Arq E Gulab Kay Raaz - Article No. 816
عرق گلاب کے راز - تحریر نمبر 816
جدید طب نے اسے آنکھوں کانور کہا ہے
ہفتہ 14 نومبر 2015
عرق گلاب حسن اور صحت کاایسا مظہر ہے جس کے اندر قدرت نے انسانوں کیلئے شفارکھی ہے۔ عرق گلاب جلدی امراض کے علاوہ جسم انسانی کے دیگر اعضاء کیلئے بھی کارآمددوا کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمارے یہاں عموماََ حسن وخوبصورتی کیلئے مختلف اقسام کی بازاری چیزوں پر انحصار کیاجاتا ہے جس کی وجہ سے چہرہ دلکشی کے چند مناظر دکھانے کے بعد مختلف عواعض میں مبتلا ہوجاتاہے کیونکہ حسن وزیبائش کیلئے استعمال ہونے والی یہ کاسمیٹکس اشیاء عموماََکیمیائی اجزاء سے تیار کی جاتی ہیں۔اس لیے زیادہ ترغیر معیاری ثابت ہوتی ہیں جن کی وجہ سے انسانی چہرہ مختلف بیماریوں کامسکن بن کررہ جاتا ہے۔
حقیقت تویہ ہے کہ آج سے دوتین عشرے قبل ہمارے یہاں ایسی بازاری کاسمیٹکس کاکوئی رجحان نہیں تھا۔
(جاری ہے)
خواتین اپنے چہرے کی دلکشی کیلئے قدرتی اشیاء اور جڑی بوٹیوں کے استعمال سے ان کاچہرہ صاف شفاف اور تروتازہ رہتا تھا۔ جو خواتین حسن وزیبائش اور خصوصاََ جلد امراض سے محفوظ رہنے کیلئے عرق گلاب اور لیموں کارس استعمال کرتی تھیں انہیں یہ جان کراطمینان ہوگا کہ بعد میں جدید طب نے ان دونوں چیزوں کودلکشی اور جلد کی صحت کاامین قراردیا۔
جلد کیلئے گوہر نایاب․․․
عرق گلاب انسانی جلد کیلئے ایک گوہر نایاب ہے اور جلد امراض کے ماہر انہیں متعدد بیماریوں میں استعمال کراتے ہیں۔ عرق گلاب جلد کی قوت مدافعت بڑھانے کے ساتھ ساتھ جلد میں پانی کی صحیح مقدار قائم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتاہے جس کی وجہ سے جلد ملائم چمکدار اور ہموار رہتی ہے۔سردیوں میں بچوں کے چہرے پر عموماََسفید اور کھردرے نشان سے بن جاتے ہیں جن کو عموماََ کیلشیم کی کمی سمجھا جاتا ہے حالانکہ یہ خیال بالکل غلط ہے۔یہ نشانAlpapityriasکہلاتے ہیں جو ایک جلد بیماری ہے۔ عرق گلاب کے مسلسل استعمال سے اس مرض کاعلاج ممکن ہے۔چہرے کی جھائیاں دور کرنی ہوں یاجلد کی رنگت میں نکھار پیدا کرنا ہوتو عموماََبازاری کریمیں استعمال کی جاتی ہیں مگر ماہرین امراض جلد عرق گلاب کوہی ترجیح دیتے ہیں ۔چہرے کو خشکی اور جھریوں سے بچانے اور رنگت صاف کرنے کیلئے عرق گلاب میں گلیسرین اور لیموں کارس ملاکر استعمال کیاجائے تو مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔بعض مردوخواتین کی ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں اگر وہ عرق گلاب اور گلیسرین کا مکسچر لگائیں تو ان کی یہ بیماری ختم ہوسکتی ہے۔عرق گلاب زیتون اور شہد کے ساتھ ملا کرپیا جائے تو یہ جلد اور معدہ کی حفاظت کے متعدد امور انجام دیتا ہے۔خصوصاََصرف عرق گلاب پینے سے قبض دور ہوجاتی ہے اور یہ انتڑیوں کوجراثین سے پاک کردیتا ہے۔
