Kitchen Gardening - Article No. 795

Kitchen Gardening

کچن گارڈ ننگ ، صحت مند رُجحان - تحریر نمبر 795

آج مہنگائی کے دورمیں خواتین بڑی کفایت شعار ہو گئیں گھر کا نظام کیسے چلے کہاں سے بچت ہو کہاں سے گنجائش نکلے۔ توا یسی سمجھدار خواتین کے لئے حاضر ہے۔ گھر میں سبزیاں اُگائیں۔ اس سے نہ صرف بچت کر سکتی ہیں بلکہ تازہ سبزیاں حاصل کر سکتی ہیں

منگل 20 اکتوبر 2015

زینب بلال:
آج مہنگائی کے دورمیں خواتین بڑی کفایت شعار ہو گئیں گھر کا نظام کیسے چلے کہاں سے بچت ہو کہاں سے گنجائش نکلے۔ توا یسی سمجھدار خواتین کے لئے حاضر ہے۔ گھر میں سبزیاں اُگائیں۔ اس سے نہ صرف بچت کر سکتی ہیں بلکہ تازہ سبزیاں حاصل کر سکتی ہیں۔
گھر میں سبزیاں اُگانے کیلئے ضروری ہے کہ زمین نرم ہو۔ اگر زمین سخت ہو تو اس میں ریت ملا لیں اس سے زمین نرم ہو جائیں گی۔
پھر اس میں ڈھیر ساری دیسی کھاد گوبر پتے وغیرہ ملا لیں۔ پتوں کی کھاد کیلئے درختوں سبزیوں کے پتے چھلکے بھوسہ وغیرہ ایک گڑھے میں بھر دیں پرھ اس پر مٹی ڈال دیں۔2-3 ماہ بعد بہترین کھاد تیار ہوگی۔
بیج کی خریداری:
اگر بیج اچھا اور صحت مند ہوگا تو آپ کی فصل اچھی ہوگی۔

(جاری ہے)

بیج ہر قسم کی خریداری سے پاک ہو۔ پوری طرح پکا ہوا ہو بیج کو کپڑا نہ لگا ہو تو بیج ضائع نہیں جاتا۔

خراب بیج سے بہت کم پودے اُگتے ہیں۔
سبزیوں کی حفاظت:
بیج لگانے سے پہلے سبزیوں کی حفاظت کیلئے زمین کے گرد بار لگائیں تاکہ مرغیاں یا کتا خراب نہ کریں۔
پیاز:
پیاز سردموسم میں لگایا جاتا ہے۔ یہ دھند کو آسانی سے سہار لیتا ہے۔پکتے وقت اس کیلئے گرم اور خشک موسم کی ضرورت ہوتی ہے۔ زمین کو پہلے کی مرتبہ کوڈی کرلیں ۔
اس میں کھاد ملا لیں اور بیج پھینک کر اوپر مٹی ڈال دیں اور پانی ڈال دیں۔
ٹماٹر:
ٹماٹر مزیدار اور مفید سبزی ہے۔ بیج لگا نے کے لیے کیاریاں بنالیں۔ کیاریوں میں بیج ڈال کر کھاد سے ڈھانپ دیں۔ فوارے سے تھورا پانی دیں دے۔ آٹھ دس دن میں بیج اُگ جائیں گے۔ پنیری تیار ہو جائے تو ان کو پٹریوں پر لگا دیں۔پنیری لگانے سے پہلے پٹریوں کو پانی دیں۔
پنیری لگانے والی جگہ کو بھی پانی دیں تاکہ پودا آسانی سے اکھاڑا جا سکے۔ سردیوں میں 15 دنوں بعد اور گرمیوں میں ہر چھ سات روز بعد پانی دیں۔
مولی:
مولی سردی گرمی دنوں موسموں میں کاشت کی جاتی ہے ۔ اس کے لئے نرم اور بھربھری زمین تیار کرلیں۔ بیچ بونے سے ایک ہفتہ پہلے کھاد اچھی طرح ڈالیں اور گوڈی کریں۔ بیج کو تھوڑی سی مٹی ڈال کر ہلکا سا دبادیں۔
بیج اگنے ک بعد فوراََ پانی دیں۔ مولی کو پانی کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے ہفتے میں ایک مرتبہ ضرور پانی دیں۔
شلجم:
شلجم بونے کیلئے زمین بُھر بُھری بنائیں۔ کھاد ڈالیں شلجم کے بیج بوئے جاتے ہیں۔ پہلے پٹریاں بنالیں کنارے اونچے رکھیں پٹریوں پر شلجم کی جڑیں زیادہ پھیلتی ہیں اور مضبوط ہوتی ہیں۔ پٹریوں کے کناروں پر لکڑی سے گہری لکیر کھینچ لیں۔ اب ان لکیروں میں بیج ڈال دیں۔ بیج تقریباََ آدھ انچ گہری زمین میں لگانا چاہیے۔ بیج کو مٹی سے ڈھانپ کر تھوڑا سا دبا دیں۔ پھر پانی دیں آپ دھنیہ ،پودنیہ لہسن لگا کر بھی بچت کر سکتی ہیں۔

Browse More Healthart