Ju Aa K Na Jaye Wo Burhapa Dekha - Article No. 2088
جو آکے نہ جائے وہ بڑھاپا دیکھا - تحریر نمبر 2088
ہفتہ فروری

مسعود احمد برکاتی
صحت ایک ایسی نعمت ہے جس کی قدر زندگی کے ہر دور میں کرنی چاہیے،لیکن نوجوانی اور جوانی میں صحت کی قدر کرنے کے بجائے ناقدری کی جاتی ہے اور صحت کے ہر اصول کے خلاف عمل کیا جاتا ہے۔بچپن میں تو خیر ماں باپ کچھ خیال رکھتے ہیں،لیکن چونکہ وہ خود بھی صحت و غذا کے بارے میں صحیح معلومات نہیں رکھتے،اس لئے ہمارے نونہال بھی صحت کے معیار پر پورے نہیں اترتے۔
بڑھاپے میں انسان کو صحت کی قدر ہو جاتی ہے اور یہ مجبوری بھی ہے۔جب صحت جواب دینے لگتی ہے اور بیماریاں زندگی کی ساتھی بن جاتی ہیں تو صحت کی طرف متوجہ ہونا قدرتی امر ہے،لیکن اگر بڑھاپے سے پہلے ہی جوانی اور ادھیڑ عمر میں سیدھے راستے پر چلا جائے اور صحت کے سادہ اور فطری اصولوں کا خیال رکھا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ بڑھاپا آرام اور سکون سے نہ گزرے۔
بلاشبہ بڑھاپے میں وہ طاقت و توانائی نہیں رہتی،جو نوجوانی اور جوانی میں ہوتی ہے،اسی لئے تو بڑھاپے کو ضعیف العمری بھی کہتے ہیں،لیکن صحت،صرف طاقت کا نام نہیں ہے،ہاں طاقت،صحت کا نتیجہ ہوتی ہے۔مقصد یہ ہے کہ بڑھاپے میں جوانی جیسی طاقت نہ ہونے کے باوجود صحت مند رہا جا سکتا ہے۔
صحت مند رہنے کے لئے سب سے پہلے اپنے طرز زندگی (لائف اسٹائل) پر غور کرنا ہوتا ہے۔ہم میں سے بیشتر لوگ اپنے خاندان،اپنی برادری،قصبے یا شہر کے طریقوں کے مطابق زندگی گزارتے ہیں۔اس میں صحت کو اولیت نہیں دی جاتی۔کھانے پینے،سونے جاگنے،اُٹھنے بیٹھنے اور چلنے پھرنے کی عادتیں اسی سانچے میں ڈھل جاتی ہیں،جو گھر کے دوسرے لوگوں کی عادتوں کا سانچا ہوتا ہے۔انھی عادتوں کا مجموعہ طرز زندگی ہوتا ہے۔
بڑھاپے میں عادتوں پر صحت کے نقطہ نظر سے غور کرنے کی خصوصی ضرورت ہوتی ہے اور اپنی عادتوں کو اس اعتبار سے ڈھالنا ہوتا ہے کہ وہ صحت کے لئے مضر نہ ہوں۔عبادت اور خدمت خلق کی طرف توجہ بھی صحت بخشی کی تاثیر رکھتی ہے۔
دوسری اہم چیز ورزش ہے۔ورزش کے بارے میں عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ جوانی کا کام ہے،لیکن ورزش ہر عمر میں ضروری اور مفید ہوتی ہے۔یہ ضروری ہے کہ ہر عمر کی ورزش میں فرق ہوتا ہے۔اسی طرح غذائی عادتوں کو بھی صحت کے لحاظ سے ڈھالنا ضروری ہے۔ اس عمر میں لذت کے بجائے صحت کو اہمیت دینی ضروری ہے۔
صحت ایک ایسی نعمت ہے جس کی قدر زندگی کے ہر دور میں کرنی چاہیے،لیکن نوجوانی اور جوانی میں صحت کی قدر کرنے کے بجائے ناقدری کی جاتی ہے اور صحت کے ہر اصول کے خلاف عمل کیا جاتا ہے۔بچپن میں تو خیر ماں باپ کچھ خیال رکھتے ہیں،لیکن چونکہ وہ خود بھی صحت و غذا کے بارے میں صحیح معلومات نہیں رکھتے،اس لئے ہمارے نونہال بھی صحت کے معیار پر پورے نہیں اترتے۔
بڑھاپے میں انسان کو صحت کی قدر ہو جاتی ہے اور یہ مجبوری بھی ہے۔جب صحت جواب دینے لگتی ہے اور بیماریاں زندگی کی ساتھی بن جاتی ہیں تو صحت کی طرف متوجہ ہونا قدرتی امر ہے،لیکن اگر بڑھاپے سے پہلے ہی جوانی اور ادھیڑ عمر میں سیدھے راستے پر چلا جائے اور صحت کے سادہ اور فطری اصولوں کا خیال رکھا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ بڑھاپا آرام اور سکون سے نہ گزرے۔
(جاری ہے)
صحت مند رہنے کے لئے سب سے پہلے اپنے طرز زندگی (لائف اسٹائل) پر غور کرنا ہوتا ہے۔ہم میں سے بیشتر لوگ اپنے خاندان،اپنی برادری،قصبے یا شہر کے طریقوں کے مطابق زندگی گزارتے ہیں۔اس میں صحت کو اولیت نہیں دی جاتی۔کھانے پینے،سونے جاگنے،اُٹھنے بیٹھنے اور چلنے پھرنے کی عادتیں اسی سانچے میں ڈھل جاتی ہیں،جو گھر کے دوسرے لوگوں کی عادتوں کا سانچا ہوتا ہے۔انھی عادتوں کا مجموعہ طرز زندگی ہوتا ہے۔
بڑھاپے میں عادتوں پر صحت کے نقطہ نظر سے غور کرنے کی خصوصی ضرورت ہوتی ہے اور اپنی عادتوں کو اس اعتبار سے ڈھالنا ہوتا ہے کہ وہ صحت کے لئے مضر نہ ہوں۔عبادت اور خدمت خلق کی طرف توجہ بھی صحت بخشی کی تاثیر رکھتی ہے۔
دوسری اہم چیز ورزش ہے۔ورزش کے بارے میں عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ جوانی کا کام ہے،لیکن ورزش ہر عمر میں ضروری اور مفید ہوتی ہے۔یہ ضروری ہے کہ ہر عمر کی ورزش میں فرق ہوتا ہے۔اسی طرح غذائی عادتوں کو بھی صحت کے لحاظ سے ڈھالنا ضروری ہے۔ اس عمر میں لذت کے بجائے صحت کو اہمیت دینی ضروری ہے۔
تاریخ اشاعت:
2021-02-20
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین سے متعلق
-
کورونا ویکسین اور جسم کا قدرتی نظام
-
قدیم مصری علاج․․․․پیروں کے ذریعے امراض کا خاتمہ
-
جاڑے میں احتیاط کریں
-
موسم سرما سے بچاؤ کے طریقے
-
الرجی کیا ہے؟
-
گلوبل وارمنگ کے مضر اثرات سے کیسے محفوظ رہا جائے
-
سردیاں آگئیں دھوپ تاپیے
-
شیاتسو․․․․پیچیدہ و مزمن بیماریوں کیلئے موزوں طریقہ علاج
-
کووڈ۔19 اور فلو میں فرق
-
کورونا وائرس کا خاتمہ بہت قریب
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2021 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.