آنکھوں کے امراض میں عرق گلاب کاکمال․․
جدید نے عرق گلاب کوآنکھوں کانورکہا ہے اور آج ماحولیاتی آلودگی کے اس دور میں اس کا استعمال ناگزیرقرار دیاہے۔ڈاکٹر اس بات پر بھی اتفاق کرتے ہیں کہ گردوغبار اوردھوئیں کے مضراثرات سے بچنے کیلئے آنکھوں میں چند قطرے عرق گلاب ڈال لینے سے بھی آنکھوں کی مکمل صفائی ہوجاتی ہے جبکہ اطباء کہتے ہیں کہ عرق گلاب بطورڈراپرسب سے مئوثردوا ہے کیونکہ یہ آنکھوں کو صاف ستھرا رکھ کر جراثیم سے محفوظ کرتا ہے۔آشوب چشم جیسے خوفناک مرض سے نجات حاصل کرنے کیلئے عرق گلاب کے چند قطرے مئوثر دوا ثابت ہوتے ہیں۔عرق گلاب آنکھوں کاایک ایسا محافظ ثابت ہوا ہے جس سے نہ صرف بصارت تیز ہوتی ہے بلکہ آنکھوں میں طلسمانی چمک بھی پیدا ہوتی ہے اور آنکھوں کاگدلاپن ہمیشہ کیلئے دور ہوجاتاہے۔
عرق گلاب دل ودماغ کیلئے مقوی دوا․․
ہمارے یہاں ڈپیریشن اور اعصابی دباؤ کی وجہ سے اکثر لوگ سکون آور ادویات استعمال کرتے ہیں۔زندگی کی گہما گہمی کاشکاریہ لوگ عرق گلاب شہد اور اسپغول کواپنی خوراک کاحصہ بنالیں تو انہیں ان تمام عوارض سے نجات مل سکتی ہے۔دنیا میں خوشبویات کے ذریعے علاج کاطریقہ نہایت مقبول ہورہا ہے۔اس کیلئے اگرچہ مصنوعی خوشبویات بنائی جارہی ہیں مگر زیادہ ترقدرتی جڑی بوٹیوں اور پھولوں کے عرق حاصل کرکے خوشبویات بھی تیار ہورہی ہیں کیونکہ سائنس نے یہ ثابت کردیا ہے کہ جہاں دیگر ادویات ناکام ہوجاتی ہیں وہاں خوشبویات بطور دوا اپنا کردار احسن طریقے سے اداکرتی ہیں۔اس وقت سب سے زیادہ خوشبو گلاب کے عرق سے حاصل کی جارہی ہے۔
Browse More Healthart
موسمیاتی تبدیلی انسانی صحت کے لئے کتنی نقصان دہ
Mosmiyati Tabdeeli Insani Sehat Ke Liye Kitni Nuqsan Deh
حجامہ تمباکو نوشی سے نجات کا موٴثر علاج
Hijama Tambako Noshi Se Nijat Ka Muasar Ilaj
بچوں میں سر درد کی وجوہات
Bachon Mein Sar Dard Ki Wajuhat
ہیپاٹائٹس
Hepatitis
ٹی بی کے علاج کے مضر اثرات اور ان سے بچاؤ
TB Ke Ilaj Ke Muzir Asrat Aur In Se Bachao
کوئلہ باربی کیو کا اہم جزو اور کئی فوائد کا حامل
Coal Barbecue Ka Aham Juzw Aur Kayi Fawaid Ka Hamil
مہندی کئی طبی مسائل کا موٴثر علاج
Mehndi Kayi Tibbi Masail Ka Muasar Ilaj
برسات کا موسم بیماریوں کا موسم
Barsaat Ka Mausam Bimariyon Ka Mausam
گرمی کو شکست دیں
Garmi Ko Shikast Dein
شیزوفرینیا
Schizophrenia
عید پر بسیار خوری سے اجتناب ضروری
Eid Par Basyar Khori Se Ijtinab Zaroori
ملیریا ۔ بچاؤ ممکن بھی، سہل بھی
Malaria - Bachao Mumkin Bhi, Sahal Bhi