Ganthiya - Article No. 1250

Ganthiya

گنٹھیا - تحریر نمبر 1250

گنٹھیوں کا آغاز پاﺅں کے انگوٹھے سے ہوتا ہے عموماً رات کو سوتے وقت مریض کو انگوٹھے میں سخت درد ہونے لگتا ہے جو اس کو جگا دیتا ہے انگوٹھے پر ورم آجانے سے یہ سرخ ہوجاتا ہے اور دبانے سے نرم محسوس ہوتا ہے

منگل 6 فروری 2018

ایک بار ٹھیک ہوجانے سے کچھ عرصہ بعد یہ بیماری پھر لوٹ آتی ہے اور کئی حملوں کے بعد دائمی شکل اختیار کرلیتی ہے یہ ایک مورثی بیماری ہے اور اکثر و بیشتر چند خاص خاندانوں میں ملتی ہے یہ بھی عموماً چالیس سال کی عمر کے لگ بھگ ہوتی ہے لیکن یہ عورتوں سے زیادہ مردوں کو متاثر کرتی ہے کھانے پینے میں بے اعتدالی شراب کا زیادہ استعمال زخم،خطرناک،جراثیمی بیماریوں اور شدید ورزش اس بیماری کے لیے راستہ ہموار کرتے ہیں گوشت کا زیادہ استعمال اس بیماری کا بنیای سبب ہے عموماً اس موذی بیماری کے باقاعدہ آغاز سے پہلے مریض کو بدہضمی پیٹ کے درد اور متلی کی شکایت ہوتی ہے بیماری کے دوران اکثر بخار ہوجاتا اور پسینہ آتا ہے اگر ابتدا ہی میں اس بیماری کا علاج نہ کیا جائے تو چند حملوں کے بعد یہ دوسرے جوڑوں تک پھیل جاتی ہے دائمی بیماری میں مسلسل درد اور جوڑوں کی سختی مریض کی زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں۔

(جاری ہے)


علاج:اس بیماری میں بھی مکمل آرام ضروری ہے جوڑ کو ساکت رکھنے کے لیے اس پر پٹی پا سپلنٹ باندھیں اور دن میں کئی بار گرم کپڑے سے اس کی ٹکور کریں اگر آپ کے خاندان کا کوئی فرد اس بیماری میں مبتلا ہے تو آپ مناسب حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور ان عوامل سے بچنے کی کوشش کریں جو اس کے لیے راہ ہموار کرتے ہیں مریض اور اس کے خاندان کے دوسرے لوگوں کو گوشت کی مقدار کم کردینی چاہیے خصوصاً گردے اور کلیجی بالکل نہ کھائیں کولچی سینColchicine کی گولیاں اس بیماری کا بہترین علاج ہے آغاز چار گولیوں سے کریں پھر ہر دو گھنٹے کے بعد دو گولیاں کھاتے رہیں حتیٰ کہ درد اور ورم جاتا رہے یا متلی یا قے ہونے لگے یا جلاب لگ جائیںدرد کو کم کرنے کے لیے سونیلجن بھی استعمال کی جاسکتی ہے یا اگر درد ناقابل برداشت ہواور دوسری دواﺅں سے ٹھیک نہ ہو تو آپ کسی ڈاکٹر کے مشورے سے پیتھیڈین کا ٹیکہ لگواسکتے ہیں اگر آپ کولچی سین راس نہ آئے تو آپ بیوٹا زولڈبنButazolidine کی گولیاں ایک ایک گولی صبح دوپہر ،شام استعمال کرسکتے ہیں ان کی بجائے اسپرین بھی استعمال کی جاسکتی ہے ہر چار گھنٹے کے بعد دو گولیاں اسپرین کی کھائیں اگر گنٹھیا پرانا ہو یا پہلے بھی کئی بار ہوچکا ہو تو صبح دوپہر شام بینی میڈBenemid کی دو دو گولیاں کھانے سے فائدہ ہوتا ہے اس کی بجائے کولچی سین،اسپرین یا بیوٹا زولڈین بھی استعمال کی جاسکتی ہے،جوڑوں کی بیماریاں نہ صرف اذیت ناک ہیں بلکہ یہ دل کی بیماریوں کا باعث بھی بنتی ہے گنٹھیا دل کے علاوہ گردوں کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچاتا ہے دل کی اکثر بیماریوں کی جڑیں جوڑوں کی خرابی میں ہوتی ہے بدقسمتی سے ابھی تک نہ تو جوڑوں کی بیماریوں کا ہدف اور فوری علاج دریاف ہوسکا ہے نہ ہی ان کی وجہ سے ہونے والی دل کی بیماریوں کا کوئی مکمل علاج ہے ان بیماریوں میں بھی پرہیز علاج سے زیادہ ضروری ہے آپ حتیٰ الوسع ان عوامل سے بچنے کی کوشش کریں جو ان بیماریوں کا سبب بنتے ہیں ان سے جتنی جلدی نجات مل سکے اتنا ہی اچھا ہے اگر گھریلو علاج کامیاب نہ ہوسکے تو کسی ڈاکٹر سے مشورہ کریں ۔

Browse More Healthart