Depration Fori Door Karne Ke Paanch Behtareen Tareeqay - Article No. 1357

Depration Fori Door Karne Ke Paanch Behtareen Tareeqay

ڈپریشن فوری دور کرنے کے 5 بہترین طریقے - تحریر نمبر 1357

کسی بھی مشکل معاشی ومعاشرتی حالات کی وجہ سے ،من چاہا نتیجہ نہ ملنے کی صورت میں یا پھر کسی اچانک نقصان کی صورت میں ڈپریشن ہو جانا فطری بات ہوتی ہے ۔جس کے وجہ سے جہاں آپ حوصلہ ہار جاتے ہیں وہیں پر ذہنی وجسمانی طور پر بھی کمزور ہوجاتے ہیں ۔

جمعہ 31 اگست 2018

میاں جمشید
کسی بھی مشکل معاشی ومعاشرتی حالات کی وجہ سے ،من چاہا نتیجہ نہ ملنے کی صورت میں یا پھر کسی اچانک نقصان کی صورت میں ڈپریشن ہو جانا فطری بات ہوتی ہے ۔جس کے وجہ سے جہاں آپ حوصلہ ہار جاتے ہیں وہیں پر ذہنی وجسمانی طور پر بھی کمزور ہوجاتے ہیں ۔اب سمجھنے والی بات یہ ہے کہ ہر بندہ کسی بھی مشکل حالات میں اس کا شکار ہو سکتا ہے ۔

فرق اس بات سے پڑ تا ہے صاحب ،کہ آپ نے کتنے اچھے طریقہ سے اس حالت پر قابو پا کرخود کو مضبوط بنا یا ہے ۔تو جناب اسی حوالے سے ذیل میں 5بہترین آزمودہ کاموں کا ذکر ہے جن کا اختیار کر کے آپ اپنے آپ کو ڈپریشن کی حالت سے فوری باہر نکال سکتے ہیں ۔انشااللہ
-1بلاوجہ جا گنا ختم کریں
اگر چہ اس حالت میں نیند لینا تھوڑا مشکل ہو جاتا مگر پھر بھی آپ کے چاہے نیند آئے یا نہ آئے ۔

(جاری ہے)

چاہے اداسی والی لا تعداد منتشر سوچیں ساتھ ہوں مگر پھر بھی آپ نے سونے کے اوقات میں بستر پر لیٹ کر سونے کی کوشش کرنی ہے ، مطلب کہ آپ کو اپنی نیند مکمل کرنی ہے ۔ایسا بالکل نہیں کرنا کہ پوری رات اداسی کے گانے سنتے میں گزاردیں ،موبائل پر ٹائم پاس کریں یا کسی کے ساتھ اداسی والی باتیں کرتے رہیں ۔ایسے کاموں کو سائیڈ پر رکھتے ہوئے رات کو لازمی نیند لیں اور روزانہ کی بنیاد پر اس عادت کو اپنا ئیں ۔

