Machli Ka Tail - Mufeed Sehat - Article No. 701

مچھلی کا تیل۔مفید صحت - تحریر نمبر 701
مچھلی کھانے میں بہت مزے دار اور غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ مچھلی کے تیل کے بھی بہت فائدے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مچھلی کا تیل (کاڈلیور آئل) سبزیوں کے تیل کی طرح مفید ہوتا ہے جو جسم میں موجود خراب کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
پیر 2 مارچ 2015
قدرت نے مچھلی کو بہت سی صحت بخش خوبیوں سے نوازا ہے۔ تندرستی اور صحت مندی کی جانب لے جانے والی یہ ایک ایسی غذا ہے جو ہمیں کئی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
مچھلی کھانے میں بہت مزے دار اور غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ مچھلی کے تیل کے بھی بہت فائدے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مچھلی کا تیل (کاڈلیور آئل) سبزیوں کے تیل کی طرح مفید ہوتا ہے جو جسم میں موجود خراب کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مچھلی کے تیل میں موجود مفید صحت چکنائی (اومیگا۔۳) نسوں کی تعمیر و مرمت میں مدد دیتی ہے۔ مچھلی کے تیل میں ایسی چکنائی پائی جاتی ہے جو انسانی جسم کیلئے بہت ضروری ہے۔ یہ تیل ہمارے جسم کے نظام کو درست رکھتا ہے۔ سردیوں میں مچھلی کا تیل پینا زیادہ فائدے مند ہے۔
(جاری ہے)
اسے پینے سے جسم کو ایسی توانائی ملتی ہے جس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے۔
مچھلی کا تیل بیماریوں کا حملہ غیر موٴثر بنادیتا ہے۔ طبی ماہرین نے مچلی کا تیل انجائنا کے کئی مریضوں کو استعمال کرایا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ۔ اس میں شامل اوامیگا۔۳ چکنائی امراضِ قلب سے بچانے میں مدد دتی ہے۔جب ہمارے خون میں چربی کی مقدار بڑح جاتی ہے تو یہ چربی شریانوں میں جمنے لگتی ہے، جس کی وجہ سے شریانیں سُکڑ جاتی ہیں اور خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پدا ہونے لگتی ہے۔ مچھلی کا تیل پینے سے سکڑی ہوئی شریانیں کھُلنے لگتی ہیں۔ شریانوں میں جمی ہوئی چربی کی تہ کم ہونے لگتی ہے اور دل کے امراض کا خطرہ دور ہوجاتا ہے۔
دمے کے مرض میں مچھلی کا تیل پینے سے دمے کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے۔ مچھلی کا تیل پینے یا کیپسول کھانے سے سانس کی نالیوں میں چکنائی نہیں جمتی اور سانس کی نالیاں درست انداز میں کام کرتی ہیں۔ مچھلی کا تیل جسم کا مدافعتی نظام بھی درست رکھتا ہے۔ یہ تیل عام نوعیت کی بیماریاں، جیسے سردی لگنا، نزلہ زکام اور کھانسی سے محفوظ رکھنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔ اس تیل کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس کے استعمال سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوتا ۔ مچھلی کا تیل معالج کے مشورے سے پینا چاہئے۔
Browse More Healthart

دمہ سے محفوظ رہیے
Dama Se Mehfooz Rahiye

ہڈیوں کی بوسیدگی ایک تکلیف دہ مرض
Hadiyon Ki Boseedgi Aik Takleef Deh Marz

شیزوفرینیا ۔ ذہین لوگوں کی بیماری
Schizophrenia - Zaheen Logon Ki Bimari

دمہ ایک دائمی مرض
Dama Aik Daimi Marz

زندگی راکھ نہ ہونے دیں
Zindagi Rakh Na Hone Dein

فائبرومائلجیا ۔ پٹھوں اور جوڑوں کی بیماری
Fibromyalgia - Pathon Aur Joron Ki Bimari

ہنستے رہئے جیتے رہئے
Hanste Rahiye Jeete Rahiye

اٹھنے بیٹھنے کے درست انداز اپنائیں
Uthne Baithne Ke Durust Andaz Apnain

روزے کے طبی فوائد
Roze Ke Tibbi Fawaid

گہری پُرسکون نیند مگر کیسے
Gehri Pur Sukoon Neend Magar Kaise

تپ دق ۔ ایک مہلک مرض
Tuberculosis - Aik Mohlik Marz

روزے رکھنے کے بعد انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں
Roze Rakhne Ke Baad Insani Jism Mein Kya Tabdiliyan Aati Hain