Jismani O Zehni Sehat Ke Liye Bharpur Neend Zaroori Hai - Article No. 2901
جسمانی و ذہنی صحت کے لئے بھرپور نیند ضروری ہے - تحریر نمبر 2901
سونے کی حالت میں جہاں جسمانی مشینری کی مرمت ہوتی ہے، وہیں روح بھی نورانی روشنیوں سے سیراب ہوتی ہے
بدھ 13 نومبر 2024
دن بھر کی مشقت کے بعد رات کی بھرپور نیند توانائیاں بحال کر دیتی ہے۔یہ ایک قدرتی عمل ہے کہ سونے کی حالت میں جہاں جسمانی مشینری کی مرمت ہوتی ہے، وہیں روح بھی نورانی روشنیوں سے سیراب ہوتی ہے، نتیجتاً سو کر اُٹھنے کے بعد ہمیں تازگی اور ایک نئے جوش و ولولے کا احساس ہوتا ہے۔جسمانی مشینری کی مرمت کے لئے ہمیں کوئی اہتمام نہیں کرنا پڑتا کہ یہ کام اللہ کے مربوط نظام کے تحت انجام پاتا ہے، البتہ روح کو نورانی روشنیوں سے سیراب کرنے کے لئے قرآنِ پاک کا کچھ حصہ پڑھ لیا جائے۔نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے:”جو شخص اپنے بستر پر آرام کرنے کے وقت قرآنِ پاک کی کوئی سورت پڑھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے پاس ایک فرشتہ بھیجتا ہے۔
(جاری ہے)
یہ فرشتہ ہر تکلیف دہ چیز سے اس کے بیدار ہونے تک اس کی حفاظت کرتا ہے، خواہ وہ کسی بھی وقت نیند سے بیدار ہو۔“
سونے کے لئے ایسی جگہ کا انتخاب کریں، جہاں تازہ ہوا کا گزر ہو۔
طبی اعتبار سے سونے سے قبل ورزش کرنا ٹھیک نہیں، اس کے بجائے مراقبہ یا آسان یوگا کی مشق کر سکتے ہیں۔نیند کا دورانیہ اتنا ہو کہ صبح تازہ دم بیدار ہوں۔کہا جاتا ہے کہ روزانہ آٹھ گھنٹے کی نیند ضروری ہے، وگرنہ جسمانی و ذہنی صحت کو نقصان پہنچتا ہے۔اس ضمن میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی مطلوبہ مقدار ہر فرد کی مختلف ہوتی ہے، لہٰذا کسی دوسرے کے ساتھ موازنہ کرنے یا نیند کے دورانیے کے بارے میں زیادہ فکر کرنے کی قطعاً ضرورت نہیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ صبح اُٹھنے کے بعد تھکاوٹ کے بجائے تازگی محسوس ہو۔اگر بے خوابی کی شکایت ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔سیلف میڈی کیشن یا نیند کی دوائیوں پر انحصار سے گریز کریں۔یاد رکھیے، جسمانی و ذہنی صحت کے لئے بھرپور نیند ضروری ہے۔
Browse More Healthart
کھانے کے بعد احتیاط کریں
Khane Ke Baad Ehtiyat Karen
فضائی آلودگی خاموش قاتل
Air Pollution Khamosh Qatil
فلو وائرل بیماری
Flu Viral Bimari
جسمانی و ذہنی صحت کے لئے بھرپور نیند ضروری ہے
Jismani O Zehni Sehat Ke Liye Bharpur Neend Zaroori Hai
اے ڈی ایچ ڈی
Attention Deficit Hyperactivity Disorder (ADHD)
پولیو فری پاکستان
Polio Free Pakistan
مسواک
Miswak
تھائی رائیڈ گلینڈ جسم کی فیکٹری
Thyroid Gland Jism Ki Factory
تھکن دور کرنے والے عملی اقدامات
Thakan Dur Karne Wale Amli Iqdamat
خیال رکھیں، کہیں حرکتِ قلب رُک نہ جائے
Khayal Rakhain, Kahin Harkat E Qalb Ruk Na Jaye
اینٹی بائیوٹک میڈیسن بس ضرورت کے وقت
Antibiotic Medicine Bas Zaroorat Ke Waqt
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz