Dieting Kareen Ghalti Na Kareen - Article No. 1687

Dieting Kareen Ghalti Na Kareen

ڈائٹنگ کریں غلطی نہ کریں - تحریر نمبر 1687

روزانہ دوپہر میں ہری سبزیاں کھانے اپنے من پسند ڈرنکس اور آلو کے چپس چھوڑنے اور ورزش کرنے کے باوجود بھی اگر آپ کے وزن پر کوئی اثر نہیں پڑرہا ہے

منگل 1 اکتوبر 2019

ثناء آفتاب
روزانہ دوپہر میں ہری سبزیاں کھانے اپنے من پسند ڈرنکس اور آلو کے چپس چھوڑنے اور ورزش کرنے کے باوجود بھی اگر آپ کے وزن پر کوئی اثر نہیں پڑرہا ہے اور وزن کم کرنے کے لئے ہر طرح کی کوشش کرنے کے بعد بھی اگر کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہورہا؟تو پھر آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ آپ سے غلطی کہاں ہورہی ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ وزن کم کرنے کی کوشش میں آپ کہاں غلطی کررہی ہیں:
نناوے فیصد غذائیں جسم کو ایک طرح کے فریب کے ذریعے قابو میں لاکر دبلا کرتی ہیں۔

عام طور پر ایسا بہت زیادہ توانائی والی غذاؤں یا کیلوریز پر پابندی لگا کر کیا جاتا ہے یہ چیز ہمیشہ نا امیدی کی طرف لے جاتی ہے ،لہٰذا آپ نہایت ہی تھوڑے عرصے اس کی پابندی کر پاتے ہیں اور وزن میں مزید اضافے کے ساتھ دوبارہ اپنی پر انی عادت پر آجاتے ہیں اس لئے یہ نہ سوچیں کہ کچھ زبردست ہونے والا ہے کیونکہ جب ایسے نتائج حاصل نہیں ہوتے تو اس کا مقصد ہی ختم ہو جاتاہے۔

(جاری ہے)

وزن کم کرنے کا صحیح طریقہ سب سے پہلے اچھی صحت کی طرف توجہ دینا ہے جب آپ کی توجہ جسم کو صحت مند بنانے کی طرف ہو گی تو وزن خود بخود کم ہوتا جائے گا۔
بہت زیادہ ورزش اور کیلوریز کا کم استعمال :
بہت زیادہ ورزش اور غذا یا کیلوریز کا کم استعمال آپ کے نظام ہضم کو نہایت سست کر دیتا ہے۔جب آپ مناسب مقدار میں کیلوریز نہیں لیتے تو آپ کے جسم کا درجہ حرارت کم ہونے لگتا ہے جس سے نظام ہضم ہلکا ہوجاتا ہے اور اس کی کارکردگی پر اثر پڑتا ہے اور دل کی دھڑکن کم ہونے لگتی ہے جس کی وجہ سے جسم کو زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے یہ سب باتیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ آپ کے جسم کے لئے یہ کیلوریز نا کافی ہیں اور جسم کو زیادہ توانائی کی ضرورت ہے۔

آپ کے ڈائٹ پلان میں پروٹین کی کمی :
کم پروٹین والا ڈائٹ پلان وزن میں کمی کی رفتار ہلکی کر دیتا ہے۔اس کی کیا وجہ ہے؟جسم میں جگر اور ڈیٹوکس کرنے کی صلاحیت کا دارومدار پر وٹین پر ہوتا ہے اور مضبوط جگر اور گلوکوز ہی تھا ئرائڈ ہارمونز بنانے کے لئے ضروری ہے ۔اگر آپ زیادہ عرصے تک صحت مند جسم اور وزن میں کمی چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی غذا میں ہلکا پروٹین ضرور شامل کرنا ہو گا۔

اپنی غذا سے شکر کو بالکل ختم کر دینا :
غذا سے شکر کو بالکل ختم کر دینے سے ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے ساتھ ہی جسم میں گلائیکو جن جمع رکھنے کی صلاحیت بھی ختم ہو جاتی ہے جو تھائرائیڈ گلینڈ میں تبدیلی کرکے نظام ہضم کو صحیح رکھتاہے۔
ورزش کو پیچھے چھوڑ دیتی ہیں:
ڈائٹ پلان کے ساتھ ورزش بھی نہایت ضروری ہے خوب پسینہ لانے والی اور سانس کو پھلانے والی ورزش کے بغیر آپ جسم کو شیپ میں نہیں لا سکتیں۔
ورزش کا مقصد یہ نہیں کہ آپ نے تھوڑے عرصے کیلئے ورزش کرکے وزن کم کیا اور پھر چھوڑ دی ۔ورزش کی آپ کے وزن کو ہمیشہ ضرورت ہے۔صحت مند رہنے کے لئے پابندی کے ساتھ ورزش کریں اور اسے کبھی نہ چھوڑیں۔
کھانا چھوڑدینا:
اگر آپ یہ سمجھتی ہیں کہ کھانا چھوڑ کر آپ اپنی کیلوریز کم کر سکتی ہیں تو یہ بات صحیح نہیں وزن کم کرنے کے لئے کھانا چھوڑ نا بالکل بے کار بات ہے۔
اگر آپ کھانا چھوڑیں گی تو آپ کے اندر کھانے کی خواہش بڑھتی جائے گی دوسری یہ کہ دن میں تھوڑا تھوڑا کئی مرتبہ کھانے سے آپ کا جسم زیادہ بہتر طریقے سے کام کرے گا بہ نسبت اس کہ آپ دن بھر میں ایک یادومرتبہ خوب پیٹ بھر کر کھانا کھائیں۔
اپنی غذا سے تمام فیٹس ختم کر دینا :
عام خیال ہے کہ فیٹس جسم کو موٹا کرتے ہیں قدرتی ذرائع سے حاصل ہونے والے فیٹس کا استعمال سالوں سے کیا جارہا ہے جن سے وزن میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوتا۔
جب آپ فیٹس کے بغیر یا کم فیٹس والی چیز کا انتخاب کرتے ہیں تو اصل میں آپ زیادہ شکر یا کم پروٹین والی چیز کا انتخاب کررہے ہوتے ہیں۔کیونکہ پروٹین کو فیٹس کے ساتھ ملا کر لیا جاتا ہے ۔اگر آپ کم فیٹس والی غذا کا انتخاب کریں گے تو آپ کو پیٹ کم بھراہوا محسوس ہو گا اور آپ کو مزید کھانے کی خواہش ہو گی جس کی وجہ سے آپ صحیح مقدار میں فیٹس لینے والے کے مقابلے میں پیٹ بھرنے کیلئے زیادہ کھائیں گی۔

Browse More Healthart