Halki Phulki Warzish - Article No. 1118

ہلکی پھلکی ورزش - تحریر نمبر 1118
خوبصورتی کے لیے جسم کی موزونیت بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ بعض خواتین اپنی پسند کے لباس محض اس لیے نہیں پہن سکتیں کہ اُن کا جسم اس لباس کے لئے موزوں نہیں ہوتا۔ کولھوں کا بھاری یا بالکل سمارٹ ہونا جسم کی ناموزونیت میں شمار کیا جاتا ہے۔
پیر 31 جولائی 2017
1: گھٹنوں کے بل ہاتھوں کو زمین سے ٹیک کر بیٹھ جائے اور اپنے دائیں گھٹنے کو ناک کے اتنا قریب لائے جتنا آپ سے ممکن ہو۔ پھراسی ٹانگ کو بالکل سیدھا کر لیجئے۔ ایسا کرتے وقت اپنا چہرہ باہر کی طرف اٹھائے۔ یہ ورزش آپ دونوں ٹانگوں سے آٹھ آٹھ بار کیجئے۔ یہ ورزش نہ صرف جسم کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ اس سے پیٹ بھی گھٹتا ہے۔
(جاری ہے)
یہ ورزش کرتے وقت خیال رکھیے کہ آپ کے ہاتھ بالکل سیدھے ہوں۔
2 : گھٹنوں کے بل چاروں ہاتھ پاؤں زمین پرٹیک کر بیٹھ جائے اور الٹی ٹانگ کو سیدھی ٹانگ سے آگے کی طرف لے جاتے ہوئے ٹخنے کو سختی سے فرش پر ٹکا دیجئے۔ اب اپنی ٹانگ کو گھٹنا موڑے بغیر اٹھائیے اور خلا میں دائروں کی شکل میں گھمائیے۔ یہ ورزش پہلے ایک ٹانگ سے چار بار اور پھر دوسری ٹانگ سے چار مرتبہ کیجئے۔ یہ آسان ورزش نہیں ہے، اگر آپ شروع میں صرف ایک بار کامیابی سے اسے کرلیتی ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آئندہ یہ پوری ورزش کامیابی سے کرلیں گی۔ لہذاُس وقت تک کوشش کرتی رہے جب تک آپ اسے پورے چار مرتبہ نہ کرلیں۔ یہ ورزش کمر اور کولھوں کے لئے بہت اچھی ہے۔
اس کے علاوہ اس سے ٹانگیں میں مڈول ہو جاتی ہیں۔
3: ہاتھ زمین پر ٹیک کر گھٹنوں کے بل بیٹھ جائے۔ اپنی سیدھی ٹانگ پہلو کی طرف اٹھائیے۔ گھٹنے کو مڑا ہوا رہنے دیجئے، پھر ٹانگ بالکل سیدھی کر لیجئے، اسی طرح اپنے گھٹنے کو پھر موڑ لیجئے۔ پٹھوں کو آرام دینے کے لیے ٹانگ کو پھر سیدھا کرکے پیچھے کی طرف سے لے جائیے۔ اس ورزش کو دونوں طرف سے پھر دہرایئے ۔ ابتدا میں صرف دو بار ایسا کیجیے، لیکن آہستہ آہستہ بڑھاتے ہوئے آپ اسے آٹھ تک پہنچا سکتی ہیں۔ یہ ورزش کولھوں کا وزن بہت جلد کم کردیتی ہے۔
4: ایک سٹول یا میز پر اوندھے منہ لیٹ جائیے۔ اب دونوں ہاتھوں سے اس کے کناروں کو سختی سے پکڑ لیجئے اورمڑے ہوئے گھٹنوں کے ساتھ اس پر لٹک جائیے۔ آہستہ آہستہ ٹانگوں کو سیدھا کیجئے ، یہاں تک کہ آپ کا جسم بالکل سیدھا ہوجائے۔ اس حالت میں تین تک گنتی گنے۔ پھر پیروں کو اندر کی طرف لائیے اور پھر اتنی ہی دیر آرام کیجئے۔ پھر یہی ورزش دہرائیے۔
Browse More Healthart

ہڈیوں کی بوسیدگی ایک تکلیف دہ مرض
Hadiyon Ki Boseedgi Aik Takleef Deh Marz

شیزوفرینیا ۔ ذہین لوگوں کی بیماری
Schizophrenia - Zaheen Logon Ki Bimari

دمہ ایک دائمی مرض
Dama Aik Daimi Marz

زندگی راکھ نہ ہونے دیں
Zindagi Rakh Na Hone Dein

فائبرومائلجیا ۔ پٹھوں اور جوڑوں کی بیماری
Fibromyalgia - Pathon Aur Joron Ki Bimari

ہنستے رہئے جیتے رہئے
Hanste Rahiye Jeete Rahiye

اٹھنے بیٹھنے کے درست انداز اپنائیں
Uthne Baithne Ke Durust Andaz Apnain

روزے کے طبی فوائد
Roze Ke Tibbi Fawaid

گہری پُرسکون نیند مگر کیسے
Gehri Pur Sukoon Neend Magar Kaise

تپ دق ۔ ایک مہلک مرض
Tuberculosis - Aik Mohlik Marz

روزے رکھنے کے بعد انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں
Roze Rakhne Ke Baad Insani Jism Mein Kya Tabdiliyan Aati Hain

زیادہ حیاتین کے استعمال سے احتیاط برتئیے
Ziyada Hayateen Ke Istemal Se Ehtiyat Bartiye