Khalis Anaj Se Bani Ghazain Khane Wale - Article No. 743

Khalis Anaj Se Bani Ghazain Khane Wale

خالص اناج سے بنی غذائیں کھانے والے دل کے امراض سے محفوظ رہتے ہیں - تحریر نمبر 743

ماہرین کا کہنا ہے کہ اناج ایک ایسی جادو کی گولی ہے جو وٹامنز ،معدنیات اور فائبر سے بھری ہوتی ہے اسی لئے اناج کو صحت کیلئے ایک خزانہ سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ ہائی فائبر یا زیادہ ریشوں والی خوراک کے صحت پر فوائد کے بارے میں لوگوں کو بہت پہلے سے علم ہے۔ نئی تحقیق میں تجزیہ کاروں نے معلوم کیا ہے

ہفتہ 18 جولائی 2015

ماہرین کا کہنا ہے کہ اناج ایک ایسی جادو کی گولی ہے جو وٹامنز ،معدنیات اور فائبر سے بھری ہوتی ہے اسی لئے اناج کو صحت کیلئے ایک خزانہ سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ ہائی فائبر یا زیادہ ریشوں والی خوراک کے صحت پر فوائد کے بارے میں لوگوں کو بہت پہلے سے علم ہے۔ نئی تحقیق میں تجزیہ کاروں نے معلوم کیا ہے کہ کیا اناج کھانے کے صحت پر طویل مدتی اثرات مرتب ہوتے ہیں یا نہیں؟ بارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق روز دلیہ ایک چھوٹا پیالہ کھانا لمبی اور صحت مند زندگی کی کلیدبن سکتا ہے۔
سائنس دانوں نے ایک وسیع پیمانے پر کی جانے والی تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا کہ جو لوگ خالص اناج سے بنی غذائیں کھاتے ہیں ان میں دل کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے دل کے امراض سے مرنے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

سائنسی جریدے کے شائع ہونے والی تحقیق سے وابستہ محقیقن نے 14 برس سے زائد عرصے تک 100000 افرا کی غذا اور صحت کے نتائج کی نگرانی کی۔

یہ تمام لوگ 1984 میں صحت مند تھے جب ان کا اندراج ہوا تھا لیکن جب 2010 میں ایک بار پھر ان کا صحت کے بارے میں معلومات اکٹھی کی گئی پتا چلا کہ شرکاء میں سے 26000 لوگوں کی موت واقع ہو گئی تھی۔ تاہم جن لوگوں کی خوراک میں اناج مکئی دلیہ اور جو زیادہ مقدار میں شامل تھا وہ بہت سی بیماریوں بالخصوص دل کے مرض سے محفوظ رہے تھے۔ تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ خالص اناج کی 28 گرام یا ایک چھوٹا پیالہ ریشہ دار غذا مثلاََ دلیہ دن میں ایک بار کھانے سے موت کے خطرے کو 5فیصد اور دل کے امراض کو 9فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔
ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ سے منسلک ڈاکٹر بانگیووو نے کہنا کہ ہمارے معالعہ سے موجودہ غذائی ہدایات کی حمایت ہوئی ہے جس میں اناج کی کھپت میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نتہائج نے ایسا امید افزا ثبوت فراہم کیا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ خالص اناج کا کھانا کھانے کے فوائد سے متوقع زندگی میں تو سیع ہو سکتی ہے مصنف کے مطابق بھوسے والی اناج میں چوکر اور جراثیم رہ جاتے ہیں اسی لئے اس میں صاف کئے ہوئے اناج مثلاََ سفید چاول، سفید پاستا، سفید آٹے کے مقابلے میں 25 فیصد سے زائد اضافی پروٹین ہوتا ہے۔
بقول ڈاکٹر بانگیوو پچھلے مطالعے میں دکھا گیا تھا کہ خالص اناج کا استعمال کرنے سے ہڈیوں کی کثافت بلڈ پریشر میں کمی اور پیٹ میں صحت مند بیکٹیریا کو فروغ ملتا ہے اور ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھا جا سکتا ہے ۔ جس کی وجہ سے دل کے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔جب جسم میں قدرتی قوت مدافعت بڑھانے کی بات آتی ہے تو بِیٹا گلوکن صحت مند رہنے کی جنگ میں ایک اہم ہتھار ہوتاہے لیکن چونکہ واحد راستہ بیرونی ذرائع ہوتے ہیں جو بالخصوص اناج خمیر، گندم، مشروم اور بالخصوص جئی میں بھرا ہوتا ہے جئی کو بنیادی طور پر اسی وجہ سے دل کے لئے صحت مند خوراک کہا جاتا ہے۔
دلیے کو برسوں سے ایک غذائیت بخش ناشتہ خیال کیا جاتا ہے۔ جو ریشہ دار غذا ہے جس سے دیر تک بھوک نہیں لگتی ہے اور آپ بہترمحسوس کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں اور ڈائٹگ کرنے والوں کا صبح کا ناشتہ میں اناج انتخاب ہوتا ہے۔ اناج بہت سی غذائی ہدایات میں بڑے پیمانے پر شامل ہے کیونکہ یہ زنک ،تانبا، میگنیشیم، ائرن اور تھائیم پر مشتمل ہوتا ہے خیال کیا جاتا ہے کہ خالص اناج کھانے سے جسم میں مائع تکسیڈ مادہ یا اینٹی اکسیڈینٹس کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جو خلیوں کو فری ریڈیکلز نامی مالیکولز سے مابچاتا ہے ۔ نئی تحقیق بتاتی ہے کہ اگر زیادہ لوگ اناج کو غذا کے طور پر شامل کرتے ہیں تو ہر سال ہزاروں جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

Browse More Healthart