Makayi Aur Is Ka Sehat Bakhash Tail - Article No. 1414

مکئی اور اس کا صحت بخش تیل - تحریر نمبر 1414
مکئی بڑے شوق سے کھائی جاتی ہے ۔اس کے نرم اور میٹھے بھٹّے بھون کر ،اُبال کر کھائے جاتے ہیں ۔مکئی دو قسم کی ہوتی ہے ،زرد اور سفید ۔سفید ذائقے میں اچھی ہوتی ہے ،لیکن غذائی اعتبار سے زرد زیادہ بہتر سمجھی جاتی ہے
پیر 12 نومبر 2018
مکئی بڑے شوق سے کھائی جاتی ہے ۔اس کے نرم اور میٹھے بھٹّے بھون کر ،اُبال کر کھائے جاتے ہیں ۔مکئی دو قسم کی ہوتی ہے ،زرد اور سفید ۔سفید ذائقے میں اچھی ہوتی ہے ،لیکن غذائی اعتبار سے زرد زیادہ بہتر سمجھی جاتی ہے ،کیوں کہ اس کا یہ زردرنگ دراصل بیٹا کیروٹین (BETACAROTENE) کی وجہ سے ہوتا ہے ۔بیٹا کیروٹین جسم میں حیا تین الف (وٹامن اے )کی تیاری ،اس کے انجذاب اور استعمال میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔
بیٹا کیروٹین آنکھوں کے لیے بہت ضروری اور مفید ہے ۔مکئی کا تیل (CORN OIL)مکئی کے بیجوں سے حاصل کیا جاتا ہے ۔اس میں ایسی چکناہٹ ہوتی ہے ،جوکولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے ۔سفید اور زرد دونوں ہی قسم کی مکئی مفیدِ صحت ہے۔ کولیسٹرول کم کرنے کے لیے دن میں کسی ایک وقت اس کے بے چھنے آٹے کی روٹی ساگ کے ساتھ کھانے سے جسم کو درکار ریشہ خوب مل سکتا ہے ۔
(جاری ہے)
کارن فلیکس جو بچے دودھ میں ڈال کر بہت شوق سے کھاتے ہیں ،وہ مکئی کے بھُنے ہوئے چھوٹے چھوٹے خستہ ورق ہوتے ہیں۔امریکا اور یورپ میں بھی کارن فلیکس ناشتے میں شوق سے کھایا جاتا ہے ۔جنوبی امریکا میں مکئی کروڑوں افراد کی غذا ہے ۔مکئی کا اصل وطن جنوبی امریکا ہی ہے ۔
مکئی سے آٹا بھی بنایا جاتا ہے ۔اس آٹے سے مختلف چیزیں بنائی جاتی ہیں ۔اس کا دلیا بھی بنتا ہے اور اس کے علاوہ دوسر ی مصنوعات بھی ۔مکئی کو پوری دنیا میں غلّے کی حیثیت سے جانا جاتا ہے ۔مزے کی بات یہ ہے کہ مکئی گھاس کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے ۔مکئی پوری دنیا میں کاشت کی جاتی ہے اور غلّے کے علاوہ جانوروں کے چارے کے طور بھی استعمال ہوتی ہے ۔
Browse More Healthart

برسات بیکٹیریا کے پھلنے پھولنے کا موسم
Barsaat Bacteria Ke Phalne Phoolne Ka Mausam

منہ سے آنے والی ناگوار مہک کی وجوہات
Munh Se Aane Wali Nagawar Mahak Ki Wajohat

انسانی ناخن بیماریوں کے سراغ رساں
Insani Nakhun Bimariyon Ke Suragh Rasan

نیگلیریا ۔ ایک خطرناک مرض
Naegleria - Aik Khatarnak Marz

بڑھتی عمر اور یادداشت کا اچانک رو بہ زوال ہونا
Badhti Umar Aur Yaddasht Ka Achanak Ru-Ba-Zawal Hona

سگریٹ نوشی ترک کرنا اس مرض کی تمام دواؤں سے بہتر ہے
Cigarette Noshi Tark Karna Is Marz Ki Tamam Dawaon Se Behtar Hai

قُولُون عَصَبی یا چڑچڑی آنتیں
Qulun Asabi Ya Chirchiri Aanten

بی وینم تھراپی
Bee Venom Therapy

ناخنوں پر نشانات خطرناک بیماریوں کی تشخیص میں معاون
Nakhunon Par Nishanat Khatarnak Bimariyon Ki Tashkhees Mein Muawin

ہیموفیلیا مہلک مگر خاموش مرض
Haemophilia Mohlik Magar Khamosh Marz

تبخیرِ معدہ پُرخوری و بد پرہیزی کا شاخسانہ
Tabkheer E Maida Purkhori O Bad Parhezi Ka Shakhsana

رعشہ ۔ بڑھاپے کی علامت یا بیماری
Parkinson's - Burhape Ki Alamat Ya Bimari