Behtareen Sabzi Aur Faida Mand Dawa - Article No. 1358

Behtareen Sabzi Aur Faida Mand Dawa

بہترین سبزی اور فائدہ مَند دوا - تحریر نمبر 1358

غذائیت سے بھر پور پیٹھا کدو بطور غذااور دوا صدیوں سے استعما ل ہورہا ہے ۔اس میں حرار ے بہت کم ہوتے ہیں ۔

ہفتہ 1 ستمبر 2018

ڈاکٹر علی ارشد پیر زادہ
غذائیت سے بھر پور پیٹھا کدو بطور غذااور دوا صدیوں سے استعما ل ہورہا ہے ۔اس میں حرار ے بہت کم ہوتے ہیں ۔اردو میں اسے پیٹھا کدو یا سفید کدو کہتے ہیں جبکہ انگریزی میں اس کے کئی نام ہیں جیسے Winter Melon ,Ash Gourd ,White White Pumpkinاور Gourd وغیرہ ۔اس کا لاطینی نام Cerifera Beninkasa اور اس کا تعلق Cucurbitaceae فیملی سے ہے ۔زمانہ قدیم سے اسے انڈیا ‘چائنا‘ملاےئشیا ‘نیو گنی میں کاشت کیاجارہا ہے ۔

چائنا میں یہ200 سال سے استعمال ہورہا ہے وہاں اسے Preserving Gourdکہتے ہیں ۔پیٹھا کدو کا پھل ‘پھول ‘بیج‘پتے‘ جڑ سب سے غذائی و ادویاتی طور پر استعمال ہوتے ہیں ۔انڈیا ‘پاکستان میں اسے بطور سبزی استعمال کیاجاتا ہے ۔اس سے کینڈی یا مربہ بھی بنتا ہے ۔

(جاری ہے)

چائنا اور تائیوان میں اس سے سوپ بنایاجاتا ہے ۔اس سے مشروب بھی بنتا ہے جو Winter Melom Teaکے نام سے مارکیٹ میں دستیاب ہے ۔

