Cocaine Kiya Hai - Article No. 677
کوکین کیا ہے؟؟ - تحریر نمبر 677
سائنسدان اسے سب سے مہلک نشہ قرار دیتے ہیں، جدید تحقیق کے مطابق کوکین استعمال کرنے والے افراد نفسیاتی طور پر انتہائی خطرناک حد تک کوکین پر انحصار کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، کوکین راحت فراہم کرنے والے دماغی حصے کو فوری طور پر ایکٹیویٹ کرتی ہے، جسے سے انسان راحت اور فرحت محسوس کرتا ہے
جمعرات 9 اکتوبر 2014
کوکین کیا شے ہے؟ کوکین کا نشہ انسانی صحت کے لیے کس حد تک مضر ہے؟ کوکین پینے والوں کے رویوں میں ، بول چال اور چال ڈھال میں کیسی تبدیلیاں آسکتی ہیں۔۔ اور اس کا علاج کیونکر ضروری اور کیسے ممکن ہے۔۔؟ اس سے پہلے کہ ان اہم سوالا ت کے جوابات تلاش کیے جائیں، خاکسار بصد احترام درخواست گزار ہے کہ قارئین اس تحریر کو محض ایک معلوماتی تحریر کے طور پر پڑھیں۔
ملکی سیاسی منظر نامہ خاصا گرم ہے، رہنما خوب گرج برس رہے ہیں لیکن سیاسی برکھا رت میں شاید ابھی کچھ دن باقی ہیں۔ایسے میں تجزیوں تبصروں کی بھر مار ہے، قارئین اور ناظرین بھی شاید کچھ ہٹ کر دیکھنا اور پڑھنا چاہ رہے ہیں، اسی موضوع پر چند روز پہلے سینئر کولیگ اور عزیز دوست طارق متین سے لمبی نشست ہوئی، اتفاق یہ ہوا کہ ہمیں کچھ معلوماتی مضامین بھی لکھنے چاہیں، ایسی معلوماتی تحریریں جن کا تعلق کسی نہ کسی طرح ملکی سیاست یا معاشرتی مسائل سے بلاواسطہ یا بلواسطہ ہو۔(جاری ہے)
کوکین کیا شے ہے؟
کوکین ایک ڈرگ کا نام ہے، جو پاوڈر یا کرسٹل کی شکل میں دستیاب ہوتی ہے، یہ پاوڈر عموما ٹالکم پاوڈر، کارن سٹارچ یا شکر میں مکس کیا جاتا ہے، کوکین کا حصول کوکا نامی درخت کے پتوں سے کیا جاتا ہے، ماضی میں کوکین محض پین کلر کے طور پر استعمال کی جاتی تھی، عہد حاضر میں اسے ناک کے ذریعے سونگھا جاتا ہے، بعض لوگ اس مسوڑوں پر مسل کر مطلوبہ نتائج حاصل کرتے ہیں۔ کوکین کے کئی نام ہیں، جیسا کہ۔۔ کوک، چارلی، بلو، پیپسی، نوز کینڈی وغیرہ ۔ کوکا ایک جھاڑی نما پوادا ہوتا ہے، جو زیادہ تر لاطینی ممالک پیرو اور بولیویا میں پایا جاتا ہے، خالص کوکین کوکا یعنی 'ایروتھروزائلون' کی جھاڑیوں کے پتوں سے کشید کی جاتی ہے۔ ان دنوں کولمبیا سب سے زیادہ کوکین پیدا کرنے والا ملک ہے۔ لفظ کوکین کوکا نامی پلانٹ سے اخذ کیا گیا ہے،، حیرت انگیز طور پر جب معروف سوفٹ ڈرنک کوکا کولا مارکیٹ میں لانچ ہوا تو اس میں بھی نو ملی گرام فی گلاس کے حساب سے کوکین پائی جاتی تھی، انیس سو تین میں کوکا کولا نے اسے اپنی ریسیپی سے ختم کر دیا۔