-2کھانا کھانے سے نہیں بھاگنا
مثبت سوچوں کو اجا گر کرنے اورصحت مند ذہن رکھنے کے لیے مناسب کھانا بہت ضروری ہے ۔بھوک نہ بھی لگے مگر پھر بھی اپنی روٹین کے مطابق آ پ نے لازمی کھانا ہے ۔اسی وجہ سے آپ کے اندر انرجی پیدا ہو گی ۔خاص کرنا شتہ بالکل نہیں چھوڑنا ۔آ پ کے پیٹ کو آپ کے ڈپریشن کی کوئی پروا نہیں ہوتی ۔کتنی کے دیر بھوکے رہ لیں گے آپ ؟جب پیٹ بھرنا مجبوری ہی ہے تو پھر کھانا چھوڑنا ہی کیوں صاحب ۔
اس لیے صحت مندغذاسے اپنے وقت پر کھانا کھانے کی روٹین بر قرار رکھیں ۔
-3ذہن کی صفائی کریں
یقین مانیں کہ ساری بات مضبوط ذہن کی ہوتی ہے ۔اپنی لاتعداد ومنتشر سوچوں پر قابو پانے کی ہوتی ہے ۔اس لیے اپنے ذہن کو خالی کریں اور اپنی سوچوں کو اس میں قید مت کریں ۔آزاد کریں ان کو ۔پر سکون ہوں ذرا۔اس کے لیے بہترین کا م اچھے سے وضو کر کے نماز ادائیگی ہے ۔
جس کے دوران اپنا فوکس ان الفاظ وتر اجم پر مر کوز کریں جو نماز پڑھتے ہم اداکرتے ہیں ۔اپنے مکمل شعور کے ساتھ نماز کے ہر رکن کو ادا کریں اور پھر مکمل عاجزی وآنسوٴں کے ساتھ دعا کریں ۔قرآن کی تلاوت کریں ۔ان سب سے ڈپریشن میں بہت تیزی کے ساتھ کمی آئے گی اور اطمینان میسر ہو گا انشاللہ۔اس کے علاوہ سانس کی آمدورفت پر فوکس رکھنے والا مراقبہ بھی بہت مفید ہے ۔

-4باہر نکلیں ،گھو میں پھر یں ،واک کریں
آپ بالکل ٹھیک سوچ رہے ہیں کہ ایسی حالت میں کہیں جانے کو ،کسی سے ملنے اور بات کرنے کا دل نہیں کرتا ۔واقعی ایسا ہی ہوتا ہے آپ بھی کریں مگر صرف وقتی طور پر ،مگر پھر کمرے سے باہر آئیں ،لوگوں سے ہلکی پھلکی باتیں کریں ۔واک کے لیے جائیں ۔مقصد بس خود کوحرکت میں لانا ہے تبھی ذہن کھلتا ہے ،اردگرد کی ہلچل سے سوچوں کا رخ بدلتا ہے ۔
جسم میں انرجی آتی ہے جس سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے ۔چاہے خاموش رہ کر اکیلے ہی گھو میں پھریں یاواک وورزش کریں ،کوئی مسلہ نہیں مگر بس خود کو حرکت میں لانا ہے ۔
-5تو جہ کا فوکس بدلیں
جس وجہ سے آپ کو ڈپریشن ہوا ،اس بارے میں اب بہت سوچ لیا جناب ۔اب ذرادھیرے دھیرے سوچوں کا رخ''حل''کی تلاش میں لگائیں ۔اپنے آپ سے مثبت خود کلامی کرتے اور اللہ سے صبرور ہنمائی کی دعا مانگتے اپنے ذہن کو مسلہ وپر یشانی سے نکلنے کے راستوں پر لگائیں ۔
اپنوں اور اچھے دوستوں سے مشورہ کرنے یا مدد مانگنے سے مت ججھکیں ۔برین سٹور منگ کرتے تمام متوقع حل کو لکھیں اور پھر مناسب حل پر عمل کریں ۔یادرکھیں کہ ڈپریشن کا بہترین حل آپکا ''عمل''کرنا ہے نا کہ صرف پریشانی کو ہی بار بار سوچنا ۔تو دوستو یہ وہ 5اہم کام ہیں جن کے کرنے سے آپ جلد ہی ڈپریشن کی حالت سے باہر آسکتے ہیں ۔مگر یاد رہے کہ یہ سب آپ کے اپنے چاہنے پر ہی ہے ۔کوئی دوسرا آپ کو پکڑ کر سیٹ نہیں کرے گا ۔اگر الجھن زیادہ ہو ،خود سے کچھ سمجھ نہ آئے تو کسی اچھے نفسیات سے مل کر کونسلنگ لینے میں کوئی حرج نہیں ہے نہ ہی کوئی معیوب بات ہے ۔اس وقت میں آپ کو صرف بھر پور توجہ سے سننے اور سمجھنے والا چاہیے ہوتا ہے

Browse More Healthart