Jild Ki Neechay Jama Hojane Wali Charbi Ki Wajah Kya Hai - Article No. 1384

Jild Ki Neechay Jama Hojane Wali Charbi Ki Wajah Kya Hai

جلد کی نیچے جمع ہوجانے والی چربی کی وجہ کیا ہے؟ - تحریر نمبر 1384

جلد کے نیچے کسی قدر چربی جمع ہو جاتی ہے ۔جلد کے نیچے جمع ہونے والی یہ چربی سیلو لائٹ کہلاتی ہے ۔یہ چربی عام طور پر رانوں ۔کو لہوں اور ان سے ملحقہ حصوں پر جمع ہوتی ہے اوروزن میں اضافہ کا باعث بنتی ہے ۔

بدھ 10 اکتوبر 2018

جلد کے نیچے کسی قدر چربی جمع ہو جاتی ہے ۔جلد کے نیچے جمع ہونے والی یہ چربی سیلو لائٹ کہلاتی ہے ۔یہ چربی عام طور پر رانوں ۔کو لہوں اور ان سے ملحقہ حصوں پر جمع ہوتی ہے اوروزن میں اضافہ کا باعث بنتی ہے ۔
اس چربی کے جمع ہونے کی وجہ کیا ہے ؟
اس چربی کے جمع ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جسم سے فاسد مواد کا اخراج درست طور پر نہیں رہا ہے لہٰذا یہ فاسد مادے چربی میں شامل ہو کر جسم میں جمع ہو رہے ہیں ۔


یہ مسئلہ محض موٹا پے کے شکار لوگوں کا مسئلہ ہی نہیں ہے بلکہ اس مسئلے کا شکار دبلے پتلے اور اسمارٹ افراد بھی ہو سکتے ہیں ۔
جلد کے نیچے جمع ہونے والی چربی کو تحلیل کرنے کے لیے جسم کے ان حصوں کا مساج ضروری ہے جہاں پر یہ چربی جمع ہورہی ہے تا کہ چربی کی شکل میں جمع ہونے والا فاسد مواد تحلیل ہو جائے اور جلد کا تناؤ بھال ہو جائے ۔

(جاری ہے)


ٹانگوں کی کئی اقسام کی ورزش مثلاََ جاگنگ ۔

سائیکلنگ وغیرہ بھی اس چربی کو تحلیل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے ۔
جلد کے نیچے جمع ہوجانے والی چربی تحلیل کرنے کی عمل کے مختلف مراحل
چربی تحلیل کرنے والاخصوصی آئل (سیلو لائٹ آئل )بروئے کا ر لائیں ۔
اس آئل کی مدد سے کو لہوں اور اس سے ملحقہ حصوں کا مساج کریں ۔
مساج کرنے کے لیے جو طریقہ اختیار کیا جا سکتا ہے وہ یہ ہے کہ متاثر جگہ کے گوشت کو پہلے ایک ہاتھ میں پکڑ کر کسی قدر اوپر اٹھائیں اور اس کے بعد دوسرے ہاتھ کے ساتھ اس حصے کا مساج کریں ۔

ضرورت کی پیش نظر کسی قدر مزید آئل لگائیں اور گھنٹوں تارانوں کے بالائی حصے تک کے حصوں کو تھپتھپائیں ۔
گھنٹوں کے عقبی حصوں تا کو لہوں کے عقبی حصے یہی عمل سر انجام دیں ۔
یہی عمل دونوں ٹانگوں پر بھی سر انجام دیں ۔
گھنٹے تاران کے بالائی حصے تک ٹانگ کو آگے اور پیچھے سے دبائیں ۔گوشت کو دبادبا کر اوپر اٹھائیں تا کہ خون کی گردش کی رفتار تیز ہو سکے اور فاسد مادے خارج ہو سکیں ۔
اس عمل کو دوسری ٹانگ پر بھی سر انجام دیں۔
گھنٹوں سے کسی قدر اوپر دونوں ہاتھ ٹانگ کے گرد لپیٹ کر گوشت کوران کے رخ کھینچیں ۔
یہ عمل دوسری ٹانگ پر بھی سر انجام دیں ۔

Browse More Healthart