Baro Main Yarqan Ki Wajuhaat Aur Elaj - Article No. 1041

بڑوں میں یرقان کی وجوہات اور علاج - تحریر نمبر 1041
بڑوں میں یرقان یاجسے جوائنڈس یاپیلیا بھی کہتے ہیں، ایک ایسا مرض ہے جس میں جلد اور آنکھ کا سفید حصہ پیلا پڑجاتا ہے ۔ عموماََ مرض نوازائیدہ بچوں پایاجاتا ہے لیکن انسان عمر کے کسی بھی حصے میں اس کا شکار ہوسکتا ہے۔ یرقان کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ بڑوں میں یرقان جگر، خون یاپتے کے مسائل کی علامت ہوسکتا ہے۔
منگل 29 نومبر 2016
یرقان میں ہونے کی وجوہات :
یرقان تب ہوتا ہے جب بلی روبین کی مقدار بڑھ جاتی ہے ۔ بلی روبین خون میں موجود ایک زرد سے نارنجی رنگ کامادہ ہوتا ہے جو خون کے سرخ خلیات میں پایاجاتا ہے ۔ جب یہ خلیات مرجاتے ہیں، جگر انھیں خون میں سے چھان لیتاہے ۔ لیکن اگر اس نظام میں کوئی عضر پیدا ہوجائے تو جگر صحیح طرح کام نہیں کرتااور بلی روبین زیادہ تعداد میں بننا شروع ہوجاتے ہیں جس سے جلد پیلی معلوم ہوتی ہے ۔
(جاری ہے)
ہیپاٹائٹس : اکثریہ انفیکشن ایک وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ یہ قلیل الحیات بھی ہوسکتا ہے اور دائمی بھی ۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ چھ ماہ تک برقرار رہ سکتا ہے ۔ مخصوص ادویات کااستعمال اور مدافعتی نظام کی خرابی ہیپاٹائٹس کاسبب بن سکتی ہے ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ہیپاٹائٹس پہلے جگر کو نقصان پہنچا کر یرقان کا سبب بن سکتا ہے ۔
پت نالی میں رکاوٹ : یہ تنگ نالیاں ہوتی ہیں جن میں سیال جسے پت کہتے ہیں دوڑرتا ہے ۔ یہ نالیاں پت کو جگر اور پتے سے چھوٹی آنت تک پہنچاتی ہیں۔ کبھی کبھی یہ پتے کی پتھری ، کینسریا جگر کے مرض کی وجہ سے ہلاک ہوجاتی ہیں۔ اگر ایسا ہوتو یہ یرقان کاباعث بن سکتی ہیں۔
لبلبے کاکینسر : یہ مردوں میں پائے جانے والا دسواں اور عورتوں میں نواں سب سے عام کینسر ہے ۔ اس سے بھی پت نالی ہلاک ہوسکتی ہے، جس یرقان ہوسکتا ہے ۔
بعض ادویات کااستعمال : پینسلین ، ضبط ولادت کی دوائیں اور اسٹیرائڈ کے استعمال کا تعلق جگر کے امراض سے ہے ۔
یرقان کی علامات :
جلد اور آنکھوں کے سفید حصے کازرد ہوجانا۔ خارش ۔ متلی یاالٹی ۔ وزن گھنٹا ۔ بخار ۔ پیشاب کا رنگ گہرا ہوجانا۔
یرقان کی تشخیص :
ڈاکٹر عموماََ یرقان کی علامات ظاہر ہونے پر بلی روبین کاٹیسٹ کراتے ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ خون میں یہ مادہ کتنی مقدار میں موجود ہے ۔ اگر مریض کو یرقان ہے تواسکے خون میں بلی روبین کی مقدار زیادہ ہوگی۔ معالج علامت کے بارے میں معلوم کرنے کے بعد چیک اپ اور دیگر ٹیسٹ بھی لکھ کردے سکتے ہیں جس سے جگر کے بارے میں پتاچل سکے ۔ اس کی وجہ جاننے کے لیے سی بھی سی بھی کرایا جاتا ہے جس میں خون کے خلیات کی گنتی کی جاتی ہے ۔
یرقان کاعلاج :
اس کے علاج کے لیے اس کی وجہ کو جاننا اور اس کاعلاج کرنا ضروری ہے ۔ اگر ہیپاٹائٹس یرقان کا باعث بنا ہے تو جیسے جیسے مرض دور ہوگا اور جگر صحت مند ہونا شروع کرے گا یرقان اپنے آپ ٹھیک ہونے لگے گا۔
Browse More Healthart

منہ سے آنے والی ناگوار مہک کی وجوہات
Munh Se Aane Wali Nagawar Mahak Ki Wajohat

انسانی ناخن بیماریوں کے سراغ رساں
Insani Nakhun Bimariyon Ke Suragh Rasan

نیگلیریا ۔ ایک خطرناک مرض
Naegleria - Aik Khatarnak Marz

بڑھتی عمر اور یادداشت کا اچانک رو بہ زوال ہونا
Badhti Umar Aur Yaddasht Ka Achanak Ru-Ba-Zawal Hona

سگریٹ نوشی ترک کرنا اس مرض کی تمام دواؤں سے بہتر ہے
Cigarette Noshi Tark Karna Is Marz Ki Tamam Dawaon Se Behtar Hai

قُولُون عَصَبی یا چڑچڑی آنتیں
Qulun Asabi Ya Chirchiri Aanten

بی وینم تھراپی
Bee Venom Therapy

ناخنوں پر نشانات خطرناک بیماریوں کی تشخیص میں معاون
Nakhunon Par Nishanat Khatarnak Bimariyon Ki Tashkhees Mein Muawin

ہیموفیلیا مہلک مگر خاموش مرض
Haemophilia Mohlik Magar Khamosh Marz

تبخیرِ معدہ پُرخوری و بد پرہیزی کا شاخسانہ
Tabkheer E Maida Purkhori O Bad Parhezi Ka Shakhsana

رعشہ ۔ بڑھاپے کی علامت یا بیماری
Parkinson's - Burhape Ki Alamat Ya Bimari

ملیریا ۔ بروقت، درست اور مکمل علاج ناگزیر
Malaria - Barwaqt, Durust Aur Mukamal Ilaj Naguzeer