی آنکھوں میں سوزش یا چبھن ہوتی ہے غالباََ ایسا حسا سیت کی وجہ سے ہوتا ہے یا پھر آنکھوں میں پانی جمع ہوجاتا ہے، جو خارج نہیں ہوپاتا۔
یہ غدؤ درقیہ کے لاحق ہونے کی علامت بھی ہے، جس میں گردن میں سوجن پیدا ہوسکتی ہے۔
آنکھوں میں جھماکے:جب آپ ذہنی الجھن اور تناؤ سے دوچار ہوتے ہیں تو آنکھوں میں جھماکے پیدا ہونے شروع ہوجاتے ہیں۔ یہ بردہٴ چشم میں خرابی کی علامت ہے۔ چناں چہ ایسی کوئی خرابی پیدا ہوجائے تو اس کی طرف سے بے پروائی نہ برتیے، بلکہ فوراََ آنکھوں کے معالج کو دکھائیے۔

دہری نظر:نشہ آور ادویہ کھانے سے آپ کو ایک کے بجائے دو دکھائی دینے لگتے ہیں اس کے علاوہ اگر بچپن میں آنکھوں میں بھینگا پن پیدا ہوجائے تو اس سے بھی بصارت میں ایسا نقص پیدا ہوجاتا ہے، لیکن یہ شکایت اگر بعد بھی پیدا ہوجائے تو یہ اعصابی نظام کے اکڑ جانے، فالج،رسولی یا کسی دوسری بیماری کا اشارہ ہوسکتا ہے۔
غیر واضح بصارت:بصارت میں اگر دھندلا ہٹ پیدا ہوجائے تو نزدیک ودور کی نگاہ خراب ہوجاتی ہے یا آنکھوں میں نقص کی وجہ سے اشکال بگڑی ہوئی نظر آتی ہیں۔
اگربصارت غیر واضح ہو تو یہ اس بات کی علامت ہوسکتی ہے۔کہ آپ کے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوگیا ہے، آپ کے خون میں شکر کی سطح بے قابو ہورہی ہے یا بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھ کے قرنیے کے سفید حصے میں بھی خرابی پیدا ہوگئی ہے۔ یہ بیماری کسی کو بھی ہوسکتی ہے، لیکن ”لیوٹن“ کے ضمیے کھانے سے بیماری کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔ ”لیوٹن“ ایک صحت بخش جزو ہے، جو پالک،انڈے کی زردی، حیوانی چربی اور پودوں میں پایا جاتا ہے۔

آنکھوں میں درد:کمپیوٹر کے سامنے بہت دیر تک بیٹھے رہنے کی وجہ سے یہ شکایت پیداہوجاتی ہے، لہذا کام کے دوران وقفہ دینا چاہیے۔
آنکھوں میں چبھن یا سرخی:الرجی یا تعدیے کی بنا پر آنکھیں سرخ ہوسکتی ہیں اور ان میں ایسی چبھن بھی پیدا ہوسکتی ہے، جیسے آنکھوں میں باریک ریت یا کنکر چلے گئے ہوں ۔ پلکوں پر زیادہ میک اپ کرنے کی وجہ سے بھی ایسا ہوجاتا ہے، لہذا ایسی صورت حال سے میں فوراََ معالج سے رجوع کریں۔

Browse More Healthart