Badhti Umar Aur Yaddasht Ka Achanak Ru-Ba-Zawal Hona - Article No. 2976

Badhti Umar Aur Yaddasht Ka Achanak Ru-Ba-Zawal Hona

بڑھتی عمر اور یادداشت کا اچانک رو بہ زوال ہونا - تحریر نمبر 2976

بیماری بڑھنے کے ساتھ ہی بات کرنے میں دشواری‘ یادداشت میں کمی کی زیادتی نیز لوگوں اور اشیاء کو پہچاننے میں شدید دشواری جیسی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں

جمعرات 26 جون 2025

اگر مزاج کی کرختگی اور برہمی کی علامات کے ساتھ ساتھ گھر کے بزرگوں میں یادداشت کی کمی محسوس ہو تو اس کی بڑی وجہ الزائمر (Alzheimer's Disease) ہو سکتی ہے۔یہ بڑی عمر کے لوگوں میں پائی جانے والی سب سے عام بیماری ہے۔جس میں مزاج چڑچڑا اور عضبناک ہوتا چلا جاتا ہے۔اسے عام فہم زبان میں ”سٹھیا جانا“ بھی کہتے ہیں‘ یعنی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ مزاج میں اچانک آنے والا منفی تناؤ۔
اس کیفیت کو 1906ء میں سب سے پہلے ماہرِ نفسیات Dr.Alois Alzheimer نے واضح کیا اس لئے اس کو ڈاکٹر الزائمر کے نام سے موسوم کیا گیا۔الزائمر کی ابتدائی علامات میں یادداشت کی کمی‘ روزمرہ معمولات میں دشواری‘ چڑچڑا پن‘ جارحیت اور مزاج میں اچانک بدلاؤ آنا شامل ہیں۔
بیماری بڑھنے کے ساتھ ہی بات کرنے میں دشواری‘ یادداشت میں کمی کی زیادتی نیز لوگوں اور اشیاء کو پہچاننے میں شدید دشواری جیسی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔

(جاری ہے)

بتدریج انسان کا اپنے جسمانی اعضاء پر اختیار کم ہونے لگتا ہے۔بدقسمتی سے الزائمر کا کوئی شافی علاج نہیں ہے۔الزائمر کے مریضوں کے لئے زیادہ سے زیادہ یہی کیا جا سکتا ہے کہ ان کا کلی طور پر ذہنی اور جسمانی خیال رکھا جائے۔جس میں ان کے ذہنی آرام پر زیادہ توجہ دی جائے یعنی بلاوجہ ان سے اُلجھنے اور ذہنی دباؤ میں اضافہ کرنے سے احتراز کیا جائے ساتھ ہی ان کی متوازن غذا‘ آرام‘ ورزش کا بھی خیال رکھا جائے۔

Browse More Healthart