Kia Aap Kay Baal Bhi Waqt Se Pehlay - Article No. 792
کیا آپ کے بال بھی وقت سے پہلے سفید ہونے لگے ہیں - تحریر نمبر 792
منگل 13 اکتوبر 2015

ڈاکٹر اعجاز حسین:عام طور پر ایشیائی لوگوں کے بالوں کارنگ سیاہ ہوتا ہے اور50برس کی عمر کے بعد ہی بال سفید ہوتے ہیں۔جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ بالوں میں موجود رنگت کوسیاہ بنانے والا سیل(Cell) یعنی میلانن(Melanin) عمربڑھنے کے ساتھ ساتھ رنگ بنانا کم کردیتا ہے جس سے بالوں کاقدرتی رنگ سفیدی میں بدل جاتا ہے۔اسی لئے سفید بال بڑھتی عمرکی علامت سمجھے جاتے ہیں مگر20برس سے کم عمری میں لڑکیوں کے بال سفید ہونا پری میچورٹی(Pre maturity) ہے۔اب تک میڈیکل سائنس میں کوئی ایسا علاج دریافت نہیں ہوا جس کے ذریعے سفید بالوں کوقدرتی طور پر دوبارہ کالا کیا جاسکے ہاں البتہ سفید بالوں کے بڑھنے کی رفتار کوسست ضرور کیا جاسکتا ہے۔بہتر ہے کہ ایسی غذائیں کھائیں جن کے ذریعے جسم کو اینٹی آکسیڈنٹس(Antioxadants) کی مناسب مقدار مہیا ہوتی رہے۔
سفید بالوں سے متعلق مفروضے:
عام طور پر کہا جاتا ہے کہ دماغ کی کمزوری کی وجہ سے کم عمری میں ہی بال سفید ہوجاتے ہیں۔کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر سر میں سفید بال نظر آئے تو اسے فوراََ کھینچ دیں،بال مزید نہیں بڑھتے جبکہ کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ سفید بال کھینچنے سے بال مزید تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں۔ماہرین نفسیات کے مطابق ذہنی دباؤ اور سٹریس جیسے نفسیاتی مسائل کی بناپر کم عمری میں بال سفید ہوسکتے ہیں۔ان کایہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ سوچ بچار کرنے والے لوگ جلد بوڑھے لگنے لگتے ہیں اور ماہرین طب کاماننا ہے کہ دائمی نزلہ یعنی پرنا نزلہ بال سفید کرنے کاباعث بنتا ہے مگر اب تک میڈیکل سائنس میں ان میں سے ایک بھی مفروضہ درست ثابت نہیں ہوسکا۔
بال سفید ہونے کی کئی وجوہات ہیں
(1) وراثتی مسئلہ(2)تھائی رائیڈگلینڈز(Thyroid Glands) کی خرابی(3) وٹامن بی ٹویلو(B12) کی کمی(4) وٹامن ای(Vitamin E) کی کمی( 5) بعض اوقات جسم کاڈیفنس سسٹم (Defence System) کمزور ہوجاتا ہے اور اپنے ہی ٹشوز(Tissues) کوکھانے لگتا ہے اسی طرح بالوں کی جڑوں میں موجود سیلز(Cells) جن سے بالوں کارنگ کالا بنتا ہے،ختم ہوجاتے ہیں اور نتیجتاََ بال سفید ہونے لگتے ہیں۔
سفید بالوں کو چھپانا ممکن ہے
پہلے سے موجود سفید بالوں کو چھپانے کے لئے آپ ہئیر ڈائی(Hair Dye) استعمال کرسکتی ہیں۔آج کل ویسے بھی لڑکیاں ہیئرڈائی(Hair Dye) کا شیڈبدلتی رہتی ہیں۔آپ بھی اپنی شخصیت کے مطابق اور ہمیشہ اعلیٰ معیار کے ہیئرڈائی ہی استعمال کریں۔عام طور پر پرہیئرڈائی یاسٹریکنگ (Streaking) وغیرہ کے لئے سیاہ بالوں پر کٹ ڈاؤن(Cut Down) بھی کیا جاتا ہے یعنی بالوں کاقدرتی رنگ کاٹ کرمصنوعی رنگ چڑھایا جاتا ہے اور اس طرح ہیئرڈائی کاشیڈپُختہ ہوجاتا ہے یابالوں کودھونے اور شیمپوکرنے سے کلرلیک (Color Leak) بھی نہیں ہوتا اور شیڈماندبھی نہیں پڑتا جبکہ جڑوں سے نئے نکلنے والے بال قدرتی رنگ کے ہوتے ہیں جنہیں کچھ عرصے کے بعد دوبارہ ڈائی کرنا پڑتا ہے۔البتہ باربار کٹ ڈاؤن کی وجہ سے بال روکھے اور بے جان ہوجاتے ہیں ان کی قدرتی چمک ختم ہوجاتی ہے اس لئے بہتر ہے کہ شیمپوکابے دریغ استعمال نہ کیا جائے،ہوسکے تو ہفتے میں ای یادوبار شیمپوکااستعمال کرلیں یوں آپ کے بالوں پر مضر کیمیکل اثرانداز نہیں ہوں گے۔بالوں میں شیمپو کے ساتھ کنڈیشز ضرور استعمال کریں تاکہ بال نرم وملائم اور چمکدار رہیں۔
