Bachon Mein Sar Dard Ki Wajuhat - Article No. 2875
بچوں میں سر درد کی وجوہات - تحریر نمبر 2875
جس طرح بڑوں کے سر درد کی وجوہات ہوتی ہیں اسی طرح بچوں کے سر درد کی بھی وجوہات ہوتی ہیں جن کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ خطرناک بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے
منگل 27 اگست 2024
دماغ، خون کی نالیوں اور ارد گرد کے اعصاب کے درمیان رابطہ قائم کرنے والے سگنلز کی خرابی کے نتیجے میں سر درد ہوتا ہے۔سر درد کے دوران، ایک نامعلوم طریقہ کار مخصوص اعصاب کو متحرک کرتا ہے جو پٹھوں اور خون کی نالیوں کو متاثر کرتے ہیں۔یہ اعصاب دماغ کو درد کے سگنل بھیجتے ہیں۔ہمارے ہاں اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ بچے جب سر درد کی شکایت کرتے ہیں تو والدین سمجھتے ہیں کہ بچے پڑھائی یا کام سے جان چھڑانے کے لئے بہانے بنا رہے ہیں اور اس طرف کوئی خاص توجہ نہیں دیتے یا کوئی دوا دے کر وقتی طور پر سر درد کا گھر پر ہی علاج کر دیتے ہیں۔
وہ نہ تو اس کے پیچھے وجوہات جاننے کی کوشش کرتے ہیں اور نہ ہی اس طرف توجہ دیتے ہیں۔لیکن ماہرین کے مطابق جس طرح بڑوں کے سر درد کی وجوہات ہوتی ہیں اسی طرح بچوں کے سر درد کی بھی وجوہات ہوتی ہیں جن کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ خطرناک بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
(جاری ہے)
اس لئے کوشش کریں کہ بچوں کے سر درد کو معمولی خیال نہ کریں بلکہ کسی معالج کے پاس ضرور لے جائیں۔
اب یہاں بات کرتے ہیں کہ بچوں میں سر درد کس وجہ سے ہوتا ہے؟امتحانات بچوں کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور یہی وقت ہوتا ہے جب اکثر بچے ذہنی دباوٴ کا شکار ہوتے ہیں اور اسی دماغی دباوٴ کی وجہ سے ان کے سر میں درد رہنے لگتا ہے اور ان کے کاندھوں پٹھوں میں کھنچاوٴ پیدا ہو جاتا ہے۔اس وقت بچوں کو کسی دوا کی نہیں بلکہ والدین کی توجہ اور محبت کی ضرورت ہوتی ہے۔والدین ہی اپنے بچوں کو وقت دے کر پیار و محبت سے اس ذہنی دباوٴ سے نکال سکتے ہیں اس طرح نہ تو ان کے سر میں درد ہو گا اور نہ ہی وہ پریشان ہوں گے بلکہ پوری دل جمعی سے امتحانات کی تیاری کریں گے۔
زیادہ تر بچے فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں۔جس کی وجہ سے معدے کی خرابی ہو سکتی ہے۔ایسی صورتحال میں بدہضمی کے ساتھ بچہ سر درد میں بھی مبتلا ہو جاتا ہے جسے بدہضمی کی دوا سے دور کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ پانی کم پینے کی وجہ سے بھی سر درد رہتا ہے۔جسم میں جب پانی کی کمی واقع ہوتی ہے تو پٹھوں میں کھنچاوٴ پیدا ہوتا ہے جس کے سبب سر درد ہو سکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ بچے کو مناسب مقدار میں پانی لازمی پلایا جائے اور اسے پانی کی کمی نہ ہونے دی جائے۔
اگر آپ کا بچہ اکثر شدید سر درد میں مبتلا رہتا ہے، جس کے سبب اسے شور اور روشنی بری لگتی ہے۔متلی اور پیٹ میں درد بھی رہتا ہے اور ایسا سر درد کچھ وقفوں کے بعد بار بار ہو رہا ہے تو یہ مائیگرین بھی ہو سکتا ہے۔اس درد کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے اور خود سے کوئی دوا دینے کی بجائے فوری طور پر معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔بچے رات دیر تک سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں اور موبائل فون کے مسلسل استعمال کی وجہ سے نیند کی کمی کا شکار رہتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ زیادہ تر سر درد کی بیماری میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔ایسے میں والدین ہی بچوں کی روٹین ٹھیک کریں۔انھیں وقت پر سونے اور جاگنے کی عادت ڈالیں اور کوشش کریں کہ وہ سوشل میڈیا اور موبائل فون کا استعمال کم سے کم کریں۔والدین کوشش کریں کہ ادویات کا کم استعمال کر کے، ان مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں جو سر درد کا سبب بن رہے ہیں، بچوں کے معمولات کو درست کر کے وہ ان کو تندرست رکھ سکتے ہیں۔
Browse More Healthart
موسمیاتی تبدیلی انسانی صحت کے لئے کتنی نقصان دہ
Mosmiyati Tabdeeli Insani Sehat Ke Liye Kitni Nuqsan Deh
حجامہ تمباکو نوشی سے نجات کا موٴثر علاج
Hijama Tambako Noshi Se Nijat Ka Muasar Ilaj
بچوں میں سر درد کی وجوہات
Bachon Mein Sar Dard Ki Wajuhat
ہیپاٹائٹس
Hepatitis
ٹی بی کے علاج کے مضر اثرات اور ان سے بچاؤ
TB Ke Ilaj Ke Muzir Asrat Aur In Se Bachao
کوئلہ باربی کیو کا اہم جزو اور کئی فوائد کا حامل
Coal Barbecue Ka Aham Juzw Aur Kayi Fawaid Ka Hamil
مہندی کئی طبی مسائل کا موٴثر علاج
Mehndi Kayi Tibbi Masail Ka Muasar Ilaj
برسات کا موسم بیماریوں کا موسم
Barsaat Ka Mausam Bimariyon Ka Mausam
گرمی کو شکست دیں
Garmi Ko Shikast Dein
شیزوفرینیا
Schizophrenia
عید پر بسیار خوری سے اجتناب ضروری
Eid Par Basyar Khori Se Ijtinab Zaroori
ملیریا ۔ بچاؤ ممکن بھی، سہل بھی
Malaria - Bachao Mumkin Bhi, Sahal Bhi