پھل25سے40سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے اس کی شکل لمبوتری سے گول ہوتی ہے اور اندر کا گوداسفید اور Spongyہوتا ہے ۔کچے گودے کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے جبکہ پکا ہوا بے ذائقہ Blandہوتا ہے ۔باہر کا چھلکا سبز اور سخت ہوتا ہے کیونکہ اس کے اوپر قدرتی ویکس کوٹنگ ہوتی ہے جس کی وجہ سے پھل کی شیلف لائف بڑھ جاتی ہے ۔اسے 12ماہ تک بغیر فریج میں رکھے سٹور کیاجاسکتا ہے ۔
قدرتی ویکس کو ٹنگ کی وجہ سے اسے Wax gourdکانام بھی دیاجاتا ہے ۔اس کاوزن 2سے50کلو گرام تک ہوتا ہے ۔پھل کی خصوصیات مقوی باہ ‘باری کے بخار کو دورکرتا ہے ‘دافع کرم اور امعا ‘قبض کشا‘ مسکن‘ پیشاپ آور‘دافع کینسر‘مخرج بلغم‘دافع بخار اور ٹانک ہے ۔پیٹھا کدو Natural Healerکہاجاتا ہے ۔آئیو روید ک اور روایتی مشرقی ادویات میں اسے بطور ٹانک استعمال کروایاجاتا ہے ۔
آئیو رویدک میں دماغی کمزوری اور اعصابی تکالیف مرگی ‘Insantiy Paranoiaکے علاج کیلئے بھی استعمال ہوتاہے ۔پیٹھا کدو میں تقریبا 96فیصد پانی ہے لہٰذا اس کے استعمال سے وزن نہیں بڑھتا کیونکہ میٹا بولک ریٹ (استحالہ) بڑھاتا ہے اور چینی کو چکنائی میں بد لنے سے روکتا ہے ۔جبکہ اس کے گودے او رچینی سے بنی سویٹ ڈش (حلوہ ) جسمانی کمزوری او رتھکن کودور کرتی ہے اور وزن بڑھاتی ہے )پیٹھا کدو خون کی بیماریوں ‘سانس کی تکالیف (دمہ) اور گردے کی پتھری کے علاج کیلئے بھی مفید پایا گیا ہے ۔
معدے کی تیز ابیت کو ختم کرتا ہے ۔پیشاپ آور ہے ۔بلڈ پریشر کو بڑھنے نہیں دیتا اور فاسد مادوں کو نکالتا ہے ۔تحقیق کے مطابق پیٹھا کدو کا الکو حل میں ایکسٹر یکٹ Antinociceptiveاور دافع بخار اثرات رکھتا ہے ۔خون کی کمی کے علاج کیلئے پتوں اور پھل کا خشک سفوف Butter milkکے ساتھ ایک چائے کا چمچ استعمال کروایا جاتا ہے اور اس کا میتھا نولک ایکسٹر یکٹ ڈائر یا (اسہال )کو ختم کرنے میں موثر ثابت ہوا ہے ۔
تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ پھل میں مانع تکسیدی مرکبات پائے جاتے ہیں جو الزائمربیماری سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق پھل میں دافع کینسر Terpenesبھی پائے جاتے ہیں ۔چائنا میں پیٹھا کدو کا استعمال کا سمیٹکس میں خاصا مقبول ہے ۔یہ چہرے کی جھریوں اور داغوں Blemishesکو دور کرتا ہے اور جلد کو نمی اور نرمی دیتا ہے ۔انڈیا میں السر کے علاج کیلئے اس کے جوس کو استعمال کیاجاتا ہے ۔
جو س کی خصوصیات پیٹھا کدو کا جوس بھی کئی بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال کیاجاتا ہے ۔مسکن ہے اور بے خوابی کو دور کرتا ہے ۔مسکن ہے اور بے خوابی کو دور کرتا ہے ۔ذیابیطس‘بد ہضمی اور السر کے علاج کیلئے بہترین ہے ۔نہار منہ پینا معدے کی تیزابیت اور سوجن کو دور کرتا ہے ۔مرکری Poisoningاور سانپ کے کاٹنے کی صورت میں موثرAntidoteہے ۔فلو‘کھانسی ‘بخار اور ناک کے جوف کی سوزش Sinusitisکو کنٹر و ل کرتا ہے ۔
قبض کو ٹھیک کرتا ہے اس کے ا س رس کو بالوں میں لگانے سے خشکی ختم ہوتی ہے اور بالوں میں چمک پیدا کرتا ہے ۔جوس کا استعمال پیشاب کی جلن کوختم کرتا ہے ۔مسوڑھوں سے خون آنے کو روکتا ہے ۔پیٹھے کدو کے رس سے غرارے کرنا دانتوں ومسوڑھوں کی تکالیف کو دور کرتا ہے ۔یہ عمل منہ کے کینسر سے بھی بچا تا ہے ۔جوس کا استعمال دماغ کیلئے ٹانک اور بطور اعصابی محرک کا م کرتا ہے ۔
بیجوں کی خصوصیات بیجو ں میں چکنائی ‘پروٹین ‘نمکیات ‘کاربوہائیڈریٹ ‘فائبر اور وٹامنز پائے جاتے ہیں ۔انہیں پیٹھا مغز بھی کہتے ہیں ۔بیج مانع سوزش اور پیٹ کے کیڑوں کو ہلاک کرتا ہے ‘پیشاب آور ‘دافع بخار ‘قبض کشا‘مسکن اور ٹانک خوبیاں رکھتے ہیں ۔جدید تحقیق کے مطابق بیجوں کے ایکسٹریکٹ میں Antiangiogenicخوبی پائی جاتی ہے ۔
بیجوں کا کوکونٹ ملک کیساتھ استعمال پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرتا ہے ۔اس کا جو شاندہ کھانسی کیلئے استعمال کیاجاتا ہے ۔بیجوں کو نارمل تیل میں ابال لیں یہ بالوں کی نشوونما اور خشکی کودور کرتا ہے ۔جلد پھٹنے پر بھی بیجوں کو لگایا جاتا ہے ۔بیج قبض دورکرتے ہیں ‘پیشاب آور ہیں ۔فاسد مادوں کو نکالتے ہیں ۔روایتی چینی معالج کو لیسٹرول کم کرنے ‘پیشاب اور گردوں کی تکالیف کیلئے بیجوں کو ادویات میں استعمال کرتے ہیں ۔ان کی سر دخصوصیات جسمانی حرارت دور کرنے کیلئے مفید ہیں ۔بخار اور پیاس کی زیادتی کو بھی ختم کرتے ہیں ۔جڑ کا جو شاندہ سوزاکGonorrrhoea کے علاج کیلئے استعمال ہوتا ہے ۔

Browse More Healthart