Khajoor Mufeed Or Sasta Phaal - Article No. 803
کھجور ۔ مفید اورسستا پھل - تحریر نمبر 803
کھجور تاریخی لحاظ سے خاصا قدیم پھل ہے۔ مصر اور افریقہ کی پرانی تہذیبوں میں بھی اس کا ذکر ملتا ہے ۔ کھجور ایک مفید پھل ہے۔ قرآن کریم میں بھی کھجور کی افادیت بیان کی گئی ہے
ہفتہ 31 اکتوبر 2015
کھجور تاریخی لحاظ سے خاصا قدیم پھل ہے۔ مصر اور افریقہ کی پرانی تہذیبوں میں بھی اس کا ذکر ملتا ہے ۔ کھجور ایک مفید پھل ہے۔ قرآن کریم میں بھی کھجور کی افادیت بیان کی گئی ہے۔ کھجور کو نبی کریم کا پسندیدہ پھل ہونے کا درجہ بھی حاصل ہے۔ کھجور صرف رمضان کے مہینے میں ہی نہیں کھانی چاہیے ، بلکہ سارا سال کھانی چاہیے، کیو ں کہ قدرت نے اس چھوٹے سے پھل میں بے انتہا لذت وغذائیت رکھی ہے، جب ہی عرب ممالک میں اسے سارا سال کھایا جاتا ہے۔
غذائی اعتبار سے کھجور کا مزاج گرم تر ہے۔ اس میں پوٹاشیئم کی وافر مقدار ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں فولاد کیلسئیم اور جست (زنک) بھی پایا جاتا ہے ، جب کہ چکنائی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ کھجور کم زروی بھی دور کرتی ہے۔
(جاری ہے)
طب نبوی کے مطابق اگر کھجور کو ککڑی کے ساتھ کھایا جا ئے تو یہ جسمانی کم زروی کو رفع کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
کھجور میں وافر مقدار میں ریشہ بھی ہوتاہے ، جو جسم میں جمع شدہ کولیسٹرول کو خون میں شامل ہونے سے روکتا ہے۔ علی الصباح یارات کو سوتے وقت تین کھجوریں کھانے سے یا د داشت بہتر ہو جاتی ہے۔ کھجور زودہضم ہوتی ہے، تاہم کم زور ہاضمے والے افراد کو ایک وقت میں زیادہ کھجور کھانے سے گریز کرنا چاہیے، کیوں کہ اپنی گرم تاثیر کی بدولت یہ معدے کو متاثر کر سکتی ہے۔
دورانِ حمل، خصوصاََ حمل کے آخری چار ہفتوں میں کھجور باقاعدگی سے کھانے سے زچگی کا عمل آسان ہو جاتا ہے۔
کھجور کو قدرتی ایسیرین بھی کہا جاتاہے، کیوں کہ یہ مختلف قسم کے درد،خاص طور پر سر کے درد میں مفید ثابت ہوئی ہے۔ یہ وزن بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ کھجور شدید کھانسی ک دُور کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے اور بلغم کا خارج کرتی ہے۔ قدرتی غذائیت کے باعث یہ دل، پٹھوں ، دماغ ، شریانوں، سینے اور ہڈیوں کو طاقت دیتی ہے۔
کھجور کی افادیت سے مکمل طور پر فیض یا ب ہونے کے لئے اس کی مختلف مقوّی اور مزے دار ڈشیں بھی تیار کی جاسکتی ہیں۔ کھجور میں دودھ اور معمولی مقدار میں شکر یا شہد شامل کر کے عمدہ ملک شیک تیار کیا جا سکتاہے۔
کھجوروں میں میوا بھرنے کے لئے کھجوروں کو چاک کر کے گھٹلیاں نکال لی جاتی ہیں۔ پھر یسے ہوئے بادام، پستے اور کھوپرے میں کھویا ملاکر کھجوروں میں بھر لیا جاتا ہے۔ میوے اور کھوئے سے بھری ہوئی کھجورین مزے دار اور غذائیت بخش ہوتی ہیں۔
کھجور ایک سستا اور مفید پھل ہے۔ رمضان کے مہینے میں اس کثرت سے کھایا جاتاہے، تاہم اسے اعتدال کے ساتھ ہی کھانا چاہیے، تاکہ اس سے تمام ممکنہ فوائد حاصل کیے جاسکیں۔
Browse More Healthart
کھانے کے بعد احتیاط کریں
Khane Ke Baad Ehtiyat Karen
فضائی آلودگی خاموش قاتل
Air Pollution Khamosh Qatil
فلو وائرل بیماری
Flu Viral Bimari
جسمانی و ذہنی صحت کے لئے بھرپور نیند ضروری ہے
Jismani O Zehni Sehat Ke Liye Bharpur Neend Zaroori Hai
اے ڈی ایچ ڈی
Attention Deficit Hyperactivity Disorder (ADHD)
پولیو فری پاکستان
Polio Free Pakistan
مسواک
Miswak
تھائی رائیڈ گلینڈ جسم کی فیکٹری
Thyroid Gland Jism Ki Factory
تھکن دور کرنے والے عملی اقدامات
Thakan Dur Karne Wale Amli Iqdamat
خیال رکھیں، کہیں حرکتِ قلب رُک نہ جائے
Khayal Rakhain, Kahin Harkat E Qalb Ruk Na Jaye
اینٹی بائیوٹک میڈیسن بس ضرورت کے وقت
Antibiotic Medicine Bas Zaroorat Ke Waqt
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz