Apkee NAbaz Kya Kuch Batati Ha - Article No. 1232

Apkee NAbaz Kya Kuch Batati Ha

آپ کی نبض کیا کچھ بتاتی ہے - تحریر نمبر 1232

جب آپ بالکل مطمئن ہونگے تو نبض بھی اسطرح ہوگی بس یوں سمجھ لیں کہ نبض آپ کے چہرے کی کیفیت کے عین مطابق ہوتی ہے

منگل 16 جنوری 2018

پروفیسرڈاکٹر لارنس:
تکنیکی طور پر قلب کی رفتار او ر نبض دو مختلف دو مختلف چیزیں ہیں لیکن ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں آپ صرف یہ ذہن نشین رکھیں کہ نبض یہ بتاتی ہے کہ آپکا دل کس رفتار سے دھڑک رہا ہے ۔ ہم سب کو معلوم ہے کہ نبض کی رفتار کتنی اہم ہے جب بھی آپ کسی ڈاکٹر کے پاس معائنے کیلئے جاتے ہیں تو اس کی نرس ہمیشہ تین کام کرتی ہے ۔
اول وہ آپ کا درجہ حرارت دیکھتی ہے ۔دوم: آپ کا وزن نوٹ کرتی ہے۔ سوم:آپ کی نبض کو گنتی ہے۔ اگر آپ کو کبھی ہسپتال میں داخل رہنے کا اتفاق ہوا ہو تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کی نبض دن بھر چیک ہوتی رہتی تھی۔ کبھی صبح آپ کا جگا کریا دوپہر کی نیند سے اٹھا کر یا شب خوابی سے ذرا پہلے ۔ اسی سے آپ کا اندازہ ہوگیا ہوگا کہ نبض کتنی اہم ہے اور صحت کے ساتھ اس کا تعلق کتنا گہرا ہے۔

(جاری ہے)

اب تو ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ نبض کی رفتار کا صرف بیماری سے ہی تعلق نہیں ہوتا بلکہ صحت سے بھی ہوتا ہے ۔ بیماری کی صورت میں یہ تیز تیز چلتی ہے یا تھوڑی بے ترتیب ہوجاتی ہے لیکن کسی ذہنی دباؤ کے باوجود نبض کی رفتار متاثرنہ ہونا صحت کی دلیل ہے۔
آپ کی نبض بھی آپ کے دستخط یا انگلیوں کے نشانات کی طرح کسی دوسر ے سے نہیں ملتی:
اس کی ساخت لہر کی مانند ہوتی ہے جس کی چوٹی نوکدار بھی ہوسکتی ہے اور چپٹی بھی۔
اس کی چوٹی شاخدار بھی ہوتی ہے ۔ یہ آپ کے جسم کے نطام سے خاص مطابقت رکھتے ہوئے چلتی ہے اور اس قدر منفرد ہوتی ہے کہ اگر کسی وارڈ میں داخل مریضوں کی نرس کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر اور بستروں کی تربیت بدل کر نبض چیک کروائی جائے تو نہ صرف وہ ہر مریض کی نبض فرداََ فرداََ دیکھ کر شناخت کرلے گی بلکہ یہ بھی بتادے گی کہ اس روز کس مریض کی صحت ٹھیک ہے اور کس کی خراب ، یہ کام اتنا آسان ہے کہ آپ بھی صرف پانچ منٹ کی تربیت کے بعد اپنی نبض دیکھ کر روزمرہ کی جذباتی کیفیت جان سکتے ہیں۔
اگر آپ برانگیختہ ہوں گے تو آپ کی نبض بھی تیز چل رہی ہوگی۔ برخلاف اس کے جب آپ بالکل مطمئن ہونگے تو نبض بھی اسطرح ہوگی بس یوں سمجھ لیں کہ نبض آپ کے چہرے کی کیفیت کے عین مطابق ہوتی ہے۔ اگر آپ کی نبض کی عام رفتار معمول سے کبھی تیزاور کبھی مدھم ہوتی ہے تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ یہ آپ کے لئے بالکل نارمل ہوسکتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر بیٹھے ہوئے آپ کی نبض 90فی منٹ کی رفتار سے چل رہی ہوتو بھی آپ اس شخص سے اچھی صحت کے حامل ہوسکتے ہیں جس کی رفتار اسی حالت میں 70 فی منٹ ہو۔

Browse More Healthart