Ghusal - Article No. 1131

Ghusal

غسل - تحریر نمبر 1131

پیر 21 اگست 2017

روزانہ ایک دفعہ غسل کرناصحت کے لیے از حد ضروری ہے۔ موسم گرما میں سرد پانی کا غسل بڑا مفید ہے۔ روزانہ ٹھنڈے پانی سے غسل کرنے والی خواتین بہت کم بیمار ہوتی ہیں۔ غسل کرکے بدن کو صاف تولیے سے آہستہ آہستہ رگڑ کر خشک کرنا چاہیے۔ اس عمل سے جلد میں دوران خون تیز ہوتا ہے۔ رگوں اور پٹھوں کی ورزش ہوتی ہے۔ جلد میل اور کشافت سے پاک ہو جاتی ہے۔
مسام کھل جاتے ہیں۔ اعضاء میں چستی اور طاقت آتی ہے۔

(جاری ہے)

شیر گرم پانی کا غسل مسکن اور تازگی بخش ہوتا ہے، بشرطیکہ موسم کافی سرد ہو۔موسم سرما میں ٹھنڈے پانی سے غسل تشنجکا باعث ہوسکتا ہے۔ گلابی جاڑوں میں گرم پانی کے بجائے ٹھنڈے پانی ہی سے غسل کرنا چاہیے۔ بے چینی، تھکاوٹ اور پژمردگی دور کرنے کے لیے ٹھنڈے پانی کا غسل موسم گرما میں بہت مفید ہے۔ سردیوں میں اسی مقصدکے لیے گرم پانی سے غسل کریں۔
شام کا غسل تھکاوٹ وک دور کردیتا ہے۔ کھانا کھانے کے فوراََ بعد غسل نہیں کرنا چاہیے۔ کم از کم دو اڑھائی گھنٹے کا وقفہ ضروری ہے۔

Browse More Healthart