Jaundice An Ancient Disease - Article No. 777

یرقان ایک قدیم بیماری - تحریر نمبر 777
کم علم لوگ جھاڑ پھونک سے اس کاعلاج کرواتے ہیں۔
منگل 22 ستمبر 2015
کچھ لوگ تو اس افواہ پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ یرقان یعنی ہیپاٹائٹس اسے کاصرف ایک علاج ہے کہ اسے جھاڑنے والا ہی جھاڑے،شعبدہ باز اس کم علمی کابھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔
(جاری ہے)
انگلی پر معمولی ساز عفرانی رنگ لگاکر پیتل کی پلیٹ میں چونے کا پانی پھیلا لیتے ہیں پھر اس پلیٹ میں مریض کو ہاتھ رکھنے کا کہتے ہیں مریض جب ہاتھ رکھ لیتا ہے تو عامل چلو میں پانی لے کرمریض کی کہنی سے کلائی تک دھوتے جاتے ہیں۔
زعفرانی رنگ کی وجہ سے پانی کارنگ بدلتا رہتا ہے۔مریض یہ سمجھتا ہے کہ اس کے اندر کاپیلیا نکل رہا ہے اور وہ نفسیاتی طور پر خود کوصحت مند سمجھنے لگتا ہے۔یہ بھی حقیقت ہے کہ ہرانسان کے اندرایک ڈاکٹر چھپا ہوتا ہے یعنی اس کی مدافعتی قوت وہ اندرہی اندر اپنا کام شروع کردیتی ہے اور جسم کی قوت مدافعت جگر میں پھیلے وائرس کو شکست دے دیتی ہے۔پانی میں اگر آلودگی ہوئی یا کسی بھی ذریعہ سے جراثیم سرایت کر گیا ہے یاپھر غذا میں شامل ہوگیا تو پھر یہ سمجھ لیں کہ متاثرہ شخص کو یرقان ہونا ہی ہونا ہے۔یرقان کی علامات
متلی،قے شروع ہوجائے گی۔دست لگنا،پیشاپ کی رنگت کاگہرازرد ہونا،آنکھوں کی سفیدی پرپیلاپن غالب آجائے گا،جلد پربھی پیلا پن نظر آنے لگے گا۔تھکن اور گراوٹ کااحساس شدت اختیار کرلے گا۔بھوک میں کمی آجائے گی اور اگرزبردستی کھلایا جائے تو متلی بھی شروع ہوسکتی ہے۔اب آپ خود غور کریں کہ کیا ان حالات میں ڈاکٹر کی بجائے جھاڑ پھونک کرنے والوں سے رجوع کرنا بہتر ہے جب کہ ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کے اعدادوشمار ہمارے سامنے ہیں۔ریاست ہائے امریکا میں ہیپاٹائٹس اے سے متاثرہ افراد میں70فیصد سے 50فیصد افراد کو سنگین پیچیدگیوں کے باعث اسپتال میں داخلے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔برطانیہ میں ہیپاٹائٹس اے سے متاثرہ45فیصد سے60فیصد جگر کے فیل ہونے جیسی سنگین پیچیدگیوں کاشکار ہوجاتے ہیں۔ارجنٹائن میں ہیپاٹائٹس اے میں مبتلا جگر کی شدید سوزش کاشکار ہونے والے 25فیصد مریضوں کوجگر کی منتقلی کاآپریشن کروانا پڑتاہے۔
آغا خان اسپتال کراچی میں ایک جائزے کے مطابق 2013ء سے2014ء تک کے عرصے میں ہیپاٹائٹس اے میں مبتلا2860افراد بغرض علاج لائے گئے۔ان میں963افراد کو پیچیدگیوں کے باعث اسپتال میں داخلے پر مجبور ہونا پڑا۔مزید برآں داخل شدہ مریضوں میں سے47مریض جگر کی کارکردگی متاثر ہونے یافیل ہونے جیسی سنگین پیچیدگیوں میں مبتلا پائے گئے۔مذکورہ جائزے میں اس بات کی سفارش کی گئی ہے کہ ہیپاٹائٹس اے سے پیدا شدہ پیچیدگیو اور اموات سے بچنے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کالگوانا انتہائی اہم ہے۔
Browse More Healthart

ماہِ صیام اور ذیابیطس کے مریض
Mah E Siyam Aur Diabetes Ke Mareez

رمضان میں کونسی غذا کھائے اور کن سے پرہیز کریں
Ramzan Mein Konsi Ghiza Khaye Aur Kin Se Parhez Karen

روزہ رکھنے سے انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں
Roza Rakhne Se Insani Jism Mein Kya Tabdiliyan Aati Hain

حسِ مزاح صحت کی کنجی
Hiss E Mizah Sehat Ki Kunji

اُف سر درد
Uff Sar Dard

ہر وقت تھکاوٹ کا احساس کیوں
Har Waqt Thakawat Ka Ehsaas Kyun

طلوعِ آفتاب سے قبل جاگنے کے فوائد
Tulu E Aftab Se Qabal Jagne Ke Fawaid

منہ کی بدبو دور کیسے کی جائے
Munh Ki Badboo Door Kaise Ki Jaye

خراٹے لینے والے شریکِ حیات سے خبردار
Kharate Lene Wale Shareek E Hayat Se Khabardar

اچھی طرح چبائیے
Achi Tarah Chabaiye

مسوفونیا ۔ ایک عام مگر پُر اسرار مرض
Misophonia - Aik Aam Magar Pur Asrar Marz

لو تھائی رائیڈ ہارمونز بچے کی نشو و نما پر اثر انداز ہوتے ہیں
Low Thyroid Hormone Bache Ki Growth Par Asar Andaz Hote Hain