Insaani Dimag - - - Heraat Angeez Machine - Article No. 707

انسانی دماغ۔ حیرت انگیز مشین - تحریر نمبر 707
پیدائش کے وقت انسانی دماغ کا وزن تقریباََ ایک پونڈ (آدھے کلو سے بھی کم) ہوتا ہے لیکن جب انسان چھے سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو دماغ کا وزن تین پونڈ تک ہوجاتا ہے
بدھ 25 مارچ 2015
پیدائش کے وقت انسانی دماغ کا وزن تقریباََ ایک پونڈ (آدھے کلو سے بھی کم) ہوتا ہے لیکن جب انسان چھے سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو دماغ کا وزن تین پونڈ تک ہوجاتا ہے۔ وزن میں اضافے کا سبب کیا ہے؟ ماہرین کے مطابق جب ہم کھڑا ہونا ،باتیں کرنا اور چلنا سیکھ رہے ہوتے ہیں تو اس دوران ہمارے دفاغ میں رابطوں کا ایک جال بچھنے لگتا ہے اور یوں دماغ کا وزن بڑھ جاتا ہے۔
ہمارے دماغ میں تقریباََ سو ارب خلیات ہوتے ہیں۔ ایک دماغی خلیے کے دیگر دماغی خلیات کے ساتھ ایک ہزار سے دس ہزار تک رابطے ہوتے ہیں اور ان خلیات کے درمیان پیغامات کی منتقلی ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے ہو جاتی ہے۔
ہمارے دماغ کا دایاں حصہ جسم کے بائیں حصے کو قابو میں کرتا ہے جبکہ دماغ کا بایاں حصہ جسم کے دائیں حصے کو کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔
(جاری ہے)
دماغ کا وزن کُل جسمانی وزن کا تقریباََ دو فیصد ہوتا ہے لیکن یہ دماغ پورے جسم کو فراہم کی جانے والی اوکسی جن کا بیس فیصد اور پوری جسمانی توانائی کا بیس سے تیس فیصد استعمال کرتا ہے۔
دماغ سے ہمارے پٹھوں تک کوئی عمل کرنے کا پیغام چار سو کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پہنچتا ہے۔
ایک دماغی اعصابی خلیے کا موٹا پن چار مائکرون ہوتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس طرح کے تیس ہزار خلیات ایک پِن (PIN) کے سرے پر سما سکتے ہیں۔
ایک بالغ ڈدولفن کے دماغ کا وزن بالغ انسان کے دماغ جتنا ہوتا ہے تاہم ہاتھی کا دماغ ہمارے دماغ کے مقابلے میں چار سے پانچ گنا بڑا ہوتا ہے۔
اگر دماغ کو صرف پانچ سے دس منٹ تک کسی وجہ سے اوکسی جن فراہم نہ ہو سکے تو اسے شدید نقصان پہنچ سکتا ہے اور جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
انسانی دماغ میں خون کی نالیوں کا جو جال سا بچھا ہوا ہے اس کی مجموعی لمبائی تقریباََ سات سو کلو میٹر ہے۔
ہر بار جب کوئی نیا خیال آپ کے ذہن میں اُبھرتا ہے یا کوئی نئی چیز یاد آتی ہے تو آپ کے دماغ میں دو یا دو سے زیادہ خلیات کے درمیان نئے رابطے وجود میں آجاتے ہیں۔
جب آپ جاگ رہے ہوتے ہیں اس وقت آپ کا دماغ پچیس واٹ طاقت کی بجلی پیدا کر رہا ہوتا ہے۔ یہ بجلی ایک بلب روشن کرنے کے لئے کافی ہے۔
Browse More Healthart

رمضان میں کونسی غذا کھائے اور کن سے پرہیز کریں
Ramzan Mein Konsi Ghiza Khaye Aur Kin Se Parhez Karen

روزہ رکھنے سے انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں
Roza Rakhne Se Insani Jism Mein Kya Tabdiliyan Aati Hain

حسِ مزاح صحت کی کنجی
Hiss E Mizah Sehat Ki Kunji

اُف سر درد
Uff Sar Dard

ہر وقت تھکاوٹ کا احساس کیوں
Har Waqt Thakawat Ka Ehsaas Kyun

طلوعِ آفتاب سے قبل جاگنے کے فوائد
Tulu E Aftab Se Qabal Jagne Ke Fawaid

منہ کی بدبو دور کیسے کی جائے
Munh Ki Badboo Door Kaise Ki Jaye

خراٹے لینے والے شریکِ حیات سے خبردار
Kharate Lene Wale Shareek E Hayat Se Khabardar

اچھی طرح چبائیے
Achi Tarah Chabaiye

مسوفونیا ۔ ایک عام مگر پُر اسرار مرض
Misophonia - Aik Aam Magar Pur Asrar Marz

لو تھائی رائیڈ ہارمونز بچے کی نشو و نما پر اثر انداز ہوتے ہیں
Low Thyroid Hormone Bache Ki Growth Par Asar Andaz Hote Hain

چنبل
Psoriasis