Hamla Qalb K Khatraat - Article No. 674
حملہ قلب کے خطرات - تحریر نمبر 674
قلب کی بیماریوں اور حملہ قلب کے خطرات میں تمباکو نوشی، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس ، کولیسٹرول اور موروثی حالات شامل ہیں اور ان کے بارے میں کم و بیش سب ہی واقف ہیں، مگر ان کے علاوہ بھی ایسے عوامل موجودہیں،جن سے یہ خطرات پیدا ہوتے رہتے ہیں
جمعرات 28 اگست 2014
جب تحقیق کرنے والوں نے گزشتہ پندرہ برس میں پندرہ ہزار افراد کا مطالعہ اور مشاہدہ کیا تو اس نتیجے پر پہنچے کہ وہ افراد جن کا طرزِ زندگی صحت مندانہ تھا، یعنی وہ ورزش کررہے تھے، اچھی غذائیں کھا رہے تھے اور تمباکو نوشی نہیں کر رہے تھے، انھیں دل کی بیماریاں نہ ہونے کے 67 فی صد امکانات تھے، لیکن ان میں سے جو افراد سات گھنٹے یا اس سے زیادہ کی نیند لے رہے تھے ، انھیں دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے امکانات 83 فی صد تھے۔ تحقیق کاروں نے اس سے کم نیند لینے والوں کو ہدایت دی کہ وہ نیند کو ہر مصروفیت پر ترجیح دیں۔ اپنے ایک کمرے کو مدھم روشنی والا اور آرام دہ بنائیں ، تاکہ وہ گہری اور پُر سکون نیند لے سکیں۔
بہت کم خوش رہنا :
لوگوں کے ایک گروپ کا 25 برس تک مشاہدہ کرنے کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ بہت زیادہ خوش رہنے والے اور رجائیت پسند افراد کو دل کی بیماریوں کے خطرات 25 فی صد ہوتے ہیں، جب کہ وہ افراد جو رنجیدہ اور اپنے مستقبل کی طرف سے فکر مند رہتے ہیں، انھیں دل کی بیماریوں کے خطرات 50 فی صد ہوتے ہیں۔
(جاری ہے)
ہوا میں آلودگی کی زیادتی :
ہوا میں شامل کیمیائی ذرّات سے جسم میں سوزش اور ورم ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔ اس سے عملِ تکسید میں اضافہ ہو جاتا ہے، جس سے دل اور دورے اعضا متاثر ہو تے ہیں، لہذٰا دھویں سے دور رہیں، دھواں دیتی ہوئی گاڑیوں کے قریب نہ جائیں اور جہاں ہوا میں زیادہ آلودگی ہو، ان علاقوں میں جانے سے اجتناب کریں۔
بہت زیادہ دباوٴ میں رہنا :
اگر آپ کسی سبب سے کافی عرصے سے ذہنی دباوٴ میں مبتلا ہیں تو آپ کے جسم میں کارٹی سول (CORTISOL) اور ایڈرینالن (ADRENALINE) مادّے زیادہ بننے لگتے ہیں۔ ان دونوں مادوں کی زیادتی کے سبب خون میں شکر بڑھ جاتی ہے اور شریانیں سخت ہو جاتی ہے۔ تحقیق کرنے والوں نے ایسے 201 افراد کا چناوٴ کیا، جو دل کی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ انھوں نے ایسے افراد کو کچھ ہدایات دیں اور انھیں امراض قلب سے بچنے کے طریقے بتائے۔ پانچ برس بعد ان افراد کی دل کی بیماریاں کم ہو گئیں، فالج ہونے کا خطرہ کم ہو گیا اور وہ جلد مرنے سے بچ گے۔ اس ضمن میں تحقیق کرنے والوں نے یوگا ورزشیں کرنے پر بھی زور دیا۔
Browse More Healthart
موسمیاتی تبدیلی انسانی صحت کے لئے کتنی نقصان دہ
Mosmiyati Tabdeeli Insani Sehat Ke Liye Kitni Nuqsan Deh
حجامہ تمباکو نوشی سے نجات کا موٴثر علاج
Hijama Tambako Noshi Se Nijat Ka Muasar Ilaj
بچوں میں سر درد کی وجوہات
Bachon Mein Sar Dard Ki Wajuhat
ہیپاٹائٹس
Hepatitis
ٹی بی کے علاج کے مضر اثرات اور ان سے بچاؤ
TB Ke Ilaj Ke Muzir Asrat Aur In Se Bachao
کوئلہ باربی کیو کا اہم جزو اور کئی فوائد کا حامل
Coal Barbecue Ka Aham Juzw Aur Kayi Fawaid Ka Hamil
مہندی کئی طبی مسائل کا موٴثر علاج
Mehndi Kayi Tibbi Masail Ka Muasar Ilaj
برسات کا موسم بیماریوں کا موسم
Barsaat Ka Mausam Bimariyon Ka Mausam
گرمی کو شکست دیں
Garmi Ko Shikast Dein
شیزوفرینیا
Schizophrenia
عید پر بسیار خوری سے اجتناب ضروری
Eid Par Basyar Khori Se Ijtinab Zaroori
ملیریا ۔ بچاؤ ممکن بھی، سہل بھی
Malaria - Bachao Mumkin Bhi, Sahal Bhi