Kiun Aankh Khul Jati Hai Bar Bar - Article No. 1042

کیوں آنکھ کھل جاتی ہے بار بار - تحریر نمبر 1042
نیند انسان کیلئے باعث راحت ہے ۔ اچھی نیند آسان کی تھکن ختم کرکے اُسے تروتازہ ر دیتی ہے ۔ انسانی مزاج کو خوشگوار بنانے میں اہم کردارادا کرتی ہے ۔ اکثر لوگ سوئے ہوئے آنکھ کھل جانے کے باعث پریشان ہوتے ہیں کیونکہ بعد میں انھیں نیند نہیں آتی ۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہیں تو فوری طور پر اپنا چیک اپ کروائیں کیونکہ یہ ایک سنگین مرض کی علامت ہوسکتی ہے ۔
جمعرات 1 دسمبر 2016
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی اور مشی گن یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے مطابق رات کواچانک آنکھ کھلنے اور پھر سونے میں ناکامی دل کے امراض کاخطرہ بڑھاتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران ایک کروڑ سے زائد مریضوں کے ڈیٹا کاجائزہ لیا گیااور یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ اکثر رات کو جاگتے ہیں ان میں دل کے امراض کاخطرہ 26فیصد تک زیادہ ہوتا ہے ۔
(جاری ہے)
تحقیق کے مطابق جولوگ بے خوابی کے شکارہوتے ہیں یارات کو سویا نہیں جاتا ان میں اس مرض کا امکان 29فیصد زیادہ ہوتا ہے ۔ محققین کے خیال میں نیند متاثر ہونا دل کے چیمبرز پر اضافی دباؤ کے باعث بنتا ہے۔ یہ بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ نیند میٹابولزم اور جسم میں ہارمونز کے توازن کے حوالے سے بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ہارمونز کولیسٹرول، انسولین، بلڈپریشر اور ورم وغیرہ پر اثرانداز ہوتے ہیں ۔
تحقیق کے مطابق نیند کے معمولات میں خرابی کے نتیجے میں دماغ کا وہ حصہ متاثر ہوتا ہے جو دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کوکنٹرول کرتا ہے ۔ محققین کاکہنا تھا کہ نیند خراب ہونا دل کے امراض کاامکان بڑھاتا ہے اور یہ معلوم ہوتا ہے کہ نیند کس طرح اعصابی نظام پر انداز ہوتی ہے۔
Browse More Healthart

تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے غذائی پلان
Thalassemia Ke Bachon Ke Liye Ghizai Plan

نمونیا ۔ بچوں کا قاتل مرض
Pneumonia - Bachon Ka Qatil Marz

جلد بوڑھے نہیں ہونا چاہتے تو پپیتا کھائیے
Jald Budhe Nahi Hona Chahte To Papita Khaiye

پولیو کے دو قطرے ۔ کوئی بچہ رہ نہ جائے
Polio Ke 2 Qatre - Koi Bacha Reh Na Jaye

سبزے کے قریب، دماغی امراض سے دور
Sabze Ke Qareeb, Dimaghi Amraz Se Door

لیشمینیا ۔ ایک خطرناک جلدی مرض
Leishmania - Aik Khatarnak Jildi Marz