Burhapa 3 Marhaloon Main Ata Hai - Article No. 2136
بڑھاپا تین مرحلوں میں آتا ہے - تحریر نمبر 2136
منگل اپریل
عبدالرحمن
بڑھاپا پوچھ کر نہیں آتا اور نہ ہی دھکے دینے سے جاتا ہے۔یہ ایک ایسا مرض ہے جو وقت کے ساتھ اپنا اثر دکھاتا ہے۔ایک نئی تحقیق میں بڑھاپے پر مزید تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ عمر رسیدگی کوئی مسلسل عمل نہیں بلکہ حیاتیاتی طور پر اس کے تین ادوار ہیں جنہیں آپ بڑھاپے کو بڑھانے والے ’گیئر‘ کہہ سکتے ہیں۔
2019ء میں کی گئی ایک طویل تحقیق میں خون کے 4000 مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن سے معلومات ہوا ہے کہ حیاتیاتی بڑھاپے (بائیولوجیکل ایجنگ) کا ظہور 60,34 اور 78 سال کی عمر میں یک لخت ایک نیا روپ لیتا ہے۔اس طرح بڑھاپے کی رفتار پوری عمر یکساں نہیں رہتی بلکہ اس میں تیزی اور تبدیلی رونما ہوتی ہے۔اس تحقیق سے بڑھاپے کے جسمانی اثرات، اعضا کے متاثر ہونے اور الزائمر یا امراض قلب کو سمجھنے اور علاج میں مدد بھی حاصل ہو گی۔
اس مطالعے میں پروٹومکس کا علم استعمال کیا گیا ہے جس کے تحت خون میں پروٹین کی مقدار اور معیار دیکھے جاتے ہیں۔
معلوم ہوا کہ خون میں مختلف پروٹین کی مقدار سے حیاتیاتی عمر رسیدگی کا بہتر اندازہ ممکن ہے۔اس عمل میں خون میں پروٹین کی مقدار یا پروٹیوم کو دیکھا جا سکتا ہے جو بدلتے رہتے ہیں۔کبھی یہ گچھوں کی صورت اختیار کر لیتے ہیں تو کبھی خاص شکل میں ڈھل جاتے ہیں،لیکن یہ عمر کے تین مختلف حصوں میں زیادہ ہوتا ہے جنہیں بڑھاپے کی تین لہریں کہا جا سکتا ہے۔اس عمل میں 18 سے 95 برس کے 4263 افراد کے خون کا پلازمہ لیا گیا اور ان میں 3000 مختلف قسم کے پروٹین دیکھے گئے۔ان میں سے 1379 پروٹین عمر کے ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں جو بڑھاپے کی ایک بہتر تصویر پیش کرتے ہیں۔ اس طرح 60,34 اور 78 برس کی عمر میں سب سے زیادہ تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔
اگرچہ ماہرین اس کی وجہ بتانے سے قاصر ہیں لیکن اس سے یہ ضرور معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آخر بعض مریضوں کے اندرونی اعضا مثلاً جگر وغیرہ دیگر اعضا کے مقابلے میں تیزی سے بوڑھے کیوں ہوتے ہیں؟اس تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مرد و خواتین میں بڑھاپے کی رفتار یکساں نہیں ہوتی۔
بڑھاپا پوچھ کر نہیں آتا اور نہ ہی دھکے دینے سے جاتا ہے۔یہ ایک ایسا مرض ہے جو وقت کے ساتھ اپنا اثر دکھاتا ہے۔ایک نئی تحقیق میں بڑھاپے پر مزید تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ عمر رسیدگی کوئی مسلسل عمل نہیں بلکہ حیاتیاتی طور پر اس کے تین ادوار ہیں جنہیں آپ بڑھاپے کو بڑھانے والے ’گیئر‘ کہہ سکتے ہیں۔
2019ء میں کی گئی ایک طویل تحقیق میں خون کے 4000 مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن سے معلومات ہوا ہے کہ حیاتیاتی بڑھاپے (بائیولوجیکل ایجنگ) کا ظہور 60,34 اور 78 سال کی عمر میں یک لخت ایک نیا روپ لیتا ہے۔اس طرح بڑھاپے کی رفتار پوری عمر یکساں نہیں رہتی بلکہ اس میں تیزی اور تبدیلی رونما ہوتی ہے۔اس تحقیق سے بڑھاپے کے جسمانی اثرات، اعضا کے متاثر ہونے اور الزائمر یا امراض قلب کو سمجھنے اور علاج میں مدد بھی حاصل ہو گی۔
(جاری ہے)
معلوم ہوا کہ خون میں مختلف پروٹین کی مقدار سے حیاتیاتی عمر رسیدگی کا بہتر اندازہ ممکن ہے۔اس عمل میں خون میں پروٹین کی مقدار یا پروٹیوم کو دیکھا جا سکتا ہے جو بدلتے رہتے ہیں۔کبھی یہ گچھوں کی صورت اختیار کر لیتے ہیں تو کبھی خاص شکل میں ڈھل جاتے ہیں،لیکن یہ عمر کے تین مختلف حصوں میں زیادہ ہوتا ہے جنہیں بڑھاپے کی تین لہریں کہا جا سکتا ہے۔اس عمل میں 18 سے 95 برس کے 4263 افراد کے خون کا پلازمہ لیا گیا اور ان میں 3000 مختلف قسم کے پروٹین دیکھے گئے۔ان میں سے 1379 پروٹین عمر کے ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں جو بڑھاپے کی ایک بہتر تصویر پیش کرتے ہیں۔ اس طرح 60,34 اور 78 برس کی عمر میں سب سے زیادہ تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔
اگرچہ ماہرین اس کی وجہ بتانے سے قاصر ہیں لیکن اس سے یہ ضرور معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آخر بعض مریضوں کے اندرونی اعضا مثلاً جگر وغیرہ دیگر اعضا کے مقابلے میں تیزی سے بوڑھے کیوں ہوتے ہیں؟اس تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مرد و خواتین میں بڑھاپے کی رفتار یکساں نہیں ہوتی۔
تاریخ اشاعت:
2021-04-20
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین سے متعلق
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2021 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.