Dohri Thori Aik Eham Masla - Article No. 787

Dohri Thori Aik Eham Masla

دہری ٹھوڑی ایک اہم مسئلہ - تحریر نمبر 787

دوہری ٹھوڑی کو انگریزی میں”ڈبل چن“ کہا جاتا ہے۔یہ خواتین کیلئے بہت حساس مسئلہ ہے جس کی وجہ سے ان کی ساری خوبصورتی ماندپڑجاتی ہے۔

پیر 5 اکتوبر 2015

دوہری ٹھوڑی کو انگریزی میں”ڈبل چن“ کہا جاتا ہے۔یہ خواتین کیلئے بہت حساس مسئلہ ہے جس کی وجہ سے ان کی ساری خوبصورتی ماندپڑجاتی ہے۔بہت سی خواتین اپنی خوبصورتی اور فٹنس برقرار رکھنے کیلئے ایکسرسائز کاسہارا لیتی ہیں۔لیکن جب ڈبل چن کاذکر آئے تو اس بات میں بیشتر ماہرین صحت کایہی کہنا ہے کہ سرجری کے علاوہ اس مسئلے کاکوئی ایسا موثر حل موجود نہیں کہ کچھ ہی دنوں میں آپ کی ڈبل چن ختم ہوجائے۔
اس میں شبہ نہیں ڈبل چن کے سبب آپ کے خوبصورت چہرے کاتاثر کافی خراب ہوجاتا ہے۔تاہم جو خواتین اس مسئلے کاشکار ہوں وہ سب ظاہر ہے کہ سرجری کروانے کی متحمل تو نہیں ہوسکتیں۔لہٰذا آپ کیلئے چند ایسی ورزشیں پیش کی جارہی ہیں جن پر باقاعدگی کے ساتھ عمل کرنے سے آپ کو دہری ٹھوڑی سے خاصی حد تک نجات مل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان ورزشوں پر حفظ ماتقدم کے طور پر وہ خواتین بھی عمل کرسکتی ہیں جواس مسئلے سے بچنا چاہتی ہیں۔


ٹھوڑی کے مسلز بنانے کیلئے ایک بہترین ایکسرسائز ہے کہ جس حد تک اپنا منہ کھول سکتی ہیں کھولیں اور اپنی زبان پوری طرح باہر نکالیں۔یہاں تک کہ آپ کواپنی ٹھوڑی اور گردن کے مسلز کھینچتے ہوئے محسوس ہونے لگیں۔دس سیکنڈ تک اسی حالت میں رہیں پھرزبان اندر کرلیں۔اس عمل کودس بار دہرانے سے آپ کافیشل ورک آؤٹ مکمل ہوجائے گا۔
ڈبل چن نے نجات پانے کیلئے سرکو گھڑی کی سوئیوں کی مانندحرکت دینا سب سے آسان اور موثر ایکسرسائز ہے۔
اس ورزش پر عمل کرنے کیلئے اپنا سرایک جانب قدرے جھکائیں اور پھر اسے گھماتے ہوئے دوسری جانب اس طرح لائیں کہ دائرے کی صورت میں یہ عمل مکمل ہوا۔اب اسی عمل کودوسری سمت سے دہرائیں اور گھڑی کی سوئیوں کی مانند ایک اور دائرہ مکمل کرلیں۔اس ایکسرسائز کوتین سے چار منٹ تک دہراتی رہیں۔اس سے آپ کی ٹھوڑی کے فیشل مسلز کے علاوہ جبڑے اور گردن کے مسلز اچھی طرح کھنچ جائیں گے اور یہی نہیں بلکہ آپ کے چہرے کی جلد کی بھی ورزش ہوگی جس سے جھریاں بننے کے عمل میں کمی آئے گی۔

Browse More Healthart