Ayam E Hamal Ki Beemarian - Article No. 1255

Ayam E Hamal Ki Beemarian

ایام حمل کی بیماریاں - تحریر نمبر 1255

حاملہ عورت کی آنکھ جی متلانے کی وجہ سے کھلتی ہے اور چلنے پھرنے اور کام کرنے سے جی اور زیادہ متلانے لگتاہے اکثر اوقات ناشتے کے فوراً بعد قے آجاتی ہے یہ حالت ایک دو گھنٹے تک رہتی ہے

منگل 13 فروری 2018

جی متلانا
صبح سویرے جی متلانا حمل کا پہلا یقینی ثبوت ہے اور اس کا آغاز چھٹے ہفتے میں ہوتا ہے اوریہ دو مہینے تک جاری رہتا ہے عموماً حاملہ عورت کی آنکھ جی متلانے کی وجہ سے کھلتی ہے اور چلنے پھرنے اور کام کرنے سے جی اور زیادہ متلانے لگتاہے اکثر اوقات ناشتے کے فوراً بعد قے آجاتی ہے یہ حالت ایک دو گھنٹے تک رہتی ہے اور بالکل فطری چیز ہے اگر دوپہر کے کھانے تک جی متلاتا رہے یا کھانے کے بعد قے آجائے تو یہ خاص طور پر قابل توجہ ہے اگر چوتھے مہینے کے بعد بھی متلی ہوتی رہے تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے ہاں البتہ نویں مہینے میں عموماً دو ہفتے تک جی متلاتا فطری عمل ہے لیکن یہ خرابی عموماً دو ہفتوں میں بچہ پیدا ہونے سے ایک مہینہ پہلے خود بخود ٹھیک ہوجاتی ہے اگر اس کے بعد بھی یہی حالت رہے تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں یہ بیماری خاص طورپر ان خواتین میں زیادہ نمایاں ہوتی ہے جو پہلی بار حاملہ ہوتی ہوں
علاج:جی متلانا ایک نفسیاتی ردعمل ہے خواتین غیر شعوری طورپر حمل کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہوتیں اس وجہ سے ان کا جی متلاتا ہے لیکن جی متلانے کے متعلق فکر مند ہونے سے یہ خرابی اور بھی بڑھ جاتی ہے خواتین کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ ایک فطری ردعمل ہے اور ایک مقررہ وقت چوتھے مہینے کے بعد یہ خرابی خطرناک صورت بھی اختیار کرسکتی ہے اس کی شدت کم کرنے کے لیے جاگنے کے بعد کم از کم ایک گھنٹہ بعد تک بستر میں پڑی رہیں صبح سویرے کوئی کام نہ کریں ناشتہ بستر پر ہی کریں اور ناشتہ تیار ہونے تک جاگتے ہی ایک آدھ بسکٹ کھالینا مفید ہے بیدار ہوتے ہی پانی مت پئیں ناشتہ کرچکنے کے بعد بستر میں اکڑوں لیتی رہیں اور جی متلانے کے احساس کو بھول جائیں اگر جی زیادہ متلاتا ہو یا کھانے پینے کے بعد قے آجاتی ہو تو اے وومین لارجیکٹل یا سٹیلازین کی ایک گولی بیدار ہوتے ہی کھالیں بعض خواتین جی متلانے کی وجہ سے ناشتہ نہیں کرتیں اور بعض اوقات کھانا بھی نہیں کھاتیں یاد رکھیے کھانا نہ کھانا اوربھی زیادہ خطرناک ہے اس سے نہ صرف اس بیماری میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ آپ کی قوت برداشت کم ہوجاتی ہے اور آپ بے ہوش بھی ہوسکتی ہے کھانا نہ کھانے سے آپ کمزور ہوجائیں گی جو آپ کے لئے اور بچے کے لیے خطرناک ہے اپنے آپ پر قابو پانے کی کوشش کیجیے۔

Browse More Healthart