Benai Ki Hifazat - Article No. 883

بینائی کی حفاظت - تحریر نمبر 883
ایسی بہت سی چیزیں ہیں، جوبینائی کوبہتر بناتی ہیں، جن میں ورزش، غذائیں اور امیک اپ کرنا شامل ہے۔ ذیل میں ان چیزوں کاتذکرہ کیاجارہاہے، جن سے بینائی بہتر کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
بدھ 24 فروری 2016
شکرقند کھائیے
شکر قند میں حیاتین الف ہوتی ہے، جس سے بینائی میں اضافہ ہوجاتاہے۔ ایسے افراد جنھیں رات کوکم نظر آتا ہے، انھیں شکرقند ضرور کھانا چاہیے۔ اس کے علاوہ بھنا ہوا چقندر بھی بینائی کے لیے مفید ہے۔
درجہ حرارت کم رکھیے
گرمی یاگرم ہواکے تھپیڑوں سے آنکھیں خشک ہوجاتی ہیں۔ گھریادفتر میں گرمی کرنے کے لیے گملوں میں پودے اور کھڑکیوں پر پردے بھی لگائے جاسکتے ہیں۔
پابندی سے ورزش کریں
پابندی سے ورزش کرنے سے آنکھوں کی بیماریوں کم ہوجاتی ہیں، اس لیے کہ اس سے آنکھوں پر پڑنے والا دباوٴ کم ہوجاتاہے۔
(جاری ہے)
بلیوبیری کھائیے
ناشتے میں بلیوبیری کھانے سے 50برس کی عمر کے بعد آنکھوں پر پڑنے والے منفی اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔ مجموعی صحت میں بہتری کے لیے بلیوبیری میں دہی ملاکرکھایاجاسکتاہے۔
خوشبو سونگھیے
گل یاسمین کاعطر شانوں پر لگائیے اور اسے سونگھیے۔ اس سے آپ کے دماغ کی لہروں میں اضافہ ہوجاتاہے اور وہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ فعال ہوجاتی ہیں، جس سے بینائی کاارتکازدرست ہو جاتاہے۔
اپنا بلڈپریشرچیک کیجیے
ہرماہ پابندی سے اپنا بلڈپریشر چیک کیجیے۔ ہائی بلڈپریشر اور ذیابیطس دونوں کاتعلق اندھے پن سے ہے۔ یہ دونوں بیماریاں خون کی شریانوں کونقصان پہنچاتی ہیں۔
مچھلی کھائیے
روغنی مچھلی کھائیے۔ یہ بہت مفید ہوتی ہے۔ ایسی مچھلیوں میں اومیگا۔ 3شحمی تیزاب ہوتا ہے، جس سے بینائی کم زور نہیں ہوتی۔
خاکستری چشمہ پہنیے
خاکستری رنگ کاچشمہ لگانے سے آنکھیں دھوپ کی مضرشعاعوں سے محفوظ رہتی ہیں۔ چناں چہ دن میں گھر سے باہر نکلتے وقت اس رنگ کاچشمہ لگائیے۔
آنکھوں کامیک اپ کیجیے
اپنی آنکھوں میں مسکارا لگائیے اور دوسرے میک اپ بھی کیجیے، اس سے وہ جراثیم مرجاتے ہیں جن کی وجہ سے آنکھوں میں تعدیہ ہوجاتاہے۔
Browse More Healthart

رکھیں اپنے دل کا خیال
Rakhain Apne Dil Ka Khayal

ایٹنگ ڈس آرڈر
Eating Disorder

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

نئی نسل کا جنک فوڈ کی طرف رجحان
Nai Nasal Ka Junk Food Ki Taraf Rujhan

ملٹی پل اسکلروسیس
Multiple Sclerosis

ہیپاٹائٹس وبا کی صورت کیوں
Hepatitis Waba Ki Soorat Kyun

موسمِ برسات کے امراض اور یونانی علاج
Mausam E Barsat Ke Amraz Aur Unani Ilaj

پھولوں کا بادشاہ گلاب
Phoolon Ka Badshah Gulab

اینوریکسیا ۔ بھوک کی کمی
Anorexia - Bhook Ki Kami

ہیپاٹائٹس لاعلاج مرض نہیں
Hepatitis La Ilaj Marz Nahi

ہڈیاں مضبوط کرنے والی غذائیں
Hadiyan Mazboot Karne Wali Ghizain

تھکن
Thakan