Heart Attack Se Bachna Mushkil Nehin - Article No. 1083
ہارٹ اٹیک سے بچنا مشکل نہیں - تحریر نمبر 1083
چند آسان طریقے
ہفتہ 15 اپریل 2017
(جاری ہے)
مناسب نیند مگر بہت زیادہ نہین یہ حیران کن نہیں کہ آج کے دور میں بیشتر افراد نیند پوری نہیں کرتے اور یہ عادت متعدد طبی مسائل کا باعث بنتی ہے جن میں امراض قلب بھی شامل ہیں ۔ طبی ماہرین کے مطابق نیند کی کمی کی صورت میں جسم ردعمل کے طور پر ایسے ہارمونز کی سطح بڑھاتا ہے جو بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی سطح بڑھانے جبکہ صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح کم کرتے ہیں ۔ ان کا مشورہ ہے کہ رات کو سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند اچھی صحت کے لیے ضروری ہے ۔
جسمانی گرمیاں :
صحت منددل کو مضبوط رکھنے کے لیے ورزش کو معمول بنانا بھی اہم ذریعہ ہے مگر اس حوالے سے بھی کچھ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے ۔ گزشتہ سال کی ایک تحقیق کے مطابق بہت زیادہ جسمانی کسرت اور ذہنی اشتعال بھی ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتے ہیں ۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اس کا آسان حل بھی ہے ۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی سفارشات کے مطابق ہفتے میں ڈیڑھ سومنٹ کی متعدل جسمانی سرگرمیاں جیسے تیز چہل قدمی بھی دل کی صحت بھی بہتری لاتی ہے۔
چاکلیٹ سے لطف اندوز ہونا ڈارک چاکلیٹ فلیونوئڈز سے بھرپور ہوتی ہے کہ جوکہ بلڈ پریشر کوکم کرنے دل اور دماغ کے دوران خون کی روانی کو بہتر اور خون جمنے یالوتھڑا بننے کا خطرہ کم کرنے والا جز ہے ۔ بازار میں کمپنیوں کی چاکلیٹ میں شکر اورمصنوعی اجزاء شامل ہوتے ہیں جبکہ ڈارک چاکلیٹ کے بار میں ستر فیصد کوکا ہوتا ہے جو صحت کے لیے فائدہ مند ہے ۔
راگئے کھانے سے گریز :
آپ کے کھانے کا وقت بھی آپ کے خوراک میں شامل چیزوں کی طرح دل کی صحت کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق کوسونے کے وقت سے دو گھنٹے پہلے یااس کے دوران کھانے کی عادت کے نتیجے میں رات گئے بلڈ پریشر بڑھتا ہے جبکہ ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق سونے سے کچھ دیر پہلے رات کا کھانا کھانے کی عادت ہدہضمی اور نیند متاثر کرنے کی باعث بنتی ہے ۔
سگریٹ نوشی سے گریز :
سیگریٹ کے پیکٹوں پر لکھا ہوتا ہے کہ تمباکوشی ہلاکت کا باعث ہے اور جان لیں کہ یہ عادت ترک کردی جائے تو یہ دنیا بھر میں اموات کی شرح میں نمایاں کمی لانے والی سب سے بڑی کامیابی ہوگی ۔خاص طور پر سیگریٹ کا دھواں اڑانا دل کے لیے بہت نقصان دہ ہے کیونکہ یہ دل اور خون کی شریانوں کے نظام کو تباہ کرتا ہے اور شریانوں کی اکڑن کا خطرہ بڑھ دیتا ہے جو بعدازاں امراض قلب اور دل کے دورے کا باعث بنتا ہے ۔
سالامہ چیک اپ :
ویسے پاکستان میں اس کا رواج تو نہیں مگر اس حوالے سے شعور اجاگرکرنے کی ضرورت ہے ، سالانہ ایک بارطبی معائنہ ہر ایک کے دل کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے اور قبل ازوٹ ہی مسائل پر قابو پایاجاسکتا ہے ۔
Browse More Healthart
اینٹی بائیوٹک میڈیسن بس ضرورت کے وقت
Antibiotic Medicine Bas Zaroorat Ke Waqt
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz
حاملہ، بلڈ پریشر اور پیچیدگیاں
Pregnancy, Blood Pressure And Complications
موسمیاتی تبدیلی انسانی صحت کے لئے کتنی نقصان دہ
Mosmiyati Tabdeeli Insani Sehat Ke Liye Kitni Nuqsan Deh
حجامہ تمباکو نوشی سے نجات کا موٴثر علاج
Hijama Tambako Noshi Se Nijat Ka Muasar Ilaj
بچوں میں سر درد کی وجوہات
Bachon Mein Sar Dard Ki Wajuhat
ہیپاٹائٹس
Hepatitis
ٹی بی کے علاج کے مضر اثرات اور ان سے بچاؤ
TB Ke Ilaj Ke Muzir Asrat Aur In Se Bachao
کوئلہ باربی کیو کا اہم جزو اور کئی فوائد کا حامل
Coal Barbecue Ka Aham Juzw Aur Kayi Fawaid Ka Hamil
مہندی کئی طبی مسائل کا موٴثر علاج
Mehndi Kayi Tibbi Masail Ka Muasar Ilaj
برسات کا موسم بیماریوں کا موسم
Barsaat Ka Mausam Bimariyon Ka Mausam
گرمی کو شکست دیں
Garmi Ko Shikast Dein