Hijama Tambako Noshi Se Nijat Ka Muasar Ilaj - Article No. 2876
حجامہ تمباکو نوشی سے نجات کا موٴثر علاج - تحریر نمبر 2876
دنیا میں اب پانچ میں سے ایک فرد تمباکو نوشی کی علت کا شکار ہے
جمعرات 29 اگست 2024
عالمی ادارہ صحت کی حال ہی میں کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق ”دنیا میں اب پانچ میں سے ایک فرد تمباکو نوشی کی علت کا شکار ہے، جبکہ پاکستان میں 15 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد میں تمباکو نوشی کے استعمال کی شرح 9.16 فیصد ہے۔“اس اعتبار سے دیکھا جائے، تو ہمارے ملک میں تمباکو نوش افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس میں کمی واقع ہو رہی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے زیرِ اہتمام کیے جانے والے سالانہ گلوبل یوتھ ٹوبیکو سروے کے مطابق ”پاکستان میں روزانہ تقریباً بارہ سو ایسے نابالغ بچے تمباکو نوشی شروع کر دیتے ہیں، جن کی عمریں محض چھ سے پندرہ برس کے درمیان ہوتی ہیں۔“یوں کم عمری میں بچے ایسے امراض کا شکار ہو جاتے ہیں، جو بڑھاپے میں لاحق ہوتے ہیں۔
(جاری ہے)
تمباکو نوشی کی وجہ سے جسم میں کاربن کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور آکسیجن کی مقدار میں کمی واقع ہو جاتی ہے، جو سانس کے امراض، کھانسی، پھیپھڑوں کی صلاحیت میں کمی وغیرہ کا سبب بنتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق سرطان کے ہر دس مریضوں میں نو اسموکرز ہوتے ہیں۔یعنی پھیپھڑوں کے سرطان کے نوے فیصد مریض اسموکنگ کے عادی ہوتے ہیں۔سگریٹ نوش افراد میں نمونیے سے متاثر ہونے کے امکانات بھی خاصے بلند ہیں۔سگریٹ نوشی کی لت سے بازو اور جسم ڈھلک جاتے ہیں۔ہونٹ کے گرد جھریاں اور بل پڑنے لگتے ہیں۔جلد کھردری اور رنگ پیلا پڑ جاتا ہے۔اصل میں سگریٹ میں چار ہزار ایسے مضر کیمیائی مادے پائے جاتے ہیں، جو جھریوں، چھائیوں، دانے اور جلد لٹکنے سمیت کئی طبی مسائل کا سبب بنتے ہیں۔تمباکو نوش افراد کے دانت عموماً برش کرنے کے باوجود پیلے نظر آتے ہیں۔
عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں کا جھڑنا ایک فطری عمل ہے، لیکن تمباکو نوش افراد کے بال زیادہ جھڑتے ہیں، جبکہ ان کے ناخنوں کا رنگ بدل جاتا ہے اور وہ کھردرے ہو جاتے ہیں۔تاہم، یہ بُری علت ترک کرنے کے نتیجے میں ناخن پھر سے نارمل ہو جاتے ہیں۔تمباکو نوشی کے مضر اثرات ہڈیوں پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ہڈیاں پہلے کی طرح مضبوط نہیں رہتیں۔سگریٹ کے ضرر رساں اجزاء سے دل کی شریانیں بلاک ہونے کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے۔خون گاڑھا ہو جاتا ہے۔حاملہ خواتین میں تمباکو نوشی کی علت ناتواں اور کمزور بچے کو جنم دینے کا سبب بنتی ہے۔سگریٹ نوشی کی لت سے چھٹکارا پانا قطعاً ناممکن نہیں، بس اس کے لئے مضبوط ارادے اور خود کو مثبت مشغلوں میں مصروف رکھنے کی ضرورت ہے۔تمباکو نوشی کی علت سے نجات کے لئے معالج کے مشورے سے بعض ادویہ بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔
حجامہ کے ذریعے تمباکو نوشی سے نجات
