Basyar Khori K Muzar Asraat - Article No. 952

Basyar Khori K Muzar Asraat

بسیارخوری کے مضراثرات - تحریر نمبر 952

گزشتہ چاربرسوں سے جب بھی شاہد امروہی اپنے خاندانی معالج کے کلینک میں گھبرائے ہوئے داخل ہوتے ہیں ت وہ سمجھ جاتا ہے کہ وہ کس مصیبت میں گرفتار ہیں۔ ہرباران کی شکایت بھی تقریباََ گزشتہ سال جیس ہوتی ہے۔

پیر 6 جون 2016

ڈاکٹر سمیعہ بابر:
گزشتہ چاربرسوں سے جب بھی شاہد امروہی اپنے خاندانی معالج کے کلینک میں گھبرائے ہوئے داخل ہوتے ہیں ت وہ سمجھ جاتا ہے کہ وہ کس مصیبت میں گرفتار ہیں۔ ہرباران کی شکایت بھی تقریباََ گزشتہ سال جیس ہوتی ہے۔ اس سال دوست احساب نے پھر اتنا کھانے پر مجبور کردیا کہ میں خود کوبیمار محسوس کر رہاہوں۔
ان کا معالج جانتا ہے کہ وہ خوش خوراک ہیں، اس لیے وہ بھنی ہوئی کلیجی، گردے اور مغز مسالادیکھ کرخود پر قابو نہیں رکھ پاتے اور خوب ڈٹ کرکھاتے ہیں، جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کا معدہ خراب ہوجاتا ہے۔


ہر معالج ہی شاید امرووہوی جیسے مریض کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ فاقے نہ کریں اور غذائیت بخش کھانوں کی طرف سے منھ نہ موڑیں، لیکن جو کچھ بھی کھائیں، اعتدال کے ساتھ کھائیں۔

(جاری ہے)

جہاں تک شاہد امروہوی کاتعلق ہے تو وہ اچھی طرح سے سمجھتے ہیں کہ شیرخرما اور مٹھائی کو ہاتھ نہیں لگاناچاہیے، مگر جب یہ چیزیں سامنے آتی ہیں تو ہاتھ بڑھا کرکھانے لگتے ہیں۔

پھر ان کا ہاتھ نہیں رکتا۔
معالجین ہر سال اپنے ان خوش خوراک مریضوں کو سمجھاتے ہیں۔ پھر ان کا معدہ درست رکھنے والی ادویہ تجویز کرتے ہیں۔پھرا ن کا معدہ درست رکھنے والی ادویہ تجویز کر تے ہیں۔ آخر میں کہتے ہیں، کھانے میں احتیاط کیجیے اور کھاتے وقت بے قابو نہ ہوجایاکریں م اس لیے کہ زیادہ کھانے سے ہی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔
مسزشمائلہ درمیانی عمر کی فربہ خاتون ہیں۔
وہ ہائی بلڈپریشرمیں مبتلا رہتی ہیں اور ان کاکولیسٹرول بھی بڑھا رہتا ہے۔ وہ کلینک میں داخل ہوتے ہی اپنے معالج سے کہتی ہیں، اس مرتبہ آپ کی دی ہوئی گولیوں سے ذرہ برابر فائدہ نہیں ہوا۔ میں ان دنوں ذرا دعوتوں میں مصروف رہتی ہوں۔
معالج ان کی بیماری سمجھ جاتا ہے اور ن کی بسیارخوری کی عادت پر حیران ہوتا ہے۔ وہ انھیں متعدد بار سمجھا چکا ہے کہ جب آپ زیادہ کھالیتی ہیں تو آپ کا بلڈپریشر اور کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے۔
آپ ان دو بیماریوں کے لیے جتنی مقدار میں معمول کے مطابق دائیں کھاتی ہیں، وہ بے اثر ثابر ہوتی ہیں۔
مریضوں کی تعداداس لیے بڑھ جاتی ہے کہ لوگ مسالے دار اور چکنائی سے بھرپور کھانے کھاتے ہیں۔ گائے اور بکری کے گوشت میں فولاد اور لحمیات (پروٹینز) کی اچھی مقدار ہوتی ہے، مگر ان میں حراروں اور خراب کولیسٹرول (LDL)کی بھی فراوانی ہوتی ہے جن سے دل کی بیماریاں اور معدے میں زخم (السر) ہونے کاخطرہ ہوتا ہے۔
بیماریوں سے بچنے کاایک ہی طریقہ ہے کہ آپ گوشت کھائیں اور سبزیاں اور پھل زیادہ کھائیں ۔ اس کے علاوہ روزانہ ورزش کریں۔

Browse More Healthart