Dhaniya - Haiza,Typhoid, Or Food Poisoning Main Mufeed - Article No. 1688

Dhaniya - Haiza,Typhoid, Or Food Poisoning Main Mufeed

دھنیا ہیضہ،ٹائیفائید اور فوڈ پوائزننگ میں مفید - تحریر نمبر 1688

دھنیا اور اس کے بیج میں تیس فیصد تک وٹامن سی ہوتا ہے ،جو انسانی جسم کی روزانہ کی ضرورت کو پورا کر دیتاہے۔

بدھ 2 اکتوبر 2019

گندگی،مکھی،مچھراور پینے کے صاف پانی کا نہ ہونا۔یہ وہ بنیادی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور فوڈ پوائزننگ جیسے امراض جنم لیتے ہیں۔یہ امراض بیکٹیریاز کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق دھنیے کے بیج اور پتوں کا باقاعدہ استعمال ان امراض سے محفوظ رکھ سکتا ہے کیونکہ دھنیے کے پتے اور بیج اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھر پور ہوتے ہیں۔

دھنیا کھانوں یا چٹنی وغیرہ کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے پتے کچے بھی کھائے جا سکتے ہیں جو کہ جسم کو غذائی فائبر،میگنیشیم اور آئرن فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دھنیے میں کاربوہائیڈریٹس ،پروٹین ،وٹامن ای،سی ،کے اور دیگر اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں۔اس کے بہت سے فوائد ہیں۔گھر کے اس عام مسالے کے بہت فوائد ہیں․․․․؟
بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لیے ماہرین اکثر سلاد میں دھنیا کی موجودگی پر زور دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

دھنیے کے پتے معدے کے مسائل اور متلی کی کیفیت کو کم کرتے ہیں ،یہ نظام ہاضمہ میں غذائی انزائم اور جوسز کی مقدار بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔دھنیا منہ کے امراض میں مفید ہے۔دھنیا جراثیم کش ٹوتھ پیسٹس میں استعمال کیا جاتاہے جس کی وجہ اس میں موجود ایک کمپاؤنڈCitronellolہے جو کہ جراثیم کش اثرات رکھتا ہے،اس کے علاوہ یہ منہ کے چھالوں اور زخموں کو خراب ہونے سے بھی محفوظ رکھتاہے۔
دھنیا ایسے افراد کے لیے فائدہ مند ہے جو کہ ہڈیوں کے بھر بھرے پن کے مرض میں مبتلا ہوں،ہڈیوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے دھنیے کا روزانہ استعمال معمول بنا لینا چاہئے کیونکہ اس میں موجود کیلشیم اور دیگر منرلز ہڈیوں کی صحت بہتر کرتے ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق دھنیا جسمانی ورم دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔الزائمر اور ذیابیطس جیسے امراض سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
آج کل کولیسٹرول کا مسئلہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔دھنیا جسم میں فائدہ مند کو لیسٹرول ایچ ڈی ایل(HDL)کی سطح میں اضافہ جبکہ نقصان دہ کولیسٹرول ایل ڈی ایل(LDL)کی سطح میں کمی لاتاہے۔اس کے علاوہ یہ درج ذیل امراض میں بھی مفید بتایا جاتاہے۔
کیل مہاسوں سے نجات
دھنیے کے پتوں اور لیموں کے رس سے پیسٹ بنا کر لگانا کیل مہاسوں میں کمی لاتاہے۔
اس مقصد کے لیے ایک چائے کا چمچ دھنیا کا پیسٹ اور ایک چائے کا چمچ لیموں کے رس کو لیں،اس مکسچر کو مالش متاثرہ حصے پر کریں اور ایک گھنٹے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔
جھریاں دور کریں
دھنیے کے پتے وٹامن اے سے بھر پور ہوتے ہیں جو کہ جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ ریڈیکلز سے لڑتا ہے جس سے عمر بڑھنے سے سامنے آنے والے اثرات جیسے جھریاں یا جلدی ڈھلکنے کی روک تھام میں مدد ملتی ہے ۔
اس مقصد کے لیے دھنیے کے پتوں کا پیسٹ بنائیں اور اس میں ایلوویرا جیل مکس کرلیں، اس پیسٹ کو پندرہ منٹ کے لیے چہرہ پرلگا رہنے دیں۔دھنیے کے بیج بھی کئی امراض میں مفید ہیں۔
نظام انہضام کی بہتری
کمزور نظام انہضام جیسے معدے کے امراض میں مبتلا ہوں تو دھنیے کے بیج کو اپنی خوراک کا حصہ بنایا جائے۔دھنیا کا بیج نظام انہضام کی اصلاح کرکے اس کی کارکردگی کو بہتربنا تاہے۔
نظام انہضام کی بہتری کے لئے دھنیے کے بیج روزانہ رات کو پانی میں بھگوکر رکھیں اور صبح نہار منہ استعمال کریں۔
وٹامنز
مختلف تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھنیا اور اس کے بیج میں تیس فیصد تک وٹامن سی ہوتا ہے،جو انسانی جسم کی روزانہ کی ضرورت کو پورا کر دیتاہے۔
شوگر سے تحفظ
ماہرین طب دھنیا کے بیج شوگر کے علاج میں مفید بتاتے ہیں۔
دھنیا کا بیج جسم میں انسولین کی سطح کو بڑھا کر بلڈ پریشرکو بھی مستحکم رکھنے میں مدد گار ہے۔
خون کی کمی
مختلف وٹامنز کے ساتھ دھنیا آئرن سے بھی بھر پور ہوتاہے۔دھنیا کاباقاعدہ استعمال جسم میں خون کی کمی نہیں ہونے دیتا۔
آنکھوں کی حفاظت
دھنیا میں موجود اینٹی ٹاکسیڈنٹ کی بھر پور مقدار آنکھوں کی سرخی اور کھجلی جیسی پریشانیوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

خواتین کے مخصوص امراض
جو خواتین حیض کی بیماری میں مبتلا ہیں انہیں دھنیا کے بیج کو اپنی روز مرہ کی خوراک کا حصہ بنانا چاہئے کیونکہ یہ نا صرف حیض میں شفا دے گا بلکہ ہواری کے ایام کی بے قاعدگی کو بھی درست کرے گا۔اس مقصد کے حصول کے لیے تقریباً چھ گرام دھنیے کے بیج کو آدھا لیٹر پانی میں ابال کر اس میں ایک چمچ چینی ڈال لیں اور اس شربت کو نیم گرم حالت میں روزانہ پئیں۔

جلد ی امراض
دھنیے کے بیج جسم پر بننے والے سرخ دانے اور خشکی جیسے جلد کے مختلف امراض میں مفید ہیں ۔دھنیا کے پانی سے غرارے کرنے سے منہ کے السر میں مفید بتایا جاتاہے۔
سیاہ ہونٹ
دو چمچ دھنیے اور ایک چمچ لیموں کے رس کا مکسچر بنا کر رات کے وقت اسے سیاہ ہونٹوں پر لگانے سے سیاہ ہونٹوں کی سیائی دور ہوتی ہے۔
بالوں کے لئے مفید
دھنیا کے بیج کا پاؤڈر تیل(ہیئر آئل)میں مکس کرکے ہفتہ میں دومربتہ سر پر لگائیں۔اس ٹوٹکے سے نہ صرف بال جھڑنا بند ہو جاتے ہیں ،بلکہ ان کی جڑیں بھی مضبوط ہوتی ہیں۔

Browse More Healthart