Appendix - Article No. 1062
اپینڈکس - تحریر نمبر 1062
جسم کیلئے مفید بیکٹیریا کا گڑھ
بدھ 25 جنوری 2017
اپینڈکس کاشدید درد انسان کاجینا دو بھر کردیتا ہے ۔ اکثر لوگ اس درد سے خوف زدہ رہتے ہیں اور درد کی صورت میں اپینڈکس کاآپریشن کروانے میں دیرنہیں لگاتے۔ اب ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے ایک عرصے تک بے مصرف قراردیے جانے والا اپینڈکس بہت کارآمد ہے اور اس میں جسم کے لیے مفید بیکٹیریا کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے ۔ اپینڈکس انسان کی بڑی اور چھوٹی آنت کے سنگم پر موجود ہوتا ہے اوسطاََ اس کی لمبائی 9 سینٹی میٹر ہوتی ہے ۔ لیکن یہ دو سے بیس سینٹی میٹر تک بھی ہوسکتا ہے۔ پوری دنیا میں پتے کے بعد آپریشن کے ذریعے سب سے زیادہ آپریشن کے ذریعے نکالے جانے والا عضو غریب اپینڈکس ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں سوزش پیدا ہوجاتی ہے اور اپینڈیکس پھٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔
(جاری ہے)
لیکن ماہرین کے مطابق اب اپینڈکس جسم کے لیے مفید بیکٹیریا کاایک گڑھ ہوتا ہے جو پورے انسان پر مفید اثرات مرتب کرتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق اپینڈکس ایک چھوٹی سے تھیلی کی مانند ہوتا ہے جو لمفی ٹشو پر مشتمل ہوتا ہے ۔ ہم جانتے ہیں کہ انسانوں کے علاوہ بھی دودھ پلانے والے 500 ممالیہ میں اپینڈکس ہوتا ہے جن میں خرگوش اور بن مانس وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اب تک ماہرین اس کی معقول وجہ بتانے سے قاصر رہے ہیں۔ ایرویزناکالج آف آسٹیوپیتھک سے وابستہ ڈاکٹر ہیدر اسمتھ نے اپینڈکس کے حامل 533 ممالیہ کا مطالعہ کیا ہے ا ور وقت کے ساتھ ساتھ اپینڈکس میں تبدیلی نوٹ کی ہے لیکن کسی بھی جاندار میں یہ غائب نہیں ہوا۔ ڈاکٹر اسمتھ کے مطابق اس میں لمف ٹشو ہوتے ہیں جو جسمانی امنیاتی نظام کو مضبو بناتے ہیں ۔ اس طرح اپینڈکس اہم ترین بیکٹیریا کا گودام ہوتا ہے اور انسان کو تندرست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
Browse More Healthart
اینٹی بائیوٹک میڈیسن بس ضرورت کے وقت
Antibiotic Medicine Bas Zaroorat Ke Waqt
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz
حاملہ، بلڈ پریشر اور پیچیدگیاں
Pregnancy, Blood Pressure And Complications
موسمیاتی تبدیلی انسانی صحت کے لئے کتنی نقصان دہ
Mosmiyati Tabdeeli Insani Sehat Ke Liye Kitni Nuqsan Deh
حجامہ تمباکو نوشی سے نجات کا موٴثر علاج
Hijama Tambako Noshi Se Nijat Ka Muasar Ilaj
بچوں میں سر درد کی وجوہات
Bachon Mein Sar Dard Ki Wajuhat
ہیپاٹائٹس
Hepatitis
ٹی بی کے علاج کے مضر اثرات اور ان سے بچاؤ
TB Ke Ilaj Ke Muzir Asrat Aur In Se Bachao
کوئلہ باربی کیو کا اہم جزو اور کئی فوائد کا حامل
Coal Barbecue Ka Aham Juzw Aur Kayi Fawaid Ka Hamil
مہندی کئی طبی مسائل کا موٴثر علاج
Mehndi Kayi Tibbi Masail Ka Muasar Ilaj
برسات کا موسم بیماریوں کا موسم
Barsaat Ka Mausam Bimariyon Ka Mausam
گرمی کو شکست دیں
Garmi Ko Shikast Dein