Long Ghizaiyat Se Bhari Jari Booti - Article No. 1371

Long Ghizaiyat Se Bhari Jari Booti

لونگ․․․ غذائیت سے بھری جڑی بوٹی - تحریر نمبر 1371

یہ ہڈیوں کی مضبوطی میں ہے مثالی لونگ میں کیلشئیم اور دیگر بنیادی منرلز اور غذائیت کی موجودگی کے سبب اسے ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے مثالی سمجھا جاتا ہے ۔علاوہ ازیں تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ

جمعرات 20 ستمبر 2018


یہ ہڈیوں کی مضبوطی میں ہے مثالی
لونگ میں کیلشئیم اور دیگر بنیادی منرلز اور غذائیت کی موجودگی کے سبب اسے ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے مثالی سمجھا جاتا ہے ۔علاوہ ازیں تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ لونگ Osteoporosisاور دیگر جوڑوں سے متعلق مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوتی ہے۔کئی مطالعوں سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ لونگ میں Isoflavonesکی موجودگی کے سبب یہ سن یاس سے قبل پیش آنے والی مشکلات سے بچانے کے ساتھ ساتھ ہارمونز کی متوازن سطح کو برقرار رکھنے اور Mood Swingsسے بچاؤ میں بھی مدد دیتی ہے ۔

لونگ کا روزانہ استعمال بریسٹ کینسر اور پروسٹیٹ کینسر سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔لونگ میں Flavonoidsکا ذخیرہ پایا جاتا ہے جو کو لیسٹرول اور بلڈ پریشر کی متوان سطح برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ ماہرین غذائیت تجویز کرتے ہیں کہ ایسے فراد جن میں موروثی طور پر دل کے امراض پائے جاتے ہیں یا جو قلبی امراض سے دوچار ہیں ،انہیں ہفتے میں سے دو سے تین مرتبہ اپنی غذا میں لونگ کا استعمال ضرور کرنا چا ہئے۔

یہ ہارٹ اٹیک اور اسٹروکس سے بچاؤ میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔

مزید برآں اس میں موجود Coumarinsدل کی شریانوں میں ہونے والی رکاوٹوں کو دور کرنے اور دل کے پٹھوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔لونگ میں شامل اینٹی ایجنگ مادے جلد کی لچک بر قرار رکھتے ہوئے نمایاں لکیریں اور بڑھتی عمر کے اثرات زائل کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ۔جلد کے لئے بنائی جانے والی مضوعات جن میں لونگ کا استعمال کیاجاتا ہے ان میں جلد کے ٹشوز کی مرمت کی خاص صلاحیت پائی جاتی یہی وجہ ہے کہ یہ ایگز یما ،سن برن،ریشز اور جلد کے دیگر مسائل کے حل کے لئے مثالی سمجھی جاتی ہیں ۔

لونگ میں وٹامن Cکی خاص مقدار پائی جاتی ہے جو قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ یہ وائرل بخار اور دیگر انفیکشنز سے بچاؤ میں بھی موٴثر ثابت ہوتی ہے۔

Browse More Healthart