(جاری ہے)
پالک بادام مچھلی،کدو،سورج مکھی کے بیجوں اور جھینگوں میں وافرمقدار میں پایا جانے والا وٹامن ای(Vitamin E) اینٹی آکسیڈنٹس کے حصول کابہترین ذریعہ ہے۔
اس کے علاوہ تمام موسمی سبزیاں اور پھل کھائیں عام طور پر سبزپتوں والی سبزیوں میں اینٹی آکسیڈنٹس کی کثیرمقدار پائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ آلو،گاجر، لہسن، پیاز،بینگن،بندگوبھی،پھول گوبھی،ٹماٹر،انگور،آلوبخارا،اسٹرابیری آم،تربوز،مچھلی،دودھ اور خشک میوہ جات میں بھی اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں اس لئے انہیں بھی اپنی روزمرہ خوراک میں ضرور شامل کریں۔سفید بالوں سے متعلق مفروضے:
عام طور پر کہا جاتا ہے کہ دماغ کی کمزوری کی وجہ سے کم عمری میں ہی بال سفید ہوجاتے ہیں۔کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر سر میں سفید بال نظر آئے تو اسے فوراََ کھینچ دیں،بال مزید نہیں بڑھتے جبکہ کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ سفید بال کھینچنے سے بال مزید تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں۔ماہرین نفسیات کے مطابق ذہنی دباؤ اور سٹریس جیسے نفسیاتی مسائل کی بناپر کم عمری میں بال سفید ہوسکتے ہیں۔ان کایہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ سوچ بچار کرنے والے لوگ جلد بوڑھے لگنے لگتے ہیں اور ماہرین طب کاماننا ہے کہ دائمی نزلہ یعنی پرنا نزلہ بال سفید کرنے کاباعث بنتا ہے مگر اب تک میڈیکل سائنس میں ان میں سے ایک بھی مفروضہ درست ثابت نہیں ہوسکا۔
بال سفید ہونے کی کئی وجوہات ہیں
(1) وراثتی مسئلہ(2)تھائی رائیڈگلینڈز(Thyroid Glands) کی خرابی(3) وٹامن بی ٹویلو(B12) کی کمی(4) وٹامن ای(Vitamin E) کی کمی( 5) بعض اوقات جسم کاڈیفنس سسٹم (Defence System) کمزور ہوجاتا ہے اور اپنے ہی ٹشوز(Tissues) کوکھانے لگتا ہے اسی طرح بالوں کی جڑوں میں موجود سیلز(Cells) جن سے بالوں کارنگ کالا بنتا ہے،ختم ہوجاتے ہیں اور نتیجتاََ بال سفید ہونے لگتے ہیں۔
سفید بالوں کو چھپانا ممکن ہے
پہلے سے موجود سفید بالوں کو چھپانے کے لئے آپ ہئیر ڈائی(Hair Dye) استعمال کرسکتی ہیں۔آج کل ویسے بھی لڑکیاں ہیئرڈائی(Hair Dye) کا شیڈبدلتی رہتی ہیں۔آپ بھی اپنی شخصیت کے مطابق اور ہمیشہ اعلیٰ معیار کے ہیئرڈائی ہی استعمال کریں۔عام طور پر پرہیئرڈائی یاسٹریکنگ (Streaking) وغیرہ کے لئے سیاہ بالوں پر کٹ ڈاؤن(Cut Down) بھی کیا جاتا ہے یعنی بالوں کاقدرتی رنگ کاٹ کرمصنوعی رنگ چڑھایا جاتا ہے اور اس طرح ہیئرڈائی کاشیڈپُختہ ہوجاتا ہے یابالوں کودھونے اور شیمپوکرنے سے کلرلیک (Color Leak) بھی نہیں ہوتا اور شیڈماندبھی نہیں پڑتا جبکہ جڑوں سے نئے نکلنے والے بال قدرتی رنگ کے ہوتے ہیں جنہیں کچھ عرصے کے بعد دوبارہ ڈائی کرنا پڑتا ہے۔البتہ باربار کٹ ڈاؤن کی وجہ سے بال روکھے اور بے جان ہوجاتے ہیں ان کی قدرتی چمک ختم ہوجاتی ہے اس لئے بہتر ہے کہ شیمپوکابے دریغ استعمال نہ کیا جائے،ہوسکے تو ہفتے میں ای یادوبار شیمپوکااستعمال کرلیں یوں آپ کے بالوں پر مضر کیمیکل اثرانداز نہیں ہوں گے۔بالوں میں شیمپو کے ساتھ کنڈیشز ضرور استعمال کریں تاکہ بال نرم وملائم اور چمکدار رہیں۔
تاریخ اشاعت:
2015-10-13
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین سے متعلق
-
خارش ۔ ایک جلدی مرض
-
تمباکو نوشی ایک عالمی مسئلہ
-
صحت کی ایک بڑی دشمن بیٹھنے کی بیماری
-
گرمیوں میں صحت کا خیال رکھیے
-
موسمِ بہار میں پولن الرجی
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.