Kharate Lene Wale Shareek E Hayat Se Khabardar - Article No. 2928

Kharate Lene Wale Shareek E Hayat Se Khabardar

خراٹے لینے والے شریکِ حیات سے خبردار - تحریر نمبر 2928

اپنے ساتھی کے خراٹوں سے صحت مند ساتھی کی نیند اتنی بُری طرح متاثر ہوئی کہ جسم کا قدرتی توازن بگڑ گیا

جمعرات 30 جنوری 2025

بظاہر بے ضرر محسوس ہونے والے اور عمومی مزاحیہ تنقید کا نشانہ بننے والے خراٹے آپ کے شریکِ حیات کی زندگی کے لئے ایک بڑا خطرہ بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔یونیورسٹی آف Surrey میں Lloyds Pharmacy کے ہیڈ آف میڈیسنز ڈاکٹر Chris Frost کی تحقیقی ٹیم کی پیش کردہ ریسرچ رپورٹ کے مطابق ”خراٹے لینے والے شریکِ حیات کے ساتھ سونا ایک خراٹے نہ لینے والے فرد کی زندگی کے لئے ایک ایسا یقینی خطرہ ثابت ہو سکتا ہے‘ جس کی وجہ سے وہ اپنی زندگی سے بھی ہاتھ دھو سکتا ہے۔
اس تحقیق میں بغرضِ مشاہدہ تقریباً 50 ایسے جوڑوں کو ایک ساتھ رکھا گیا‘ جن میں سے 25 جوڑے ایسے تھے جو حال میں ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ بقیہ 25 جوڑے اپنی شادی شدہ زندگی کی کئی بہاریں دیکھ چکے تھے۔ان سب جوڑوں میں ایک قدرِ مشترک یہ تھی کہ ہر جوڑے کا ایک ساتھی خراٹے لیتا تھا۔

(جاری ہے)


تحقیقی مشاہدے کے آغاز سے قبل خراٹے نہ لینے والے افراد کا بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر لیول چیک کیا گیا جو سب کا نارمل تھا لیکن چند ماہ گزرنے کے بعد جب یہ تمام ٹیسٹ دوبارہ لئے گئے تو تقریباً تمام جوڑوں کے چیک کئے جانے والے گزشتہ صحت مند بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر لیول میں اس تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا تھا جو وقت گزرنے کے ساتھ بتدریج اتنی خطرناک صورتحال میں تبدیل ہو سکتا تھا کہ وہ فرد کو ہارٹ اٹیک اور بے ہوشی کے دورے پڑنے تک کی اذیت سے دو چار کرنے کا باعث بن سکتا تھا۔

کیونکہ اپنے ساتھی کے خراٹوں سے صحت مند ساتھی کی نیند اتنی بُری طرح متاثر ہوئی کہ جسم کا قدرتی توازن بگڑ گیا اور اگر یہ صورتحال مسلسل صحت مند ساتھی کو پریشان کرتی رہی تو عین ممکن ہے کہ رفتہ رفتہ اس کا اعصابی نظام کمزور ہونے سے اس کا جسم بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرنے کی صلاحیت بھی کھو دے۔

Browse More Healthart