Garmi Main Sehatmand Rehne K Liye 9 Mufeed Ghazain - Article No. 673
گرمی میں صحت مند رہنے کے لیے 9مفید غذائیں - تحریر نمبر 673
یہ گرمی کا موسم ہے، اس لیے حدّت سے آپ کا جسم پسینے سے شرابور ہو جاتا ہے۔ اس گرمی پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ بازار میں دست یاب تازہ اور ذائقے دار پھل کھائیں
پیر 18 اگست 2014
یہ گرمی کا موسم ہے، اس لیے حدّت سے آپ کا جسم پسینے سے شرابور ہو جاتا ہے۔ اس گرمی پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ بازار میں دست یاب تازہ اور ذائقے دار پھل کھائیں۔ مثال کے طور پر تربوز لیجیے اور اس کے ٹکڑے کر کے کھائیے۔
موسم گرما میں دست یاب ہونے والی ۹ غذائیں اپنے ریفریجریٹر میں ذخیرہ کر لیں اور پابندی سے انھیں کھاتے رہیں۔
(1) تربوز :
موسم گرما میں پسینا بہ جانے سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے اور آپ پانی کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ تربوز پانی کی کمی کو دُور کرتا اور ٹھنڈک بخشتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کا مزاج خوش گوار رکھتا اور یاد داشت کو بھی بہتر بناتا ہے۔ تربوز غذائیت سے بھر پور پھل ہے، اسے گرمی کے موسم میں خوب کھانا چاہیے۔
(جاری ہے)
(2) ٹماٹر :
تحقیقات سے ثابت ہو چکا ہے کہ ٹماٹروں میں لائکوپین (LYCOPENE) جزو پایا جاتا ہے، جس سے ٹماٹر کی رنگت سرخ ہوتی ہے۔ یہ جزو آپ کی جِلد کو سورج کی تپش سے محفوظ رکھتا ہے۔ جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹماٹر میں ایک ایسا جزو بھی پایا جاتا ہے ، جو خون میں شامل چربی کو گھلا دیتاہے،لہٰذا ٹماٹر کھانے ے دل کی بیماریاں کم ہو جاتی ہیں۔
(3) بلیوبیری :
یہ بیری قدرتی طور پر نیلی ہوتی ہے۔ اس میں مانع تکسید اجزا (ANTIOXIDANTS) پائے جاتے ہیں، جو ورم اور سوزش سے پیدا ہونے والے نقصانات کی تلافی کرتے ہیں۔ بلیوبیری میں شامل جزو اینتھوسیانن (ANTHOCYANIN) کی بنا پر اس پھل کی رنگت گہری نیلی ہوتی ہے اور یہ جزو ذیابیطس کے اثرات کو بھی ختم کرت ہے۔
(4) آڑو :
گرمیوں میں پائے جانے والے اس پھل میں بیٹا کیروٹین خوب ہوتا ہے، جو بینائی کو تقویت دیتا ہے ۔ اس میں شامل حیاتین الف اور ج ( وٹامنز اے اور سی ) کی بنا پر آڑو آپ کے جسم کو رطوبت فراہم کرتا ہے۔ ان حیاتین کی بنا پر اسے کاسمیٹکس میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دونوں حیاتین جِلد کی بافتوں کی تعمیر نو کرتی ہیں۔
ہنگری میں آڑو کو ” سکون بخش پھل“ کہا جاتا ہے۔ یہ ذہنی کھچاوٴ اور تھکن کے اثرات کو زائل کرتا ہے۔
(5) چیری :
تُرش چیری جسم کے ورم اور سوزش کو ختم کرتی ہے، جب کہ میٹھی چیری میں سرطان کا تدارک کرنے کی خاصیت ہوتی ہے۔ یہ خاصیت اس میں پائے جانے والے ریشے، حیاتین ج اور کیروٹینائڈز کی بنا پر ہوتی ہے۔ چیری پوٹاشیئم کا ایک عمدہ ماخذ ہے ، جو جسم میں اضافی نمک سے نجات دیتا ہے، جس سے بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے۔
(6) کھیرا :
اس سبزی میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اس کا سلاد آسانی سے بن جاتا ہے۔ اسے کھانے سے جسم میں پانی کی کمر پوری ہو تی رہتی ہے اور جسم میں حراروں کا اضافہ نہیں ہوتا۔ کھیرے میں ریشے کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اس میں ہر قسم کی حیاتین ب (وٹامنز بی) بھی پائی جاتی ہیں، جو نہ صرف غدہ بر گردہ کی کارکردگی میں توازن پیدا کرتی ہیں، بلکہ ذہنی دباوٴ کی وجہ سے آپ کے جسم پر منفی اثرات مرتّب ہوتے ہیں، ان کی بھی تدارک کرتی ہیں۔
(7) پیٹھا :
پیٹھا اور اس خاندان کی دوسری سبزیوں میں بیٹا کیروٹین زیادہ مقدار میں پایا جاتاہے۔ یہ مانع تکسید ہوتا ہے۔ دوسری سبزیوں کی طرح پیٹھے میں چکنائی یا کولیسٹرول بہت کم ہوتا ہے۔ مانع تکسید ہونے کی وجہ سے یہ آزاد اصلیوں (FREE RADICALS) کو جسم سے دور رکھتا ہے۔
(8) پھلیاں :
پھلیوں میں بہت سی حیاتین ہوتی ہیں، جن کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ ان میں حیاتین ”کے“ بھی ہوتی ہے،جو ہڈیوں میں کیلسیئم کی سطح برقرار رکھتی ہے۔
(9) اناج :
اناج میں ریشہ وافر مقدار میں ہوتا ہے، جو آپ کے ہضم کے نظام کے درست رکھتا اور قبض کو دور کرتا ہے۔
Browse More Healthart
حاملہ، بلڈ پریشر اور پیچیدگیاں
Pregnancy, Blood Pressure And Complications
موسمیاتی تبدیلی انسانی صحت کے لئے کتنی نقصان دہ
Mosmiyati Tabdeeli Insani Sehat Ke Liye Kitni Nuqsan Deh
حجامہ تمباکو نوشی سے نجات کا موٴثر علاج
Hijama Tambako Noshi Se Nijat Ka Muasar Ilaj
بچوں میں سر درد کی وجوہات
Bachon Mein Sar Dard Ki Wajuhat
ہیپاٹائٹس
Hepatitis
ٹی بی کے علاج کے مضر اثرات اور ان سے بچاؤ
TB Ke Ilaj Ke Muzir Asrat Aur In Se Bachao
کوئلہ باربی کیو کا اہم جزو اور کئی فوائد کا حامل
Coal Barbecue Ka Aham Juzw Aur Kayi Fawaid Ka Hamil
مہندی کئی طبی مسائل کا موٴثر علاج
Mehndi Kayi Tibbi Masail Ka Muasar Ilaj
برسات کا موسم بیماریوں کا موسم
Barsaat Ka Mausam Bimariyon Ka Mausam
گرمی کو شکست دیں
Garmi Ko Shikast Dein
شیزوفرینیا
Schizophrenia
عید پر بسیار خوری سے اجتناب ضروری
Eid Par Basyar Khori Se Ijtinab Zaroori