کوکین اس قدر مہلک کیوں ہے؟
سائنسدان اسے سب سے مہلک نشہ قرار دیتے ہیں، جدید تحقیق کے مطابق کوکین استعمال کرنے والے افراد نفسیاتی طور پر انتہائی خطرناک حد تک کوکین پر انحصار کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، کوکین راحت فراہم کرنے والے دماغی حصے کو فوری طور پر ایکٹیویٹ کرتی ہے، جسے سے انسان راحت اور فرحت محسوس کرتا ہے۔ یہ راحت کوکین صارف کو بار بار اپنی جانب راغب کرتی ہے یہی نہیں بلکہ صارف ہر بار اس کی مقدار میں اضافہ کرنے پر بھی مجبور ہو جاتا ہے۔
کوکین کے عارضی اور مستقل اثرات کیا ہیں؟
کوکین ایک ایسا نشہ ہے جو فی الفور اثر کرتا ہے، صارف فوری راحت بخش کیفیت میں مبتلا ہوتا ہے، اپنے آپ کو انتہائی توانا، تندرست، چوکس، محسوس کرتا ہے، جدید تحقیق کے مطابق کوکین استعمال کرنے والا شخص بھر پور توانائی محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ بہت زیاد بولنا پسند کرتا ہے، ایسا شخص ذہنی طور پر الرٹ محسوس کرتا ہے، اسے معمول سے زیادہ اور بہتر دکھتا ہے، اس کی سننے کی حِس، چھونے کے حس بڑھ جاتی ہے، وقتی طور پر بھوک پیاس اور نیند بھی ختم ہو جاتی ہے، دنیا بھر میں کچھ لوگ کوکین کا استعمال کسی سخت جسمانی یا انتہا ئی انٹیلکچوئل مہم کے لیے بھی کرتے ہیں۔ کوکین شریانوں کو تنگ کرتی ہے، اس سے آنکھیں چندھیا سکتی ہیں، فشار خون بڑھ جاتا ہے، جسم میں گرمی محسوس ہوتی ہے، زیادہ مقدار کا استعمال پر تشدد ہو سکتا ہے۔ کئی عادی مریض بے چینی، اینگزائٹی ، پینک اٹیک اور پاگل پن کے دوروں کی شکایات بھی کرتے رہے ہیں۔ کوکین استعمال کرنے والے افراد کو یوں محسوس ہوتا ہے کہ کسی بھی معاملے میں ان کا اعتقاد اور نظریہ ناقابل چیلنج ہے، اور اسے رد نہیں کیا جاسکتا، انہیں یقین کی حد تک گمان ہوتا ہے کہ یہ جو کہہ رہے ہیں وہ حرف آخر ہے، ایسے میں اکثر مریض ضد ی ہو جاتے ہیں اور بحث مباحثے پر تشد د ہو جاتے ہیں۔
" Users take cocaine in "binges," during which the cocaine is used repeatedly and at increasingly higher doses. This can lead to increased irritability, restlessness, panic attacks, and paranoia—even a full-blown psychosis, in which the individual loses touch with reality and experiences auditory hallucinations. With increasing dosages or frequency of use, the risk of adverse psychological or physiological effects increases."