حجامہ کے ذریعے تمباکو نوشی سے نجات ممکن ہے۔حجامہ قدیم طریقہ علاج ہے، جس کی دو اقسام ہیں۔(1) حجامہ مع الشرط، جس میں نشتر یا چیرا لگے اور خون کا اخراج ہو۔(2) حجامہ بلا شرط، جس میں خون کا اخراج نہ ہو۔تمباکو نوش افراد کے لئے حجامہ مع الشرط فائدہ مند ہے۔اس کے ذریعے جسم سے خراب، مضرِ صحت خون نکال دیا جاتا ہے، جو کئی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔حجامہ سے قوتِ مدافعت بڑھتی ہے، جسم میں موجود کاربن خارج اور آکسیجن صاف ہوتی ہے۔حجامہ ایک غیر جراحی عمل ہے، جس میں فاسد یا خراب خون جسم سے نکالا جاتا ہے۔اس مقصد کے لئے جسم میں چند مخصوص حجامہ پوائنٹس منتخب کیے جاتے ہیں۔ان میں سے کسی ایک پوائنٹ پر خون اکٹھا کر کے ایک چھوٹے سے ویکیوم سسٹم کے ذریعے کھینچ کر نکالا جاتا ہے۔ویکیوم سسٹم کیا ہے، تو جس فرد کا حجامہ کرنا ہو، سب سے پہلے جسم کے مطلوبہ حصے پر زیتون کا تیل لگایا جاتا ہے، تاکہ مطلوبہ جگہ پر گرمائش پیدا ہو سکے۔بعد ازاں صاف ستھرے جراثیم سے پاک کپس جلد پر لگا دیے جاتے ہیں۔پھر اگلے مرحلے میں ایک پمپنگ مشین کی مدد سے ویکیوم پیدا کی جاتی ہے۔چونکہ کپس لگانے کے نتیجے میں جلد کو آکسیجن فراہم نہیں ہوتی، تو کپس والا مخصوص حصہ سوج جاتا ہے۔جوں ہی سوجن نمایاں ہوتی ہے، چھوٹے چھوٹے کٹس لگا کر پھر دوبارہ ان ہی مقامات پر کپس لگا دیئے جاتے ہیں۔یوں جسم سے خراب خون رس کر 10 سے 15 منٹ میں ان کپس میں جمع ہو جاتا ہے۔
اگر دونوں کندھوں کے درمیان حجامہ کروایا جائے، تو یہ تمباکو نوشی ترک کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔اس سے خون کی صفائی ہو جاتی ہے۔بلند فشار الدم میں مدد ملتی ہے اور پھیپھڑوں کی صفائی ہو جاتی ہے۔اس کے لئے تین ماہ تک حجامہ کروایا جائے۔اس عرصے میں جہاں تمباکو نوشی کی بُری علت سے چھٹکارا ملتا ہے، وہیں سر درد، ذہنی دباؤ اور تناؤ میں خاصی کمی آتی ہے۔اس کے علاوہ حجامہ کئی بیماریوں کا موٴثر علاج گردانا جاتا ہے۔مثلاً سینے کا درد، بے خوابی، پاخانے کی جگہ پر ناسور، پیٹ کے نچلے حصے کا درد، پیچش، پیشاب بند ہونا، بہرا پَن، سائینو سائیٹس، نیند زیادہ آنا، پاؤں کی رگیں پھولنا، السر، عمومی سر درد، ران درد، پیشاب کے غدود کے مسائل، ٹی بی، نمونیا، سینے کی بیماریاں، معدے کی جلن، بدہضمی، بڑی آنت کے مسائل، ذہنی اضطراب و پریشانی، یادداشت کی کمزوری، کھانسی، مثانے کا ورم، گلے کے غدود کے مسائل، امراضِ چشم، بھوک نہ لگنا، گردن کے مہروں میں درد، گلے کا درد، دانت اور کان کے مسائل، لقوہ، آواز بند ہونا، جلدی بیماریاں اور پیشاب خارج ہونا وغیرہ۔
Browse More Healthart
موسمیاتی تبدیلی انسانی صحت کے لئے کتنی نقصان دہ
Mosmiyati Tabdeeli Insani Sehat Ke Liye Kitni Nuqsan Deh
حجامہ تمباکو نوشی سے نجات کا موٴثر علاج
Hijama Tambako Noshi Se Nijat Ka Muasar Ilaj
بچوں میں سر درد کی وجوہات
Bachon Mein Sar Dard Ki Wajuhat
ہیپاٹائٹس
Hepatitis
ٹی بی کے علاج کے مضر اثرات اور ان سے بچاؤ
TB Ke Ilaj Ke Muzir Asrat Aur In Se Bachao
کوئلہ باربی کیو کا اہم جزو اور کئی فوائد کا حامل
Coal Barbecue Ka Aham Juzw Aur Kayi Fawaid Ka Hamil
مہندی کئی طبی مسائل کا موٴثر علاج
Mehndi Kayi Tibbi Masail Ka Muasar Ilaj
برسات کا موسم بیماریوں کا موسم
Barsaat Ka Mausam Bimariyon Ka Mausam
گرمی کو شکست دیں
Garmi Ko Shikast Dein
شیزوفرینیا
Schizophrenia
عید پر بسیار خوری سے اجتناب ضروری
Eid Par Basyar Khori Se Ijtinab Zaroori
ملیریا ۔ بچاؤ ممکن بھی، سہل بھی
Malaria - Bachao Mumkin Bhi, Sahal Bhi