Loo Lagne Se Jan Bhi Ja Sakti Hai - Article No. 678
لُو لگنے سے جان بھی جا سکتی ہے - تحریر نمبر 678
عمر رسیدہ افراد عموماََ لُو سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، اس لئے کہ ان کاجسم گرمی اور سردی کا اثر فوری قبول کر لیتاہے ۔ لُولگنے کے بعد جلد کی رنگت سرخ ہو جاتی ہے، متاثرہ شخض کو بخار آجاتا ہے
منگل 14 اکتوبر 2014
لُو لگنے کے بعد جسم اپنے طورپر فوراََ ہی ٹھنڈا نہیں ہو پاتا ، جس کے نتیجے میں جسم کی حرارت مزید بڑھ جاتی ہے۔
(جاری ہے)
اس کا اثر دماغ تک پہنچ جاتا ہے اور وہ بتدریج کا م کرناکم کر دیتاہے۔
لُو کا علاج یہ ہے کہ جسم کا درجہ حرارت کم کیا جائے۔ اس کے لئے بہت سی تدابیر اپنائی جا سکتی ہیں۔ لُو سے بچنے کے لیے گھر یا دفتر سے نکلتے وقت خوب سیر ہو کر پانی پی لیں، ایسے کپڑے پہنیں جو گرمی نہی جذب کریں ( گرمی میں ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں) اور ٹھنڈی چیزیں کھائیں، تاکہ جسم کا درجہ حرارت معتدل رہے ۔ کسی بھی کام سے گھر سے نکلتے وقت اس بات دھیان رکھیں کہ آپ کو زیادہ دیر تک دھوپ میں نہ رہنا پڑے۔ ایسے افراد جنھیں گرمی برداشت نہیں ہوتی، وہ خاص طورپر محتاط رہیں۔ایسے افراد جو انتظامی عہدوں پر فائز ہوں ، مثلاََ کوچ، ٹرینی۔ لائف گارڈ وغیرہ ، انھیں لُو سے بچنے کے طریقوں سے پوری طرح آگاہ ہونا چاہیے، تاکہ اپنے ماتحتوں کو ا س کے بداثرات سے محفوظ رکھ سکیں۔
وہ افراد جنھیں مجبوری کے تحت دھوپ میں کام کرنا پڑتاہو، پانی زیادہ مقدار میں پییں اور جسم کو ٹھنڈا رکھیں۔ پانی یا شربت پینے کا کام دھوپ سے نکل کر سائے میں جانے کے بعد مسلسل کرتے رہنا چاہیے۔ اگر آپ زیادہ دیر تک دھوپ میں رہ چکے ہوں تو ائیرکنڈیشنڈ کمرے میں بیٹھیں ، تاکہ جسم تیزی سے معتدل ہو سکے۔
گرمی میں ورزش کرنے کے دوران بھی پانی پینا ضروری ہے ، تاکہ آپ کا دل، گردے اور دوسرے اعضا مناسب فعل انجام دیتے رہیں۔ جب آپ کاجسم پانی کی کمی (DEHYDRATION) کا شکار ہو تا ہے تو آپ کے دل پر کھچاوٴ ہو جاتا ہے اور گردے صحیح طور پر کام انجام نہیں دے پاتے، جس کے نتیجے میں جسم کا کیمیائی نظام عدم توازن کا شکار ہو جاتاہے۔ اس کے علاوہ پوٹاشیئم، سوڈئیم، فاسفورس اور کلورائڈ جو جسم کے تمام خلیوں کے افعال کے لیے ازحد ضروری ہیں،کمی یا زیادتی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
لُو کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ جسم کو فوری طورپ معتدل کیا جائے۔ اس مقصد کے لئے جسم پر پانی کی پھوار بھی ڈالی جا سکتی ہے اور ٹھنڈی جگہ پر دیر تک بیٹھا جا سکتاہے۔
Browse More Healthart
موسمیاتی تبدیلی انسانی صحت کے لئے کتنی نقصان دہ
Mosmiyati Tabdeeli Insani Sehat Ke Liye Kitni Nuqsan Deh
حجامہ تمباکو نوشی سے نجات کا موٴثر علاج
Hijama Tambako Noshi Se Nijat Ka Muasar Ilaj
بچوں میں سر درد کی وجوہات
Bachon Mein Sar Dard Ki Wajuhat
ہیپاٹائٹس
Hepatitis
ٹی بی کے علاج کے مضر اثرات اور ان سے بچاؤ
TB Ke Ilaj Ke Muzir Asrat Aur In Se Bachao
کوئلہ باربی کیو کا اہم جزو اور کئی فوائد کا حامل
Coal Barbecue Ka Aham Juzw Aur Kayi Fawaid Ka Hamil
مہندی کئی طبی مسائل کا موٴثر علاج
Mehndi Kayi Tibbi Masail Ka Muasar Ilaj
برسات کا موسم بیماریوں کا موسم
Barsaat Ka Mausam Bimariyon Ka Mausam
گرمی کو شکست دیں
Garmi Ko Shikast Dein
شیزوفرینیا
Schizophrenia
عید پر بسیار خوری سے اجتناب ضروری
Eid Par Basyar Khori Se Ijtinab Zaroori
ملیریا ۔ بچاؤ ممکن بھی، سہل بھی
Malaria - Bachao Mumkin Bhi, Sahal Bhi