سائنسدان کوکین کے بارے کچھ یوں بیان کرتے ہیں۔
Cocaine users often describe the euphoric feeling as:
an increasing sense of energy and alertness
an extremely elevated mood
a feeling of supremacy
On the other hand, some people describe other feelings tagging along with the high:
irritability
paranoia
restlessness
anxiety
Signs of using cocaine include:
dilated pupils
high levels of energy and activity
excited, exuberant speech
طریقہ علاج۔۔۔؟
کوکین کے عادی افراد کا علاج ہیروئن کے عادی افراد کی نسبت خاصا مختلف ہوتا ہے، کیونکہ ابھی تک کوکین کی متبادل (کم نقصان دہ) ڈرگس دریافت نہیں ہوئیں۔ کوکین کے نشے میں مبتلا افراد کے لیے وقتی طور پر چند ایک ادویات تجویز کی جاتیں ہیں، جو دیر پا حل ثابت نہیں ہوتیں۔ عادی مریضوں کو عموما ری ہیب پروگرام کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق کوکین کے عادی افراد کے لیے بہترین طریقہ علاج، ان کی کونسلنگ ہے، دوا کے ساتھ ساتھ ایسے مریضوں کو سوشل سپورٹ کی بے حد ضرورت پیش آتی ہے۔ نیشنل ٹریٹمنت ایجنسی فار سب سٹانس مِس یوز برطانیہ کے مطابق اگر کوکین استعمال کرنے والوں کو بروقت معالج تک رسائی مل جائے تو اس لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنے والوں کی تعداد دس میں سے سات ہو سکتی ہے۔
اسی طرح امریکی لائبریری آف میڈیسن کا ماننا ہے کہ کوکین استعمال کرنے والے افراد اگر عارضی علاج معالجے کے بعد اسے ترک کر دیں تو بھی خدشات رہتے ہیں کہ وہ پھر سے کوکین پاوڈر کی جانب رجوع کریں گے، حتی کے ایسے افراد کئی سالوں کی جدوجہد کے باوجود بھی دوبارہ پاوڈر کا استعمال کر سکتے ہیں۔
کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ کوکین کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے ہیوی ایکسرسائز اور زیادہ دوڑنا کسی حد تک مفید ہو سکتا ہے کیونکہ ایسا کرنے سے فاضل مادے جسم سے پسینے کی صورت میں خارج ہوجاتے ہیں۔
کوکین استعمال کرنے کے طریقوں پر بات کرنا مناسب نہیں جانا کہ اس سے گماں گزر سکتا تھا کہ اس لعنت کی ترویج کی جارہی ہے، جو ہمیں ہر گز مقصود نہیں ہے۔ یہ ایک انتہائی مہلک، جان لیوا اور مہنگا نشہ ہے،دیکھا گیا ہے کہ فلموں کے ستارے، لینڈ لاڈ، عیاش، بدنام زمانہ گینگز کے کرتا دھرتا، اورسیاستدان اس مہنگے نشے کو عموما پسند کرتے ہیں۔
آئیے ان سب خواتین و حضرات کے لیے دعا کریں جو اس لعنت کی وجہ سے اپنا تشخص تباہ کر چکے، وہ کہ جن کی ذات کا اک سحر تھا، وہ کہ جن کو ایک عہد پوجتا تھا، وہ جو تاریک راہوں میں مارے گئے۔۔ دعا ان سب کے لیے۔۔ اللہ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔۔ میرا پیغام محبت ہے کہ جہاں تک پہنچے۔۔
References:
National Institute of Drug Abuse U.S.
http://www.drugabuse.gov
Foundation for a drug- free world.
http://www.drugfreeworld.org/
Australian Government/ Department of health
http://www.drugs.health.gov.au/
http://www.medicalnewstoday.com/
Browse More Healthart
اینٹی بائیوٹک میڈیسن بس ضرورت کے وقت
Antibiotic Medicine Bas Zaroorat Ke Waqt
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz
حاملہ، بلڈ پریشر اور پیچیدگیاں
Pregnancy, Blood Pressure And Complications
موسمیاتی تبدیلی انسانی صحت کے لئے کتنی نقصان دہ
Mosmiyati Tabdeeli Insani Sehat Ke Liye Kitni Nuqsan Deh
حجامہ تمباکو نوشی سے نجات کا موٴثر علاج
Hijama Tambako Noshi Se Nijat Ka Muasar Ilaj
بچوں میں سر درد کی وجوہات
Bachon Mein Sar Dard Ki Wajuhat
ہیپاٹائٹس
Hepatitis
ٹی بی کے علاج کے مضر اثرات اور ان سے بچاؤ
TB Ke Ilaj Ke Muzir Asrat Aur In Se Bachao
کوئلہ باربی کیو کا اہم جزو اور کئی فوائد کا حامل
Coal Barbecue Ka Aham Juzw Aur Kayi Fawaid Ka Hamil
مہندی کئی طبی مسائل کا موٴثر علاج
Mehndi Kayi Tibbi Masail Ka Muasar Ilaj
برسات کا موسم بیماریوں کا موسم
Barsaat Ka Mausam Bimariyon Ka Mausam
گرمی کو شکست دیں
Garmi Ko Shikast Dein