Khajoor Behtareen Ilaaj Aur Mukammal Khoraak Hai - Article No. 1339

Khajoor Behtareen Ilaaj Aur Mukammal Khoraak Hai

کھجور بہترین علاج اور مکمل خوراک ہے - تحریر نمبر 1339

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا کہ جس گھر میں کھجور یں نہ ہوں ،وہ گھر ایسا ہے کہ جیسے اس میں رزق نہ اترا ہو ۔

پیر 30 جولائی 2018

کھجور ایسا پھل ہے جو زیادہ تر مصر اور خلیج فارس کے علاقے میں پایا جاتاہے ۔ویسے اب پاکستان میں بھی کاشت کی جارہی ہے ۔دنیا کی سب سے اعلیٰ کھجور عجوہ ہے جو سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ اور مضا فات میں پائی جاتی ہے ۔کھجور کا درخت بھی مقدس مانا جاتاہے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس درخت کو مسلمان کہاہے کیونکہ صابر ،شاکر اور اللہ کی طرف سے بر کت والا ہے ۔

قرآن مجید کے علاوہ دیگر مقدس کتابوں میں بھی جا بجا کھجو ر کا ذکر ملتا ہے ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا کہ جس گھر میں کھجور یں نہ ہوں ،وہ گھر ایسا ہے کہ جیسے اس میں رزق نہ اترا ہو ۔
کھجور ایک مکمل خوراک ہے
انسانی جسم کو در کار تمام تر حیا تین اور معد نیات کھجور میں پائے جاتے ہیں ۔رمضان المبارک میں افطار اور سحری کے وقت اس کا استعمال اس کی افا دیت کو ظاہر کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

افطارمیں انسانی جسم تمام دن (کبھی چودہ اور کبھی اس سے زائد گھنٹوں )کے لئے بغیر کچھ کھائے پئے تو انائی محسوس نہیں کرتا ۔اس لئے کھجور سے ا فطار فوری توانائی بہم پہچانے کا ذریعہ ہے۔
شدید گرمی کے عالم میں توانائی فوری طور پر بحال کرنا ہو تو کھجور سے پیاس بھی بجھتی ہے اورغذائیت بھی مہیا ہو سکتی ہے۔
پیٹ کے کیڑوں کاخاتمہ کرنا ہو تو کھجور نہارمنہ کھانا مفید ہے ۔

خون کی کمی کا شکار خواتین کو کھجور کھانے کی تلقین کی جاتی ہے خاص کر نئی ماؤں کے لئے یہ اکسیر کا درجہ رکھتی ہے ۔
غدودوں کی خرابی ، جھلیو ں کی سوزش ،غذائی کمی اور خون میں فولاد کی کمی دور کرنے کے لئے کھجور کھانا بے حد فائدہ دیتا ہے ۔
دل کے دور ے سے بچاؤ کے لئے اورشریانوں کی تنگی دور کرنے کے لئے بھی کھجور بے حد مفید پھل ہے ۔

دمے کے مریضوں کے لئے بھی یہ مفید ہے ۔حکیم اورطبیب کھجور کی پسی ہوئی گٹھلیوں کو بھی سانس اور دل کی تکالیف میں استعمال کر واتے ہیں ۔یہ بلغم کو خارج کر تی ہے لہٰذا تپ دق میں بھی بہترین غذائی علاج ہے ۔ اسی طرح پرانے قبض کی بہترین دواہے ۔
نئی ماؤں کی زچگی کے بعد کی کمزوری دور کرنے کے لئے دودھ میں کھجور ابال کر دی جاتی ہے ۔کھجور کو کھیرے کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے ۔مگر کشمش کے ساتھ مفید نہیں ۔اس طرح ایک وقت میں 7یا 8دانے کھانا کافی ہوتا ہے بشر طیکہ مریض طویل بیماری سے اٹھا ہو۔
بیشتر فوائد کے ساتھ ساتھ کھجور ہر عمر کے فرد کے لئے بہترین غذا ہے ۔یہ اعصابی نظام ،حسا سیت اور رات میں دکھائی نہ دینے جیسی شکایات میں بھی بہترین علاج ہے ۔

Browse More Healthart